نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    آگہی سو غموں کا اک غم ہے

    آداب ، آداب ! بہت شکریہ خلیل بھائی ! آپ احباب کا عالی ذوق ہی شعر کی تحریک دیتا ہے ۔ بہت ممنون ہوں ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    آگہی سو غموں کا اک غم ہے

    احبابِ کرام! ایک سہ غزلہ آپ کے ذوق کی نذر ہے ۔ ان میں کچھ اشعار پرانے ہیں اور کچھ تازہ ۔ چند روز پہلے میردرؔد کا ایک شعر دیکھ کر اپنی ایک پرانی غزل یاد آئی اور پھر کچھ تازہ اشعار اس میں اضافہ ہوئے ۔ امید کہ کچھ اشعار آپ کو ضرور پسند آئیں گے ۔ گر قبول افتد زہے عز و شرف! ٭٭٭ آگہی سو غموں کا اک...
  3. ظہیراحمدظہیر

    محفل فورم کی واپسی

    کیا خیال ہے راحل بھائی ، جمعہ کی نماز کے بعد ان ہیکرز کے لئے تمام محفلین کی طرف سے اجتماعی بددعا کا بندوبست نہ کیا جائے ؟! :D خدا غارت کرے انہیں ۔ کمبختوں کے کمپیوٹروں میں کیڑے پڑیں ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    محفل فورم کی واپسی

    تکنیکی معاونین کا بہت بہت شکریہ!!!!!! اللہ کریم آپ کو ان مساعی کیلئے اجرِ خیر عطا فرمائے ، آپ لوگوں کے وقت ، توانائی اور علم و ہنر میں برکت دے ۔ آمین !
  5. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

    کھا کر بتائیے گا کیسے لگے ۔ اگر پوری طرح پکے ہوئے نہ ہوں تو ایک دو روز کاغذ میں لپیٹ کر گیراج میں رکھ دیجئے گا اور جب خوشبو دینے لگیں تو کھائیے گا۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    یہ ہوئی نہ بات! آپ نے مجھے لائن توڑنے سے بچالیا۔ ورنہ بھوک کے عالم میں تو میں ایک ہاتھ میں چھری اور دوسرے میں کانٹا اٹھا کر "دشمن" صفوں کو چیرتا ہوا کشتوں کے پشتے لگادیا کرتا ہوں ۔ :D
  7. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    تیس صفحے پڑھنے کے لئے تو بیٹا کام سے دو تین دن کی چھٹی لینی پڑے گی جو آج کل بہت مشکل ہے ۔ :) آپ خاص خاص باتوں کا خلاصہ مجھے بتادیں ۔ :):):) اللہ کریم آپ کو خوش رکھے ، صحت و عافیت عطا فرمائے۔آمین ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    اتنے سارے کراچویوں اور نہاری خوروں کے ہوتے ہوئے بوٹیاں کب ملتیں مجھے۔ کھانے کی لائن میں تو سب سے پیچھے ہی ہوتا ہوں میں ۔ :)
  9. ظہیراحمدظہیر

    یوں بھی جنت گنوائی جاتی ہے

    آپ کی پسند ناپسند پر تو کوئی اعتراض نہیں لیکن یہ احتجاج اس بات پر تھا کہ آپ نے غالب اور میرا تذکرہ ایک ہی جملے میں کردیا ۔ کہاں زمین اور کہاں آسمان ۔ اب خود کو نبولی نہ کہوں تو کیا کہوں ۔ :):):)
  10. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    ہمارے انٹرویو میں آئیں گے سے کیا مراد ہے؟!
  11. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    لگتا ہے کہ خوب محفل جمی! میں ہوتا تو میں بھی تھوڑا سا شور شرابا مچاکر نہاری کے شوربے میں شرکت کرتا ۔ خیر ، رات گئی بات گئی ۔ بس یہ دن رات کا فرق مارےڈالتا ہے ۔ جب آپ لوگ شام کو سری پائے کھا کر کمپیوٹر پر بیٹھتے ہیں تو میں یہاں صبح کی چائے پی کرکلینک شروع کررہا ہوتا ہوں ۔ یہ الگ بات کہ جب جب...
  12. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    جی ہاں ۔ لیکن آج منگل ہے۔ لگتا ہے کہ مذاق کرنے کا دن بھی تبدیل کرنا پڑے گا اب ۔ :)
  13. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے اوتار ۔۔۔۔

    فاخر بھائی ، ایم ایس پینٹ میں تصویر پر اردو لکھنے کی سہولت موجود ہے ۔ اسی سے لکھا تھا بہت پہلے۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے اوتار ۔۔۔۔

    بہت شکریہ فرحین ! آپ کی خواہش کا احترام واجب ہے ۔ تعمیل ہوگی ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    یوں بھی جنت گنوائی جاتی ہے

    جی ہاں ۔ مجھے بھی گلاب جامن اور نبولیاں بہت پسند ہیں ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    یوں بھی جنت گنوائی جاتی ہے

    یہ غزل فیس بک کے لئے تو ٹھیک ہے لیکن اکثر اشعارمیں خاصی مرمت کی ضرورت ہے۔ چھوٹی بحر میں شاعری کے لئے یہ رہنما اصول ہمیشہ یاد رکھیے: مختصر لفظوں میں مختصر مضمون ہی لکھا جاسکتا ہے ۔ لفظوں کی فضول خرچی کی قطعی گنجائش نہیں ہوتی ۔ الفاظ کی بندش میں جھول یا ڈھیل کی گنجائش نہیں ہوتی۔ چھوٹی بحر بے...
  17. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    مذاق میں صرف منگل اور اتوار کو کرتا ہوں ۔ سنجیدہ باتیں پیر اور جمعرات کو سارا دن اور جمعہ کو سہ پہرتین بجے سے رات آٹھ بجے تک ۔ باقی کے پانچ دنوں میں شعر و شاعری پر تبصرہ وغیرہ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    کتاب کی ضخامت دیکھ کر یونہی یہ ایک پرانا لطیفہ یاد آگیا تھا ۔ سوچا کہ لطیفہ" پھینکنے" کاموقع اچھا ہے اس لئے تفنن طبع کے لئےجڑ دیا ۔ :)
  19. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    دیواروں میں بھی فرق ہوتا ہے ۔ بھگونے یا پتیلے کی دیواریں عمودی ہوتی ہیں جبکہ دیگچی کا منہ چھوٹا ہوتا ہے ۔ اوپر تصویریں دیکھ لیجئے ۔ ویسے ایک ہی برتن یا شےکے کئی مختلف نام مختلف علاقوں میں بولے جاسکتے ہیں ۔ اس میں درست یا غلط کا سوال نہیں اٹھتا ۔ :)
  20. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    بھگونا ( بھ مفتوح) زیادہ مستعمل ہے ۔ بگونا بھی بولا جاتا ہے ۔ ایک ہی چیز کے دو نام ہیں ۔ بس تلفظ میں علاقائی فرق ہے ۔ بھگونا کا لفظ پلیٹس کی لغت میں بھی ہے اور لغت بورڈ کی لغت میں بھی موجود ہے۔ پتیلا اور بھگونا ایک ہی برتن کو کہتے ہیں ۔ اس کی دیواریں سیدھی اور کنارے باہر کو مڑے ہوئے ہوتے ہیں...
Top