نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    قوافی کی کمی؟! میں سمجھتا ہوں کہ ایسا نہیں ہے ۔ نو آموزی کے دور میں اکثر شعرا طبع آزمائی کے لئے بعض اوقات ایسی زمینیں منتخب کرتے ہیں کہ جن میں ردیف قافیہ تنگ ہوتا ہے ( زمین = ردیف+ قافیہ + وزن)۔ لیکن تجربہ جلد ہی سکھادیتا ہے کہ ایسی زمینوں سے پرہیز کرنا چاہئے اور جہاں تک ممکن ہو کشادہ قوافی اور...
  2. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    پہلی بات تو یہ کہ شاعر کے لئے اس درجہ کا علم عروض حاصل کرنا قطعی ضروری نہیں کہ جس کے حاملین عروضی کہلاتے ہیں ۔ صرف اوزان کا ادراک اور تقطیع کے اصولوں کا علم ضروری ہے۔ اکثر شعرا اپنے آپ کو چند معروف اور مقبول اوزان تک ہی محدود رکھتے ہیں اور ان اوزان کے جائز و ناجائز کا انہیں علم ہوتا ہے ۔ اگرچہ...
  3. ظہیراحمدظہیر

    غلطی ہائے مضامین: گنتی میں بے شمار تھے کم کر دیے گئے ٭ ابونثر

    گنتی کے اس ذکر پر ایک پرانا لطیفہ یاد آگیا ۔ بطور قندِ مکرر پڑھ لیجئے اور اپنے بچوں کو سنادیجئے ۔ ساتویں جماعت کا ایک تیز و طرار شریر لڑکا ریاضی کے استاد کے پاس پہنچا اور تنگ کرنے کی نیت سے سوال کیا کہ جناب انگریزی کے استاد تو ہمیں انگریزی میں پڑھاتے ہیں ، اردو کے استاد اردو میں اور عربی کے...
  4. ظہیراحمدظہیر

    غلطی ہائے مضامین: گنتی میں بے شمار تھے کم کر دیے گئے ٭ ابونثر

    لگتا ہے کہ حاطب صدیقی صاحب نے یہ مضمون جلدی میں لکھا ہے یا انہیں جلدی میں لکھنا پڑا۔ :) اس میں کئی مقامات محلِ نظر ہیں ۔ وبا اوپر کو نہیں چڑھتی اور نہ ہی نیچے اترتی ہے ۔ بلکہ وبا پھیلتی ہے۔ فلاں فلاں کے ساتھ واحد کا نہیں بلکہ جمع کا صیغہ استعمال ہوگا ۔ جیسے اس محفل میں فلاں شخص موجود تھا لیکن...
  5. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    اجی کودیئے کودیئے ، جتنا جی چاہے کھیلئے کودیئے! :D بقول بے بس ڈبلیو گیاروی ؎کھیلو گے کودو گے تو بنو گے نواب :):):)
  6. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    فہد، رشتہ کے بارے میں جواب تو وارث صاحب نے پہلے ہی دے دیا ۔ ان کا شکریہ! میں نے تو بطور مزاح ملا عبدالاحد کا نام لکھا تھا ۔ مرزا غالب تلمیذالرحمٰن تھے ۔ شاعر میں کبھی کسی سے اصلاح نہیں لی ۔ فطرتاً شاعر تھے۔ عربی فارسی وغیرہ تو ظاہر ہے کہ کئی استادوں سے پڑھی ۔ ملا عبدالصمد سے دو سال تک آگرہ...
  7. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

    چھوٹی بہن ، پہلے تو داد کے ٹوکرے بھی ان ظہیر صاحب کے کھاتے میں چلے جاتے تھے اب شعری انتساب بھی انہی کو چلا گیا ۔ وہ تو اچھا ہوا میری نظر پڑگئی ورنہ میں پھر ایک بار بدتہذیب گردانا جاتا ۔ :)
  8. ظہیراحمدظہیر

    الحمدللہ! عید آگئی ۔ تمام محفلین کو عید مبارک! اللہ کریم اعمالِ صالح قبول فرمائے! آمین ۔

    الحمدللہ! عید آگئی ۔ تمام محفلین کو عید مبارک! اللہ کریم اعمالِ صالح قبول فرمائے! آمین ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    معان بھائی نے دھاگا تو علمی اور ادبی مکالمے کے لئے شروع کیا ہے لیکن لگ رہا ہے سوالات اس نوعیت کے پوچھے جائیں گے کہ کھانے میں بریانی زیادہ پسند ہے یا آلو کا بھُرتا۔ سو پہلے ہی بتادیتا ہوں کہ اس نوعیت کے سوال پوچھنے والے کو بیک وقت نہ صرف غیر متفق اور غلط املا اور غمناک کی ریٹنگ دی جائیں گی بلکہ...
  10. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    یہ درست ہے کہ باذوق سامعین سے شاعر کو تحریک ملتی ہے لیکن شاعری کرنا اور مشاعروں سے رغبت رکھنا لازم و ملزوم نہیں۔ مشاعروں سے پرہیز کی وجہ کئی دفعہ پہلے بھی یہیں کہیں لکھ چکا ہوں ۔ امید ہے کوئی مہربان ربط یا روابط مہیا کردے گا۔ میری شعری سرگرمیاں زیادہ تر حلقۂ احباب میں ہی رہتی ہیں ۔ یہ حلقہ...
  11. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    ویسے تو اس سوال کو حسن اکبر کمال کا یہ شعر پڑھ کر بھی ٹالا جاسکتا ہے کہ: کیا ہوتا ہے خزاں بہار کے آنے جانے سے سب موسم ہیں دل کِھلنے اور دل مرجھانے سے لیکن حقیقت یہ ہے کہ مجھے آرام ہی آرام ہے۔ الحمدللہ! ثم الحمدللہ! کوئی موسم ہو ہر روز کام سے آنے کے بعد آرام ہی کرتا ہوں۔ جب تک بچے گھر پر تھے...
  12. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    محمد عدنان اکبری نقیبی معان بھائی ، مجھے اس مکالمے کے لئے والنٹیئر کرنے کا بہت بہت بہت شکریہ! :D گوشہ نشینی کے حفاظتی خول پر زور سے دستک تو خیرہے لیکن جواب ملنے کے حسنِ ظن پر آپ داد کے مستحق ہیں۔:) ویسے یہ بہتر ہوتا کہ آپ پہلے مجھے ایک وارننگ دے دیتے۔ آپ جانتے ہی ہیں کہ محفل میں میری حاضری...
  13. ظہیراحمدظہیر

    جدائی ۔۔۔۔ از ۔۔۔ وسیم ۔۔۔

    یاسر بھائی ، اس میں اتنی ترمیم کرلیجئے کہ جن فارسی لفظوں کے آخر میں ہائے مختفی آئے اسے "گی" سے بدل دیا جاتا ہے ۔ مثالیں آپ نے لکھ ہی دی ہیں ۔ جو فارسی لفظ ہائے ملفوظی پر ختم ہو اس کے آگے صرف "ی" اضافہ کرکےاسمِ کیفیت بناتے ہیں ۔ مثلاً تباہ سے تباہی اور بادشاہ سے بادشاہی وغیرہ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    الفاظ اور محاورے جو لغات میں نہیں

    اشفاق احمد صاحب علامتی اور استعاراتی باتیں لکھا کرتے تھے ۔ بندے سے ممولا کردینے کا مطلب یہ کہ بندے کی شادی کروادیا کرتے تھے ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    ذوالحجۃ کے پہلے عشرے کی اہمیت ۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک

    محمداحمد بھائی ، یاد دہانی کے لئے بہے بہت شکریہ! اللہ کریم آپ کو جزائے خیرِ عظیم عطا فرمائے!
  16. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ یا سولھویں سالگرہ

    اردو املا میں اختلافات کی اصل وجہ یہی ہے کہ اردو بولنے والے کسی اتھارٹی کو ماننے پر سرے سے تیار ہی نہیں ہیں ۔ ہر آدمی خود اتھارٹی ہے۔ نہ لغت کو مانتے ہیں ، نہ اہلِ علم کی اسناد کو ۔ لکھنؤ اور دہلی کے دبستان ختم ہوئے زمانہ ہوا لیکن لفظی لڑائیاں اب بھی لڑی جارہی ہیں۔ ڈیڑھ ڈیڑھ اینٹ کی ساڑھے...
  17. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ یا سولھویں سالگرہ

    اس دلچسپ اور کثیر جہتی بحث کے دوران اعداد کے آخر میں موجود "ہ" یا ہائے ہوز سے متعلق ایک سوال کئی احباب کی طرف سے اٹھایا گیا ہے ۔ اس بارے میں وضاحت ضروری ہے ۔ ہائے ہوز دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک تو وہ جو "ہ" کی آواز پیدا کرے جیسے آہ ، واہ ، تباہ وغیرہ میں۔ یہ ہائے ملفوظی ہے یعنی یہ "ہ" کا اصل تلفظ...
  18. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ کُلّیاتِ غالبؔ (ویب کتاب)

    بہت خوبصورت لے آؤٹ لگ رہا ہے! کتاب کی تزئین کلامِ غالب کے شایانِ شان ہے اور کلاسیکی کتب کی روایات کے عین مطابق ۔ اس گرانقدر تحفے کے لئے آپ کا بہت بہت شکریہ!!! یہ کتاب محفوظ کرنےوالی ہے ۔ شام کو گھر جاکر ڈاؤنلوڈ کرتا ہوں ان شاء اللہ ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ یا سولھویں سالگرہ

    ریحان ، مشکل کام ہی اصل کام ہوتا ہے ۔ اگر وقت اور فرصت ہو تو ہمت کرڈالو ۔ آپ نے عروض انجن والا زبردست کام بھی تو کیا ہے !
  20. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ یا سولھویں سالگرہ

    اتفاق سے اس کا جواب اوپر والے مراسلے میں آگیا ہے ۔
Top