نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    میں جو آ یا تو اِلتفات نہیں وہ نظر، وہ سُخن، وہ بات نہیں مومن خاں مومؔن
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کہِیں اِنتہا کی مَلامَتیں،کہِیں پتَھروں سے اَٹی چَھتَیں تِرے شہر میں مِرے بعد اب، کوئی سر پِھرا نہیں آئے گا بیدؔل حیدری
  3. طارق شاہ

    عبدالمجید سالؔک ::::: جو مُشتِ خاک ہو، اِس خاکداں کی بات کرو ::::: Abdul Majeed Salik

    غزل جو مُشتِ خاک ہو، اِس خاکداں کی بات کرو زمِیں پہ رہ کے، نہ تم آسماں کی بات کرو کسی کی تابشِ رُخسار کا ، کہو قصّہ! کسی کی، گیسُوئے عنبر فِشاں کی بات کرو نہیں ہُوا جو طُلوُع آفتاب، تو فی الحال ! قمر کا ذکر کرو، کہکشاں کی بات کرو رہے گا مشغلۂ یادِ رفتگاں کب تک؟ گُزر رہا ہے جو ، اُس...
  4. طارق شاہ

    مشفق خواجہ ::::: دہر کو لمحہ موجُود سے ہٹ کر دیکھیں ::::: Mushfiq Khwaja

    غزل مشفق خواجہ دہر کو لمحۂ موجُود سے ہٹ کر دیکھیں نئی صُبحیں، نئی شامیں، نئے منظر دیکھیں گھر کی دِیواروں پہ تنہائی نے لکّھے ہیں جو غم! میرے غمخوار اُنھیں بھی، کبھی پڑھ کر دیکھیں آپ ہی آپ ، یہ سوچیں کوئی آیا ہوگا! اور پھر آپ ہی، دروازے پہ جا کر دیکھیں کُچھ عجب رنگ سے کٹتے ہیں شب و...
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    آپ ہی آپ، یہ سوچیں کوئی آیا ہوگا! اور پھر آپ ہی، دروازے پہ جا کر دیکھیں کُچھ عجب رنگ سے، کٹتے ہیں شب و روز اپنے لوگ کیا کچھ نہ کہیں ہم کو ، جو آ کر دیکھیں مشفؔق خواجہ
  6. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    پہلے سُنانہ حال بھی اہلِ چمن کا یُوں ! شاید یہ دَور عبرت و اسباق کا بھی ہے شفیق خلؔش
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جو مُشتِ خاک ہو، اِس خاکداں کی بات کرو زمِیں پہ رہ کے، نہ تم آسماں کی بات کرو یہی جہان ہے ہنگامہ زارِ سُود وزِیاں ! یہِیں کے سُود، یہِیں کے زِیاں کی بات کرو عبدالمجید سالؔک
  8. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تُو بھی گر لب سے خموشی میں نہ نِکلے گاہے مجھ پہ، اے آہ! نہ اطلاق ہو گویائی کا قُربان علی سالؔک
  9. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تنگ دستی اگر نہ ہو ،سالؔک تندرستی ہزار نعمت ہے قربان علی سالؔک بیگ
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    حالِ دِل سُن کے وہ آزردہ ہیں، شاید اُن کو اِس حکایت پہ، شکایت کا گُماں گُذرا ہے عبدالمجید سالؔک
  11. طارق شاہ

    بے درد خزاں سے کون کہے ۔۔۔ امجد حیدر آبادی

    برباد نہ کر بیکس کا چمن ، بے درد خِزاں سے کون کہے تاراج نہ کر میرا خرمن ، اُس برقِ تپاں سے کون کہے مجھ خستہ جگر کی جان نہ لے ، یہ کون اَجَل کو سمجھائے کچھ دیر ٹھہر جا، اے دریا ! دریائے رَوا ں سے کون کہے سینے میں بہت غم ہیں پنہاں ، دل میں بھی ہزاروں ہیں ارماں ! اُس قہر ِ مجسّم کے آگے حال...
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مِٹ چلے میری اُمیدوں کی طرح حرف، مگر آج تک تیرے خطوں سے، تِری خوشبونہ گئی اختؔر شیرانی
  13. طارق شاہ

    اختر شیرانی یوں تو کس پھول سے رنگت نہ گئی بُو نہ گئی ۔ اختر شیرانی

    مِٹ چلے میری اُمیدوں کی طرح حرف مگر آج تک تیرے خطوں سے تِری خوشبونہ گئی :)
  14. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    یہ غمگینی بھی ہے مسنون تاؔبش ! بہت خوش ہُوں کہ مجھ کو غم بہت ہے تابؔش دہلوی
  15. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ملبُوس و زیب کا ہو وہاں خاک کُچھ گِلہ درپیش مسئلہ جہاں ارزاق کا بھی ہے ۔ شفیق خلؔش
  16. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    زیب کی حاجت حَسِینوں کو نہیں ہوتی نؔسیم ! پیرہن بے بخیہ ہے خورشید کی تنوِیر کا نؔسیم دہلوی
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہم کو خیال اپنی ہی بس ذات کا نہیں! اِس سے تمھاری ذات کے الحاق کا بھی ہے شفیق خلؔش
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہَمَہ فِتنہ و ہَمَہ فِتنہ گر ، ہَمَہ تِیرہ دِل ، ہَمَہ خِیرہ سر ہے یہ، حالِ اہلِ وطن اگر، تو کریں گے جا کے وطن میں کیا ؟ اختؔر شیرانی
  19. طارق شاہ

    اختر شیرانی ہے نشاطِ لالہ و گل میں کیا، ہے بہارِ سرو و سمن میں کیا ۔ اختر شیرانی

    ہمہ فتنہ و ہمہ فتنہ گر ، ہمہ تیرہ دل ، ہمہ خیرہ سر ہے یہ حالِ اہلِ وطن اگر، تو کریں گے جا کے وطن میں کیا ؟ :)
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    آگے قدم بڑھائیں، جنھیں سُوجھتا نہیں روشن چراغِ راہ کیے جا رہا ہُوں مَیں مجھ سے جگر، ہُوا ہے ادا جستُجو کا حق ہر ذرّے کو ، گواہ کیے جارہا ہُوں مَیں جگرمُراد آبادی
Top