نتائج تلاش

  1. شاہد شاہنواز

    قطعے کی اصلاح چاہئے...

    بہتر لگ رہا ہے اب کچھ کچھ۔۔۔ بہرحال آخری مصرع بے کار ہوگیا اس کا افسوس ہے کیونکہ اسی پر محنت کرنی ہوتی ہے ایک شاعر کو
  2. شاہد شاہنواز

    احمد فراز کی چوتھی برسی کے موقع پر محفل کا طرحی مشاعرہ

    جناب احمد فراز کے لیے دوسری غزل دوسرے مصرعِ طرح پر پیشِ خدمت ہے۔ اک کلی تھی جو کھل گئی ہے ابھی زندگی مسکرا اٹھی ہے ابھی زندگی مثل سنگ ساکن تھی مثل باد صبا چلی ہے ابھی راہ جس میں بہت اندھیرا تھا مشعلوں سے بھری پڑی ہے ابھی رنگ تھا یاس کا، اترنے لگا دھول تھی، دھول اڑ رہی ہے ابھی...
  3. شاہد شاہنواز

    احمد فراز کی چوتھی برسی کے موقع پر محفل کا طرحی مشاعرہ

    بہت شکریہ۔۔۔ میں پوسٹ کروں گا۔۔۔ جلد ہی
  4. شاہد شاہنواز

    احمد فراز کی چوتھی برسی کے موقع پر محفل کا طرحی مشاعرہ

    افسوس کہ ہمیں دعوت نہیں دی گئی۔۔۔۔ خیر۔۔۔ پھر سہی ۔
  5. شاہد شاہنواز

    قطعے کی اصلاح چاہئے...

    ملتی رہتی ہیں جزائیں بھی سزائیں بھی ہمیں ہم وہی کاٹتے رہتے ہیں جو ہم بوتے ہیں ان کی باتوں سے پتہ چلتا ہے شاہد ورنہ بے وقوفوں کے سر پہ سینگ نہیں ہوتے ہیں۔۔۔ یہ قطعہ شاید وزن سے گرا ہوا ہو۔۔۔۔ بے کار ہو۔۔ مجھے کچھ یقین نہیں، اس لیے اصلاح کی درخواست ہے۔
  6. شاہد شاہنواز

    تازہ نظم : میں تنہا نہیں از :- نویدظفرکیانی

    نہیں جناب آپ غلط سمجھے، ہم نہ طیش میں آئے نہ آپ کو حکم صادر کیا۔۔۔ صرف رائے دی اور اختیار آپ پر چھوڑا جیسا کہ حق ہے۔۔۔
  7. شاہد شاہنواز

    ساتھ یہ زمیں جائے... ساتھ آسماں جائے.... ایک غزل....

    ساتھ یہ زمیں جائے، ساتھ آسماں جائے میں جہاں جہاں جائوں، تیری داستاں جائے تیرا نام لکھا ہو اور ترا نشاں جائے جس طرف یقیں ٹھہرے، جس طرف گماں جائے موت ایک جھونکا ہے، لے کے صرف جاں جائے زیست ایک آندھی ہے، لے کے امتحاں جائے کوئی عشق کی بازی جیت کر بھی روتا ہے کوئی گرچہ ہارا ہو، پھر بھی شادماں جائے...
  8. شاہد شاہنواز

    ایک قطعہ..... جو خدا سے مکالمہ کہا جاسکتا ہے

    جی دیکھ لی ہے اور کومنٹ بھی پاس کیا ہے۔۔۔ امید ہے برا نہیں مانیں گے۔۔۔
  9. شاہد شاہنواز

    محفل کے شعرا ء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز

    اچھی پیروڈی ہے لیکن جن اشعار میں خدا کا نام ہو یا خدا سے بات کی جائے، کوشش کیجئے کہ ان پر طبع آزمائی نہ ہو۔۔۔ بعض اوقات لوگ برا مان سکتے ہیں۔۔۔ مجھے آپ کی تحریر پر مزاح لگی۔۔۔ بہت اچھا لکھا ہے۔۔۔ شکریہ۔۔۔۔
  10. شاہد شاہنواز

    ایک قطعہ..... جو خدا سے مکالمہ کہا جاسکتا ہے

    بہت شکریہ آپ سب کی حوصلہ افزائی کا۔۔۔۔
  11. شاہد شاہنواز

    دل دھڑکتا ہے تو ہوتا ہے گماں عید کے دن.... (عید کے حوالے سے نظم نما غزل)

    شکر گزار ہوں آپ سب کی داد کا۔۔۔ جی شیرنگ تو کروں لیکن ٹیگ کیسے کیا جائے؟
  12. شاہد شاہنواز

    تازہ نظم : میں تنہا نہیں از :- نویدظفرکیانی

    میرے خیال میں ڈھتی کے ایک لفظ کو اردو میں شامل کروانے جیسے عظیم کام کا بیڑہ اٹھانے سے بہتر ہے آپ اس لفظ کو بدل دیں لیکن بخدا یہ میرا صرف خیال ہی ہے۔۔۔ سوال تو آپ کا ہے اور جواب بھی آپ کا ہی قبول کیاجائے گا کہ نظم آپ کی اپنی ہے۔۔۔ جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے۔۔۔۔
  13. شاہد شاہنواز

    دل دھڑکتا ہے تو ہوتا ہے گماں عید کے دن.... (عید کے حوالے سے نظم نما غزل)

    جناب من مقطع کی اصلاح مجھے فیس بک سے ملی ہے آج شاہد نہ لکھے دکھ بھرے اشعار کوئی۔۔۔۔ حال دل کا ہو مسرت سے بیاں عید کے دن۔۔۔ میرے بہت ہی پیارے دوست سلیمان فراز حسن پوری نے یہ رائے دی ہے جو مجھے اچھی لگ رہی ہے۔۔۔ باقی سب اشعار وہ کہہ رہے ہیں کہ درست ہیں۔۔۔ سو مان لیتا ہوں۔۔۔
  14. شاہد شاہنواز

    مسئلہ تو یقینا ہے لیکن کیا؟

    فاتح صاحب کی امثال اور مزمل شیخ بسمل آپ کا استدلال اچھا لگا لیکن آپ اس مسئلے کے بیچ کیا فرماتے ہیں جو ہے ہمیں اور ہے مجھے کے مابین واقع ہوا ہے۔۔۔ (نہیں کہ تجھ سے بچھڑنے کا حوصلہ ہے مجھے درست ہے یا مجھے کو ہمیں ہی رہنے دیا جائے)؟؟
  15. شاہد شاہنواز

    دل دھڑکتا ہے تو ہوتا ہے گماں عید کے دن.... (عید کے حوالے سے نظم نما غزل)

    دل دھڑکتا ہے تو ہوتا ہے گماں عید کے دن میرے دل میں بھی امنگیں ہیں جواں عید کے دن خاک کی مثل نہیں ہوں نہ کوئی پتھر ہوں کچھ نہ کچھ میرا بھی ہے نام و نشاں عید کے دن گھر سے ہوں دور، پریشان ہوں، بدحال ہوں میں کاش گھر میں ہو مسرت کا سماں عید کے دن آج وہ دور نہیں ہے جو یہ دن دکھلائے جس جگہ یار ملیں...
  16. شاہد شاہنواز

    محفل کے لیے بھی کسی ایسے ہی شخص کی ضرورت ہے....

    دیوانی مقدمے اصل میں وہ ہوتے ہیں جنہیں کوئی دیوانی قائم کرجاتی ہے ، یا پھر وہ مقدمے جنہیں لڑتے لڑتے انسان دیوانہ ہوجائے۔۔۔
  17. شاہد شاہنواز

    مسئلہ تو یقینا ہے لیکن کیا؟

    نہیں کہ تجھ سے بچھڑنے کا حوصلہ ہے ہمیں۔۔۔ تو ساتھ رہ نہ سکے گا، یہ بس پتہ ہے ہمیں۔۔۔۔ کیا اس میں بھی تنافر موجود ہے۔۔۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہے۔۔۔۔ اب میں نے اس ہمیں کو مجھے کرنے کا سوچا ہے ۔۔۔ کیا یہ درست ہے؟؟ اور جناب الف عین صاحب۔۔۔ آپ نے میری بہت بڑی مشکل حل کردی۔۔۔ آپ کی یہ تصحیح بجائے خود قابل...
  18. شاہد شاہنواز

    تازہ نظم : میں تنہا نہیں از :- نویدظفرکیانی

    یہ شاعر کی اپنی صوابدید پر ہے کہ وہ غزل مسلسل کو نظم کا نام دے یا غزل ہی سمجھے۔۔۔ تاہم اس معاملے میں مجھے شاعر سے اتفاق ہے کہ اسے نظم سمجھا جائے۔۔۔ ڈھتی کا مطلب شاید گرتی نکالا گیا ہے، تاہم یہ درست نہیں۔۔۔ اس کی جگہ کچھ اور سوچا جاسکتا ہے۔۔۔
Top