نتائج تلاش

  1. محب علوی

    سبق List Methods

    Remove یہ طریقہ دلائل میں دی گئی قدر کو لسٹ میں تلاش کرتا ہے اور لسٹ میں ملنے والے پہلے آئٹم کو حذف (remove) کرتا ہے۔ >>> t1 = ['v', 'b', 'e', 'j', 'k', 'b', 'f'] >>> t1.remove('b') >>> t1 ['v', 'e', 'j', 'k', 'b', 'f'] اس مثال میں لسٹ میں موجود پہلے 'b' کو حذف کردیا جبکہ بعد میں آنے والے...
  2. محب علوی

    سبق List Methods

    Insert کسی بھی لسٹ میں دی گئی پوزیشن کے حساب سے کوئی نیا رکن شامل کرنے کا کام اس طریقہ کار سے لیا جاتا ہے۔ >>> t1 = ['a', 'b', 'c', 'd', 'e'] >>> t1.insert(5,"f") >>> t1 ['a', 'b', 'c', 'd', 'e', 'f'] یہاں ہم نے اشاریہ (index) پوزیشن 5 پر حرف ''f' شامل کروایا ہے۔
  3. محب علوی

    سبق List Methods

    Extend کسی لسٹ میں اضافہ کے لیے اس طریقہ کار کو استعمال کیا جاتا ہے ۔ >>> t1 = ['a','b','c'] >>> t2 = ['d','e'] >>> t1.extend(t2) >>> t1 ['a', 'b', 'c', 'd', 'e']
  4. محب علوی

    سبق List Methods

    List Methods lists پر کام کرنے کے لئے پائتھون ہمیں مختلف طریقہ کار (methods) فراہم کرتا ہے۔ Append یہ طریقہ کسی لسٹ کے آخر میں کوئی آئٹم شامل کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ >>> t = ['a','b','c'] >>> t.append('d') >>> t ['a', 'b', 'c', 'd']
  5. محب علوی

    سبق لسٹ کانٹ چھانٹ

    لسٹ کانٹ چھانٹ List Slice and Dice سلائس آپریشن اسی طرح لسٹ پر بھی کام کرتا ہے جیسے وہ سٹرنگ پر کام کرتا ہے یعنی کسی بھی لسٹ میں سے من پسند حصہ کاٹ کر نکالا جا سکتا ہے یا اسے کسی ویری ایبل(variable) میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ لسٹ کا اشاریہ(index) صفر سے شروع ہوتا ہے۔ >>> a_list = ['a', 'b'...
  6. محب علوی

    تبادلہ خیال فار لوپ پر گفتگو

    اگر صرف ایک آرگومینٹ دیا جائے تو وہ سٹاپ stop تصور کیا جائے گا کہ باقی دو آرگومینٹ اختیاری ہیں اس لیے چوکور بریکٹ میں درج کیے گئے ہیں۔ start اور step اختیاری ہیں اور جب نہ دیے گئے ہوں تو ڈیفالٹ تصور کیے جاتے ہیں start کی ڈیفالٹ قیمت صفر ہے۔ step کی ڈیفالٹ قیمت ایک ہے۔
  7. محب علوی

    تبادلہ خیال فار لوپ پر گفتگو

    اگر ایک ہی ویری ایبل لیں تو پچھلی ویلیو کی جگہ نئی ویلیو آ جائے گی اور پرانی ویلیو ختم ہو جائے گی۔ اس لیے دو ویری ایبل لیے ہیں تاکہ دو ویری ایبل میں مختلف چیزیں موجود رہیں۔
  8. محب علوی

    تبادلہ خیال فار لوپ پر گفتگو

    کبھی کبھی کوئی ان دیکھا حرف شامل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے کوڈ میں مسئلہ آتا ہے۔ ایک دقت طلب حل تو یہ ہے کہ سارا کوڈ ٹائپ کریں نوٹ پیڈ میں پھر idle میں نئی فائل بنا کر محفوظ کریں اور Run مینو پر کلک کریں اور پھر Run Module کو کلک کرکے چلا دیں۔
  9. محب علوی

    تبادلہ خیال فار لوپ پر گفتگو

    جی نمبر پر ہی اپلائی ہوتی ہے مگر سٹرنگ یا لسٹ پر len کا فنکشن لگا کر ان میں موجود اراکین کا نمبر معلوم کیا جا سکتا ہے اور اس رینج میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ voc = ["Sabir", "Ahmad", "Namra"] for i in range(len(voc)): print(i) 0 1 2 اگر لسٹ کے اراکین کو پرنٹ کروانا ہو تو پھر براہ راست...
  10. محب علوی

    تبادلہ خیال لسٹ پر گفتگو

    اشاریہ یہاں index کا ترجمہ ہے۔ اس سے مراد وہ نمبر ہیں جس کے ذریعے لسٹ کے اراکین تک رسائی حاصل کی جاتی ہے۔ یہ صفر سے شروع ہوتا ہے اور موجود اراکین کے نمبر سے ایک کم ہوتا ہے۔ مختصر، چوکور بریکٹ کے درمیان والے نمبر کو اشاریہ یا انڈیکس کہتے ہیں۔ voc = ["Sabir", "Ahmad", "Namra"] voc[1] Ahmad یہاں...
  11. محب علوی

    تبادلہ خیال سٹرنگز پر گفتگو

    اس کا مطلب ہوتا ہے کہ عام سٹرنگ کے علاوہ کرلی بریکٹس میں لکھے ہوئے کو تبدیل کرنا ، جو ایک ویری ایبل کی ویلیو ہو سکتا ہے اور نمبر کا مخصوص فارمیٹ بھی ہو سکتا ہے۔ dtype="float" num=3.1465 print(f"Number {num:.2f} is example of {dtype.upper()} data type") اس میں ایک ویری ایبل سٹرنگ dtype پر...
  12. محب علوی

    تبادلہ خیال سٹرنگز پر گفتگو

    پائتھون فلسفہ سے ماخوذ جملہ ہے جس کے بارے میں یہاں پڑھ سکتی ہیں۔ Zen of Python اس کا مطلب ہے کہ کوڈ کو خالص رجحانات سے جوڑے رکھنے سے بہتر ہے کہ اسے عملی بنایا جائے جس میں چاہے کچھ ملاوٹ ہو جائے مگر عملی طور پر کارکردگی بہتر ہو۔ سادہ الفاظ میں مثالی حالات کی جگہ زمینی حقائق دیکھے جائیں۔
  13. محب علوی

    تبادلہ خیال پائتھون کورس 2018 عمومی گفتگو / آپ کی آراء

    امید ہے کہ احباب دوسرا ہفتہ ختم کرکے اب تیسرے ہفتے کے اسباق تک پہنچ گئے ہوں گے یا پہنچنے والے ہوں گے۔
  14. محب علوی

    تبادلہ خیال سٹرنگز پر گفتگو

    فارمیٹ میتھڈ کو ازسر نو لکھا ہے اور میرا خیال ہے آخر میں لکھا ہونے کی وجہ سے اس پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی تھی۔ ویسے اس کو اردوانا ایک دقت طلب مرحلہ تھا۔ اس کے ساتھ ایف سٹرنگز پر بھی لکھ دیا اور میرے خیال میں اب وہی مستقبل ہے۔ مثالوں کا مسئلہ یہ ہے کہ اس سے سبق کی طوالت بڑھ جاتی ہے اور کچھ صارف...
  15. محب علوی

    مبارکباد م حمزہ بھائی کے دو ہزار مراسلے ۔

    مبارک ہو حمزہ ، کافی جلدی دو ہزار پیغامات ہو گئے ہیں۔
  16. محب علوی

    ۞زمرۂ متفرقات کی نئی مدیر: جاسمن ٭ زمرۂ روز مرہ زندگی کے منتخب موضوعات کی نئی مدیر : مریم افتخار۞

    انشاءللہ اب رہے گی اور آپ کو ایک کتاب ٹائپ کروانے پر علیحدہ سے مبارکباد۔
  17. محب علوی

    سبق f-strings

    f-strings پائتھون 3.6 میں ایف سٹرنگ f-strings کو متعارف کروایا گیا اور یہ سٹرنگ فارمیٹ کرنے کے حوالے سے سب سے آسان طریقہ ہے۔ کسی بھی سٹرنگ سے پہلے ایف لگا کر اسے ایف سٹرنگ بنایا جا سکتا ہے ، یہ بالکل خام سٹرنگ (raw strings) کی طرح کام کرتا ہے جس میں سٹرنگ سے پہلے r کا حرف لگایا جاتا ہے۔ ایف...
  18. محب علوی

    تبادلہ خیال پائتھون کورس 2018 عمومی گفتگو / آپ کی آراء

    شکریہ زلفی۔ مشقیں پائتھون کے زمرے میں پچھلے کورس کی بھی پڑی ہیں ، اس کے علاوہ نیٹ پر مزید سرچ کرکے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں کیونکہ آخر میں خود میں سے ڈھونڈ کر مثالوں اور مشقوں کو حل کرنا ہی مقصد ہے۔
  19. محب علوی

    محفلین کے انٹرویو

    مندرجہ ذیل عنوانات سے دو دفعہ واپسی تو ہو چکی ہے اب انشاللہ ایسا کچھ نہیں ہونا کہ مسلسل سات آٹھ سال سے محفل پر موجود ہوں اور پڑھتا رہتا چاہے پوسٹ کم کروں۔ خوشگوار واپسی محب کی واپسی ویسے کیا زمانہ تھا ، لوگ غیرحاضر ہو کر جایا کرتے تو واپسی پر ان کے نام کے واپسی کے دھاگے کھل جایا کرتے تھے۔ چند...
Top