دل تو یہی کرتا ہے کہ بندہ کہے کہ ناامیدی اچھی بات نہیں۔ کبھی نہ کبھی رحمتیں نازل ہوں گی ہی کہ سخت گرمی کے بعد بارش بھی ہوتی ہے۔ اس امید میں خوف صرف یہ آتا ہے کہ بعض دفعہ بارش کچھ اتنی دیر سے ہوتی ہے کہ بارش کی دعائیں مانگنے والے قحط کی نذر ہوچکے ہوتے ہیں۔ لیکن ہمیں خود بھی ذرا سا حقیقت پسند ہونا...