زبردست نیرنگ خیال بھائی۔ آپ کی طرف سے مزید دلچسپ واقعات کا شدت سے انتظار رہے گا کہ ابھی آپ نے صرف ایک بوتل خون ہی ڈونیٹ کیا ہے اس مسکین سے دھاگے کو۔ جلدی سے مزید بوتلوں کا بندوبست کریں۔:)
آپ کی بات سے مجھے بھی اپنا ایک واقعہ یاد آگیا جو میرے پروگرامنگ کے پروفیشن میں آنے سے پہلے کا ہے۔ میں ایک...
بالکل متلاشی بھائی آپ کی خواہش کے مطابق دھاگہ اینڈ کمپنی کو ان لمیٹڈ کیا جارہا ہے۔:) تو جناب آئی ٹی سے تعلق رکھنے والے تمام احباب سے گزارش ہے کہ آئی ٹی کی فیلڈ سے تعلق رکھنے والے ہر طرح کے دلچسپ واقعات شئیر کریں۔ ;)
بالکل پردیسی بھائی آپ کی شئیرنگ کا بےتابی سے انتظار رہے گا کہ ویب ڈویلپمنٹ میں مجھے بھی بہت دلچسپی ہے بلکہ ڈیسکٹاپ سے زیادہ دلچسپی میری ویب میں ہے لیکن کیا کریں کہ جاب پر مجھے زیادہ تر ڈیسکٹاپ کے حوالے سے ہی کام ملتا ہے اس لئے ویب ڈویلپمنٹ میں ہاتھ صاف کرنے کا موقع ہی نہیں ملتا۔ ابھی مہینہ بھر...
اس دھاگے کو تازہ خون میسر آنے کے امکانات تو کم ہی ہیں کہ ایک خاص فیلڈ سے متعلق ہے اور اس پر بھی ضروری نہیں کہ اس فیلڈ سے تعلق رکھنے والے جتنے یہاں ہیں سبھی کو اس میں دلچسپی ہو لیکن پھر بھی شروع کرنے میں کیا جاتا ہے۔ دھاگے کی زندگی رہی تو ٹھیک نہیں تو چھ گز زمین تو انسان کو بھی میسر آجاتی ہے...
بیرون ملک اتنے احباب اگر کمپیوٹنگ کو پسند کرتے ہیں لیکن ان تک پہنچانا مسئلہ ہے تو اسکا ایک حل یہ ہوسکتا ہے کہ کمپیوٹنگ والے اپنے شمارے کی ایک ای بک بھی نکالا کریں جو بیرون ملک خریداروں کو اس شرط کے ساتھ میل کی جائے کہ وہ اسے ایک خاص مدت تک آن لائن نہیں کریں گے۔ وہ مدت گزرنے کے بعد آن لائن کرنے...
ارے واہ محب بھائی!!! یعنی کہ دھونس جماکر پرستار بنانے کی کوشش فرمائی جارہی ہے۔:) بھئی میں نے پہلے بھی ذکر کیا تھا کہ بچپن میں تو پرستار رہا تھا اور کافی زیادہ پڑھی تھیں۔ اس وقت بھی خاص نمبرز ڈھونڈ ڈھونڈ کر پڑھتا تھا ۔ ژابنائے مہم کا تو نام بھی ابھی تک یاد ہے۔ اس کے علاوہ پتہ نہیں کون کون سے خاص...
میرے پاس سے کمپیوٹنگ کا اکتوبر 2012کا شمارہ کہیں غائب ہوگیا ہے۔ پتہ نہیں کہاں چلا گیا پورے گھر میں ڈھونڈا سارے شمارے مل گئے وہی ایک نہیں ملا۔ اس میں HTML5 کے سلسلے کی پہلی قسط چھپی تھی۔ باقی اقساط تو میرے پاس ہیں لیکن وہی نہیں جس میں تفصیلی انٹروڈکشن تھا۔ اگر کسی دوست کے پاس ہو اور وہ اس کا صرف...
میرا نہیں خیال کہ ایسا دھاگہ ایک دن سے زیادہ اپنے پیروں پہ کھڑا رہ سکے گا کہ اس میں پوسٹ کئے جانے والے نناوے فیصدی مراسلوں کا خلاصہ یہ ہوگا جو شمشاد بھائی نے اپنی اس پوسٹ میں بیان کردیا ہے۔
ایسا دھاگہ چند گھنٹوں میں ہی اپنے انجام بخیر کو پہنچ جائے گا اور اسکے مزار کے لئے کتبہ لکھنے کے فرائض...
یہ بروز ہفتہ الیکشن کرانے کی کیا تُک تھی؟ ہفتے کو تو ویسے ہی اکثر کی چھٹی ہوتی ہے۔:oops:
ایک چھٹی ماری گئی خواہ مخواہ۔:(
تبدیل کرو بھئی اس الیکشن کمیشن کو۔:)
اگر تو مقصد صرف معلومات ہی ہے جیسا کہ آپ نے کہا ہے تو پھر الگ دھاگہ کھولنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہاں تو یہ بیچارہ اتنا معصوم سا دھاگہ تھا لیکن یہ بھی ابھی مقتل کے کنارے سے واپس آیا ہے۔
الگ دھاگہ کھولنے میں ایک قباحت یہ ہے کہ مجھے تمام متفرق معلومات کو ایک جگہ کرکے ان کی تلخیص کرنے پڑے گی جس کے...
بھئی یہ مجرے کا ہوا کچھ عناصر کی سازش ہے کہ قوم مجرے کی بحث میں الیکشن بھول جائے۔:)
لیکن قوم ہے کہ الیکشن پر کچھ اسطرح نظریں گاڑ کر بیٹھی ہے کہ اس مرتبہ بھولنے کے موڈ نظر نہیں آتی۔:)
واہ بھئی بڑی ٹور ہے آپ کی۔:) آپ کی سالگرہ کو محفل نے یاد رکھا ہوا ہے بلکہ دن گن گن کے انتظار ہورہا تھا کہ کب رزاق بھائی سالگرہ آئے اور انہیں مبارکباد دی جائے۔ بلکہ منتظمین میں شائد اس بات پر جھگڑا بھی ہوا ہو کہ یہ مبارکباد محفل کی طرف سے کون دے گا اور لگتا ہے کہ جھگڑا کچھ اتنا بڑھ گیا ہو گا کہ...
ایک بات کا شعور ہم سب کو ہونا چاہئے کہ اختلاف رائے ایک ناگزیر امر ہے جس سے کسی بھی جگہ مفر نہیں۔ ہمیں اپنے اندر اختلاف رائے کو برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرنا چاہئے۔ میرے مراسلے پر zeesh بھائی نے اختلاف کیا لیکن سائنسی دلیل کے ساتھ۔ اب میرے پاس اگر ان کی بات کو رد کرنے کے لئے فی الحال کوئی سائنسی...