باب ۵
سانبھر
موز اور واپیٹی کے بعد سانبھر تیسرا بڑا ہرن ہے۔ اس کی اونچائی ۱۳ ہاتھ ہوتی ہے اور وزن ۵۶۰ سے ۶۰۰ پاؤنڈ تک ہوتا ہے۔ میں نے ہندوستان اور سائیلون میں ان کا وزن کیا ہوا ہے۔ مسکن کے اعتبار سے اس کے سینگ ایک دوسرے سے بہت مختلف ہو سکتے ہیں۔ یہ سینگ ہر سال نہیں گرتے اور ہر تیسرے یا چوتھے سال...