نتائج تلاش

  1. قیصرانی

    مریم نواز کا بینظیر سے موازنہ درست نہیں، چوہدری نثار

    یہ وقت تو مریم نواز کے لیے بھی شاید دور نہیں :)
  2. قیصرانی

    بلیو وہیل گیم کی حقیقت کیا ہے ؟

    تو پھر آپ بچ گئے ہیں نا؟ مزاح ایک طرف، گیم کھیلتے ہوئے ظاہر ہے کہ کوئی بھی ذی عقل انسان انجان بندوں کو نہ تو اپنی ذاتی معلومات دے گا اور نہ ہی کسی کے کہنے پر الٹی سیدھی حرکتیں کرے گا جو بتدریج اس کی موت پر منتج ہوں۔ تاہم لوگوں سے پوچھا جائے کہ How stupid you can be? تو وہ اسے ایک چیلنج سمجھ کر...
  3. قیصرانی

    Temple Tiger and Other Maneaters of Kumaon

    اس میں کوئی شک نہیں تھا کہ آدم خور ہی بکریوں کی قاتل تھی ۔ گذشتہ رات میں نے شیرنی کو گاؤں کی سمت جاتے دیکھا تھا۔ اس کے علاوہ مجھے میرے ساتھیوں نے بتایا تھا کہ میری آمد سے ایک گھنٹہ قبل کاکڑ ندی کے قریب سے بولا تھا جو ان سے سو گز دور تھی۔ وہ یہ سمجھے کہ کاکڑ مجھے دیکھ کر بھونک رہا ہے اس لیے انہوں...
  4. قیصرانی

    Temple Tiger and Other Maneaters of Kumaon

    ایک پتھر پر بیٹھ کر میں نے سگریٹ پیا اور پچھلی شام کے واقعات کا جائزہ لیا تو درج ذیل نتائج اخذ کیے: 1) گولی لگنے سے نیچے جھاڑیوں پر گرنے تک شیرنی بے ہوش تھی ب) جب شیرنی نیچے جھاڑیوں پر گری تو اسے ہوش آ گیا لیکن پھر بھی پوری طرح ہوش میں نہیں آئی تھی ج) اسی نیم بے غشی کی حالت میں شیرنی محض ناک کی...
  5. قیصرانی

    Temple Tiger and Other Maneaters of Kumaon

    اس جگہ رک کر لڑکے نے اپنا رخ دائیں جانب والی وادی کی طرف کیا۔ اس وادی کے بائیں جانب یعنی شمالی جانب ڈھلوان پر چھدری گھاس اگی ہوئی تھی اور اکا دکا جھاڑیاں بھی دکھائی دیتی تھیں۔ آٹھ سو سے ایک ہزار گز دور موجود گھاس کی طرف اس نے اشارہ کیا کہ اس جگہ شیرنی نے اس کی ماں کو اس وقت ہلاک کیا جب وہ دیگر...
  6. قیصرانی

    Temple Tiger and Other Maneaters of Kumaon

    تلہ دیس کا آدم خور 1 سارے کوہ ہمالیہ کے دامن میں موسم بہار میں بندو کھیڑا سے زیادہ بہتر اور خوبصورت جگہ کیمپ لگانے کے لیے نہیں۔ اب ذرا اندازہ کریں کہ سفید خیموں کے اوپر درختوں سے مالٹائی رنگ کے پھولوں سے لدے درخت چھائے ہوں جن پر انواع و اقسام کے پرندے چہچہا رہے ہوں اور ایک درخت سے دوسرے درخت پر...
  7. قیصرانی

    Temple Tiger and Other Maneaters of Kumaon

    4 رات درخت پر گذارنے کے بعد صبح کو جین اور میں ناشتہ کر رہے تھے کہ میرے ساتھی جو بھینسوں کی دیکھ بھال پر معمور تھے، نے آ کر بتایا کہ کھائی کے نچلے سرے پر باندھا گیا بھینسا غائب ہے۔ یہ وہی کھائی تھی جہاں میرے ساتھیوں نے رات کو سانبھر اور کاکڑ کی آوازیں سنی تھیں۔ ابھی یہ خبر سن ہی رہے تھے کہ...
  8. قیصرانی

    Temple Tiger and Other Maneaters of Kumaon

    چکہ کا آدم خور 1 چکہ کے آدم خور کے نام سے مشہور ہونے والا یہ چھوٹا سا گاؤں لدھیا وادی میں دریائے سردا کے دائیں جانب واقع تھا۔ یہاں کل دس گھرانے آباد تھے اور اس کے قریب وہ جگہ تھی جہاں دریائے سردا لدھیا وادی سے ملتا ہے۔ اس گاؤں سے چوتھائی میل دور سے راستہ فائر ٹریک سے ہوتا ہوا تقسیم ہوتا ہے۔ ایک...
  9. قیصرانی

    Temple Tiger and Other Maneaters of Kumaon

    پانار کا آدم خور 1 1907 میں جب میں چمپاوت کی آدم خور شیرنی کا شکار کرنے کی کوشش کر رہا تھا تو میں نے پہلی بار اس آدم خور تیندوے کے بارے سنا جس نے الموڑا ضلع کے مشرقی کنارے پر دیہاتوں پر لرزہ طاری کر رکھا تھا۔ اس تیندوے کے بارے ہاؤس آف کامنز میں بھی سوالات پوچھے گئے۔ اس تیندوے کو مختلف ناموں سے...
  10. قیصرانی

    Temple Tiger and Other Maneaters of Kumaon

    مکتسر کی آدم خورنی نینی تال سے شمال مشرق میں اٹھارہ میل دور، 8000 فٹ بلند اور 12 سے 15 میل چوڑی ایک پہاڑی ہے جو شرقاً غربا واقع ہے۔ اسی پہاڑی کے مغربی سرا اچانک بلند ہونے لگتا ہے اور اسی جگہ مکتسر ویٹرنیری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ قائم ہے جہاں ہندوستان کے مویشیوں کی بیماریوں کے لیے ادویات تیار کی جاتی...
  11. قیصرانی

    Temple Tiger and Other Maneaters of Kumaon

    پہاڑی کے کنارے پر کھلے میدان سے میرے ہمراہی نے اشارے سے مجھے اس مقام کی تفصیل سمجھائی۔ اس کے مویشی اس جگہ سے چوتھائی میل نیچے گھاس کے قطعے پر اپنے مویشی چرا رہا تھا۔ شیر وادی کی جانب سے آیا اور اس کی گائے کو ہلاک کر دیا۔ باقی ریوڑ بھاگتا ہوا پہاڑی پر چڑھا اور دوسری جانب اپنے گاؤں کو نکل گیا۔...
  12. قیصرانی

    Temple Tiger and Other Maneaters of Kumaon

    ٹمپل ٹائیگر 1 ایسے افراد جو ہمالیہ کے بالائی علاقوں میں نہیں رہے، ان کے لیے یہ اندازہ کرنا ناممکن ہے کہ اس انتہائی کم آباد علاقے میں توہم پرستی کس حد تک پھیلی ہوئی ہے۔ بالائی علاقوں میں رہنے والے افراد کی توہم پرستی اور کم بلند علاقوں پر رہنے والے نسبتاً تعلیم یافتہ افراد کے عقائد کے درمیان حد...
  13. قیصرانی

    Temple Tiger and Other Maneaters of Kumaon

    کئی برس پہلے جم کاربٹ کی کتاب Temple Tiger and Other Maneaters of Kumaon کا ترجمہ کیا تھا اور یہ سوچ کر کہ محفل پر پوسٹ کر چکا ہوں گا، اسے گم کر دیا تھا۔ ابھی کچھ دن قبل ڈیسک ٹاپ پر کام کرتے ہوئے ورڈ کی کچھ فائلز تلاش کر رہا تھا کہ اس فائل پر نظر پڑ گئی۔ سو شیئر کر رہا ہوں
  14. قیصرانی

    مالمو سے ایمسٹرڈیم----- سفر نامہ

    مضمون کے معیار سے گمان ہوا کہ شاید ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ایٹمی سائنس دان کا نہ ہو، کیونکہ جہاز میں سب سے آگے والی نشست کے ساتھ لگے ہوئے پر کبھی نہیں دیکھے۔ شاید کوئی نئی ڈچ ایجاد ہو؟ یہ موئے گورے ہمیشہ ہمیں کنفیوز کرنے پر کمربستہ رہتے ہیں
  15. قیصرانی

    شکاری پرندے

    شکاری پرندوں میں باز، عقاب، شکرا، شاہین اور الو شامل ہیں۔ اب یہ الگ بات ہے کہ عقاب کی بہت ساری اقسام ہیں، جن کو اردو میں الگ الگ ناموں سے نہیں جانا جاتا۔ شکرا، شاہین اور الو کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے۔ تاہم یہ ایسے پرندے ہیں کہ جن کا کام دوسرے پرندوں اور جانوروں کو پکڑ کر، مار کر اور ان سے پیٹ...
  16. قیصرانی

    شکاری پرندے

    پرندے جانداروں کی ایک الگ درجہ بندی میں آتے ہیں۔ جیسے کیوی ایک پرندہ ہے اور شتر مرغ بھی، مگر اڑنے سے معذور۔ اسی طرح ممالیہ چاہے اڑ سکتا ہو یا نہ اڑ سکتا ہو، جانور ہی کہلائے گا
  17. قیصرانی

    شکاری پرندے

    اس بات سے اتفاق ہے۔ کیونکہ لگ بھگ سبھی پرندے ہی کیڑے مکوڑے، مکھی مچھر وغیرہ سے بھی اگر پیٹ نہیں بھرتے تو بھی داڑھ تو ضرور گرم کرتے ہیں
  18. قیصرانی

    تاسف جذام کے مریضوں کا علاج کرنے والی پاکستانی ’مدر ٹریسا‘ چل بسیں۔

    انا للہ و انا الیہ راجعون کیا دائیں جانب والی تصویر بھی ڈاکٹر رُتھ فاؤ کی ہے؟ ان کی وفات سے کچھ ہفتے قبل واٹس ایپ پر اس تصویر کے ساتھ دیسی عشقیہ قسم کے اشعار دیکھے ہیں
  19. قیصرانی

    دیہات یا شہر؟

    یہی وجہ بتائی تھی
Top