تو پھر خوب خبر لی جائے ثمرین کی چائے کو ٹالنے کے لیے، میں تو کسی کی بھی خبر نہیں لے سکتا فی الحال
بابا بزرگ ہیں تو خبر لے سکتے ہیں، مگر بزرگ عمر کے لحاظ سے نہیں
ٹھپہ لگا ہوا ہے مظفر کے نام کا، وجی بھائی کے السلام علیکم کو دیکھ کر مظفر حنفی صاحب کا یہ مصرع یاد آیا کہ بھائی وجی کا بھی سلام کرنے کا یہ انداز ان کے ساتھ ہی مخصوص ہو گیا ہے
شاید چھوٹی اسکرین یعنی موبائل وغیرہ سے پوسٹ کرنے والوں کو عینک لگانے کی ضرورت نہ بھی ہو تو دشواری پیش آتی ہے مراسلہ کرنے میں، عبارت بہت باریک نظر آتی ہے موبائل ڈیوائسز میں، خاص طور پر موبائل میں بھی ڈیسک ٹاپ موڈ میں محفل استعمال کرنے پر!
پہلے تو دعا کی قبولیت کے لیے آمین، یہ مسائل تو شاید ایک عمر میں بہت سے لوگوں کے ساتھ رہتے ہیں، میرے والد صاحب کے بھی دونوں آنکھوں میں موتیا تھا۔ دونوں آنکھوں کا آپریشن ہوا ہے۔ اب کالا موتیا سے بچاؤ کے لیے ڈاکٹر نے ڈراپس لکھ کر دئے ہوئے ہیں