نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    غزل: کبھی آیت، کبھی تفسیر میں الجھے ہوئے ہیں ٭ رشید ندیم

    عاطف بھائی ، پندرہ منٹ کی تحقیق کا خلاصہ یہ ہے کہ اساطیر کا لفظ فرہنگِ آصفیہ ، نوراللغات ، امیر مینائی کی امیراللغات اور شان الحق حقی کی فرہنگِ تلفظ میں موجود نہیں ہے۔ فیروزاللغات اور علمی لغت دونوں نے اسے مؤنث لکھا ہے ۔ فرہنگِ عامرہ اور مقتدرہ کی لغت کبیر میں یہ لفظ تو موجود ہے لیکن اس کی...
  2. ظہیراحمدظہیر

    غزل: جس کی خاطر خود میں اپنے آپ سے کٹتا رہا

    راحل بھائی ، کبھی وقت ملے تو خرطوم کے بارے میں کچھ لکھئے گا۔یعنی وہاں کی اردو کمیونٹی کے بارے میں ۔ کس قسم کی سرگرمیاں ہوتی ہیں ، کیا کھاتے پیتے اور پہنتے اوڑھتے ہیں وغیرہ ۔ مسجد میں کیا ماحول ہوتا ہے؟ کوئی تصویر وغیرہ بھی ہو تو لگائیے گا ۔ میں کبھی سوڈان نہیں گیا لیکن ایک دو سوڈانی مسلمانوں سے...
  3. ظہیراحمدظہیر

    غزل: جس کی خاطر خود میں اپنے آپ سے کٹتا رہا

    ہا ہاہا ہاہا ۔ خود بھی پٹوگے اور عاطف بھائی کو بھی پٹواؤ گے۔ میں تو کھسکا یہاں سے ۔ :)
  4. ظہیراحمدظہیر

    غزل: کبھی آیت، کبھی تفسیر میں الجھے ہوئے ہیں ٭ رشید ندیم

    مثال تو کوئی یاد نہیں آرہی عاطف بھائی ۔ یہ مؤنث سماعی ہی ہے یعنی اسی طرح سنا ہے کہ ۔۔۔ اساطیر تھیں ۔ "اساطیر تھے" کبھی سماعت سے نہیں گزرا۔ نوراللغات اور فرہنگ آصفیہ میں تو اساطیر کا لفظ ہی موجود نہیں ہے ۔ البتہ فیروزاللغات میں ہے اور مولوی صاحب نے اسے مؤنث ہی لکھا ہے ۔ اس وقت کام پر ہوں اور...
  5. ظہیراحمدظہیر

    غزل: جس کی خاطر خود میں اپنے آپ سے کٹتا رہا

    قاعدہ تو بنایا ہوا ہے ، راحل بھائی۔ الف سے انار ۔ ۔۔ ۔ ب سے بکری ۔۔۔۔ اب اور کیا قاعدہ بنائیں۔ لگتا ہے آپ کو سہل پسندی پسند نہیں ہے ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    غزل: جس کی خاطر خود میں اپنے آپ سے کٹتا رہا

    عوامی تلفظ تو اس کا بر وزن فاعلن ہی کیا جاتا ہے یعنی لام ساکن کے ساتھ ۔ اس پر انور مقصود کا ایک بہت پرانا جملہ یاد آگیا ۔ کہہ رہے تھے کہ عربی میں میاں کو " ال - میہ" کہتے ہیں ۔ اکثر بیگمات کو انور مقصود کا صرف یہی ایک جملہ یاد ہوتا ہے اور بوقتِ ضرورت دہرادیتی ہیں ۔۔۔۔ یعنی تقریباً ہر روز۔...
  7. ظہیراحمدظہیر

    غزل: جس کی خاطر خود میں اپنے آپ سے کٹتا رہا

    عاطف بھائی ، میں تو اسے "ی" غیر مشدد کے ساتھ ہی بولتا ہوں ۔ اسی لئے کہا کہ اولین چاروں حروف متحرک ہیں ۔ لیکن لغت میں اسے "ی" مشدد کے ساتھ بھی جائز قرار دیا گیا ہے یعنی اولین تین حروف متحرک ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    ہم نہ بھولے، نہ تھے بھلانے کے

    بہت خوب! اچھی غزل ہے شکیل بھائی !
  9. ظہیراحمدظہیر

    غزل: جس کی خاطر خود میں اپنے آپ سے کٹتا رہا

    واہ! بہت خوب راحل بھائی ! اچھی غزل ہے ۔ بہت داد! المیہ کو البتہ آپ نے فاعلن باندھ دیا ہے ۔ اسے دیکھ لیجئے گا ۔ اس لفظ کو کسی بھی اردو بحر میں باندھنا بہت مشکل ہوگا کہ اس کےچاروں اولین حروف متحرک ہیں ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    ٹرین کا سفر بہت لمبا تھا ۔ ایک مسافر نے سوچا کہ وقت کاٹنے کیلئے اپنے ہم نشست سے کوئی بات چیت کی...

    ٹرین کا سفر بہت لمبا تھا ۔ ایک مسافر نے سوچا کہ وقت کاٹنے کیلئے اپنے ہم نشست سے کوئی بات چیت کی جائے ۔ سو برابر والے مسافر سے اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ میں شاعر ہوں ۔ جس پر اس نے فوراً جواب دیا " میں بہرا ہوں "۔ :) :) :)
  11. ظہیراحمدظہیر

    عجیب بات ہے ۔ آج صبح سے پندرہ لوگوں کو فون کرچکا ہوں لیکن کسی نے بھی فون نہیں اٹھایا۔ نمعلوم کیا...

    عجیب بات ہے ۔ آج صبح سے پندرہ لوگوں کو فون کرچکا ہوں لیکن کسی نے بھی فون نہیں اٹھایا۔ نمعلوم کیا وجہ ہے۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    عرفان بھائی ، نظر انداز کرنے کی سہولت استعمال کیجئے ۔ اور کوچۂ ٹرولاں سے تین کوس دور رہیئے۔...

    عرفان بھائی ، نظر انداز کرنے کی سہولت استعمال کیجئے ۔ اور کوچۂ ٹرولاں سے تین کوس دور رہیئے۔ اردو محفل آئے دن اپنا رنگ اور نام بدلتی رہتی ہے ۔ خدا خدا کرکے اردو مسجد کچھ دن سے ایک طرف کو ہوئی ہے تو اب اردو اسمبلی میں خوب سیاسی مباحث ہورہے ہیں ۔ بس دیکھتے جائیے ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    انگریزی میں موجود تکنیکی اور سائنسی اصطلاحات کے اردو متبادلات کی اشد ضرورت ہے ۔ اس بارے میں جو...

    انگریزی میں موجود تکنیکی اور سائنسی اصطلاحات کے اردو متبادلات کی اشد ضرورت ہے ۔ اس بارے میں جو کام اب تک ہوچکا ہے اس کی روشنی میں کوئی جامع نظام وضع کرنے کے بارے میں سوچئے ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    امید ہے کہ سب خیر عافیت ہوگی ۔ اللہ کریم آپ کو اور اہلِ خانہ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہر...

    امید ہے کہ سب خیر عافیت ہوگی ۔ اللہ کریم آپ کو اور اہلِ خانہ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہر مشکل دور فرمائے!
  15. ظہیراحمدظہیر

    عرفان بھائی ، نہ صرف نظربندی کو ایک سال ہوگیا بلکہ محفل میں آپ کی آمد بھی سال بھر بعد ہوئی ہے ۔...

    عرفان بھائی ، نہ صرف نظربندی کو ایک سال ہوگیا بلکہ محفل میں آپ کی آمد بھی سال بھر بعد ہوئی ہے ۔ آپ سے انتہائی شدید ، پرزور اور زبردست وغیرہ قسم کا شکوہ کرنا بنتا ہے ۔ آپ یہاں میری طرح روز حاضری کیوں نہیں لگاتے ؟!
  16. ظہیراحمدظہیر

    جلدی ہمت ہار کے تم نے اپنا تیشہ پھینک دیا ہے ورنہ اِس مٹی کے اندر فتنہ کھودا جاسکتا تھا

    جلدی ہمت ہار کے تم نے اپنا تیشہ پھینک دیا ہے ورنہ اِس مٹی کے اندر فتنہ کھودا جاسکتا تھا
  17. ظہیراحمدظہیر

    شعر، غیر شعر اور نثر

    لیکن جب خواب عدم میں مصروف آنکھ، یا کسی بھی بند آنکھ کو (جو مشاہدۂ باطن میں مصروف ہے) آگہی کا روگ لگ جاتا ہے تو اسے یہ دھوکا ہونے لگتا ہے کہ اصل مشاہدہ تو مشاہدۂ خارج ہے، اس لیے وہ کھل جاتی ہے، جب کھلتی ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ جلوہ باقی ہی نہیں ہے، یا کبھی تھا ہی نہیں۔ اس تشریح کی روشنی میں...
  18. ظہیراحمدظہیر

    شعر، غیر شعر اور نثر

    غالب کا ابہام صورت حال کو حیرت انگیز طور پر واضح کر دیتا ہے، یہی ابہام کا حسن ہے۔ لیکن ایک نکتہ اور بھی ہے۔ ’’خندہ ہائے بے جا‘‘ کھلے ہوئے پھولوں کا استعارہ ہونے کے ساتھ کچھ اور باتوں کی بھی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اولاً یہ کہ یہ بے جا ہنسی ان لوگوں کی بھی ہو سکتی ہے جو گل گشت چمن کے لیے آئے ہوئے...
  19. ظہیراحمدظہیر

    شعر، غیر شعر اور نثر

    راشد کے یہاں استعارہ زیادہ ہے، پیکر کم، جب کہ فیض نے پیکر کا استعمال زیادہ کیا ہے، مرکبات کی کمی ان کے آہنگ کو پیچیدہ نہیں ہونے دیتی۔ میرا جی کے یہاں بھی فیض کی طرح مرکبات کم ہیں، لیکن جب کہ فیض کے پیکر داخلی منظر کو ابھارتے ہیں، اس لیے زیادہ تر بصری ہیں، میرا جی واحد شاعر ہیں جو پانچوں حواس پر...
Top