نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    ہمیں نسبت جو کسی در سے نہ دربار سے ہے

    بہت شکریہ خواہرم! بہت ممنون ہوں ۔ یہ آپ اہرامِ مصر سے کیا نکال لائیں ۔ ۲۰۱۵ میں محفل کی رکنیت اختیار کرنے کے بعد جب غزلیں ایک جگہ جمع کرنا شروع کی تھیں تو یہ ان اولین ہفتوں کی پوسٹ ہے ۔:)
  2. ظہیراحمدظہیر

    مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

    تو ٹھیک ہے پھر میں آہ وزاری کے بجائے پلان بی پر کام شروع کرتا ہوں ۔ یعنی وہی ہجوِ طویل در بحرِ ثقیل۔۔۔۔۔۔۔ ( آپ کا والا شتونگڑہ)
  3. ظہیراحمدظہیر

    مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

    صرف پڑھئے گا ۔ اگر لکھنے کا خیال بھی ذہن میں لائے تو میں لیپ ٹاپ کی شان میں پھر کچھ کہہ دوں گا اور دکھی شاعر کی آواز بہت دور تک جاتی ہے ۔ :D
  4. ظہیراحمدظہیر

    مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

    بہت بہت شکریہ ساگر بھائی! اس وقت شکریے کے اصل مستحق تو اعجاز بھائی ہیں ۔ میں تو پہلے ہی آپ لوگوں سے کلام پر داد بٹور چکا ہوں ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

    کیوں نہیں ، احمد بھائی ۔ بالکل ہے ۔ ویسے میں نہیں سمجھتا کہ کوئی اس کو پرنٹ کروانا چاہے گا ۔ اِلا یہ کہ فہد کی طرح کسی کو صرف کتابی صورت میں پڑھنا ہی پسند ہو۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

    احمد بھائی ، پہلے قدم کو کم حیثیت نہ جانئے ۔پہلے قدم کے بغیر سفر ہی شروع نہیں ہوتا منزل تک رسائی تو دور کی بات ہے ۔ آپ کا بہت بہت شکریہ! اللہ کریم آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

    بہت بہت شکریہ فہد! اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے! فہد کا شکریہ اس لئے بھی واجب ہے کہ نہ صرف انہوں نے سرورق بنانے کا مشورہ دیا بلکہ سرورق کی مختلف صورتوں میں سے ایک کو منتخب کرنے میں اپنی رائے بھی دی ۔ ویسے سرورق کا حتمی انتخاب استادِ گرامی الف عین صاحب نے تکنیکی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

    بہت بہت شکریہ احمد بھائی ! اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے ، ہر قدم کامیابیاں عطا فرمائے ۔ آپ کی محبت کا مقروض ہوں ۔ اگر آپ اور دیگر دوست حوصلہ افزائی نہ فرماتے اور مسلسل محبتانہ یاد دہانیاں نہ کرواتے رہتے تو مجھ پر ازلی سستی اور کاہلی غالب ہی رہتی ۔ اللہ کریم خوش رکھے!
  9. ظہیراحمدظہیر

    مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

    اگلا مجموعہ کب آئے گا اور آتا بھی ہے یا نہیں یہ تو اللہ جانتا ہے لیکن یہ طے ہے کہ یہ شاعری پیچھا چھوڑنے والی نہیں ہے ۔ :) کچھ نہ کچھ لکھتا ہی رہتا ہوں ۔ اور آپ سے وعدہ بھی کیا ہوا ہے کہ جیسے ہی کوئی نظم یا غزل مکمل ہوئی یہیں اردو محفل پر ہی پوسٹ کروں گا ۔ اور کہاں جانا ہے ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

    احمد بھائی کا اور آپ کا ذکر تو لازمی تھا ۔ آپ حضرات کی محبتوں کا قرض تو قطعی ادا نہیں ہوسکتا لیکن مجھے خوشی ہے کہ آپ حضرات کے تعاون کی بدولت یہ مرحلہ، کہ کب سے سر پر سوار تھا ، اب تمام ہوا ۔ اللہ آپ لوگوں کو خوش رکھے ، کامیابیاں عطا فرمائے ۔ آمین ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

    بہت بہت شکریہ تابش بھائی ۔ واقعی خوشی ہورہی ہے کہ ایک کام جو پانچ سال پہلے شروع کیا تھا بالآخر تکمیل کو پہنچا ۔ الحمد للہ ۔ شاہکار تو کیا ہے بس شکستہ سے الفاظ ہیں کہ جنہیں عمر بھر کی ریاضت کہیئے ۔آپ ہمیشہ عزت افزائی کرتے ہیں ۔ اللہ آپ کو اس کا اجرِ خیر عطا فرمائے ۔ تابش بھائی آپ نے تو گویا...
  12. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    ارادہ تو ہے بھائی۔ ان شاء اللہ مناسب وقت پر مضامین بھی سامنے آجائیں گے ۔ سب کچھ ٹائپ شدہ نہیں ہے ۔ اکثر تحریریں خطوط کی شکل میں ہیں یا ایمیل میں کہیں محفوظ ہیں ۔ یونہی ہنسی مذاق کی باتیں ہیں اور کچھ نہیں ۔ دو تین ہفتوں میں انہیں دیکھتا ہوں ۔ ان شاء اللہ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    مجموعۂ کلام (ای بک): خاکدان ،۔۔ ظہیر احمد

    محترم اعجاز بھائی ،میں انتہائی ممنون ہوں ۔ اور اس معاملے میں آپ کے صبر و تحمل کے لئے علیٰحدہ سے آپ کا شکریہ واجب ہے کہ میری طرف سے اس قدر تاخیر اور سستی کے باوجود آپ نے انتہائی شفقت فرمائی ۔ آپ کی صحت و تندرستی کے لئے دعاگو ہوں ۔ اللہ آپ کا سایا سلامت رکھے ۔ وقت اور توانائی میں برکت عطا فرمائے ۔...
  14. ظہیراحمدظہیر

    استادِ محترم جناب الف عین کا بہت شکرگزار ہوں کہ انہوں نے خاکدان کو ای بک کی صورت دی اور یوں میرے...

    استادِ محترم جناب الف عین کا بہت شکرگزار ہوں کہ انہوں نے خاکدان کو ای بک کی صورت دی اور یوں میرے ایک دیرینہ وعدے کی تکمیل ہوئی۔ الحمدللہ ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    تو اس کا مطلب ہے کہ صفحے نہیں بلکہ آپ لوگوں کا سافٹ ویئر صاف کروانا پڑے گا۔ :D نہ رہے گا بانس ، نہ ہوگی سر پھٹول ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    یہ لڑی دیکھئے ۔ دراصل اس لڑی میں مراسلہ لکھنے کی سہولت نہیں ہے مجھے ورنہ وہیں سے ربط دیدیتا۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    اس صفحے کو جلد ہی صاف کردیا جائے گا ۔ "اُن" لوگوں سے ہماری بات ہوچکی ہے۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    ڈیژا وُو

    میں تو بہووووووت ہی شریف بچہ تھا ۔ مجھے کبھی مرغا نہیں بنایا گیا ۔ ہمیشہ ڈنڈے سے پٹائی کی گئی ۔
Top