نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    شعر، غیر شعر اور نثر

    اب بذات خود مبہم پیکر کا نمونہ دیکھیے، جس میں علامتی استعارے کی کیفیت یہ ہے کہ پیکر ہی استعارے کا کام کر رہا ہے۔ میر انیس کے دوسرے مصرعے، گویا کہ نصف شب میں نمایاں ہے آفتاب، میں پیکر مجرو اور غیر منسلک ہے۔ بیت کے مصرعے، بیٹھا ہے شیر پنجوں کو ٹیکے ترائی میں، کا پیکر ہی استعارہ بھی ہے۔ سودا کا...
  2. ظہیراحمدظہیر

    شعر، غیر شعر اور نثر

    مشرق و مغرب میں لوگوں نے تشبیہ و استعارے کی تعیین قدر میں بڑی موشگافیاں کی ہیں۔ مثلاً ندرت کو ان کی بڑی خوبی بتایا گیا ہے۔ لیکن ندرت ایک اضافی اصطلاح ہے۔ جو چیز میرے لیے بڑی نادر ہے ممکن ہے وہ آپ کے لیے نہایت معمولی ہو۔ کسی ایسے شخص کا تصور کیجیے جس نے شاعری بالکل نہ پڑھی ہو اور وہ شاعری شروع...
  3. ظہیراحمدظہیر

    شعر، غیر شعر اور نثر

    اجمال کی شرط یہ ہے کہ شعر سے ایسے الفاظ کا اخراج کر دیا جائے جن کے بغیر اس شعر کی نثر نا مکمل یا خلاف محاورہ رہے یا نا مانوس معلوم ہو اور توضیحی نثر کے توازن سے عاری معلوم ہو۔ افتخار جالب کی نثر میں جو اجنبیت محسوس ہوتی ہے اس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ وہ لکھتے تو خالص نثر ہیں، یعنی ایسی نثر جو توضیح،...
  4. ظہیراحمدظہیر

    شعر، غیر شعر اور نثر

    نثری نظموں کا معاملہ تو آسان ہے۔ اول تو یہ اتنی کم تعداد میں ہیں کہ ان کو استثنائی کہا جا سکتا ہے لیکن اس جواب پر قناعت نہ کر کے میں یہ کہوں گا کہ نثری نظم اور نثر میں بنیادی فرق اجمال کی موجودگی ہے۔ نثری نظم اجمال کا اسی طرح استعمال کرتی ہیں جس طرح شاعری کرتی ہے، اس طرح اس میں شاعری کی پہلی...
  5. ظہیراحمدظہیر

    شعر، غیر شعر اور نثر

    اس کے باوجود یہ بات بدیہی ہے کہ شعر کو ان چیزوں کی ضرورت نہیں، اور نہ ہمیں کوئی تکلیف ہی ہوتی ہے کہ یہ باتیں کیوں نہیں کہی گئیں۔ اگر ہم یہ کہیں کہ شعر میں ہم متکلم اور مخاطب کا وجود فرض کر لیتے ہیں، یہ اس کا ایک Convention ہے، تو میری بات اور بھی مسلم ہو جاتی ہے کہ نثر میں اس قسم کا Convention...
  6. ظہیراحمدظہیر

    شعر، غیر شعر اور نثر

    اور اگرر چرڈس کی اصطلاح سازی کو کالنگ وڈ کے سیاق وسباق میں رکھ کر پڑھا جائے تو شعر کا آزاد وجود اور مستحکم ہو جاتا ہے، لیکن بات آگے بڑھتی نہیں۔ یا یوں کہیں کہ ان لوگوں کی بات اتنی آگے بڑھی ہوئی ہے کہ شروع کی منزلیں سب گرد تفکر سے دھندلی یا معدوم ہو چکی ہیں۔ ہمارے استاد پروفیسر ایس۔ سی۔ دیب نے...
  7. ظہیراحمدظہیر

    شعر، غیر شعر اور نثر

    گویا اپنی فکری زندگی کے شباب سے لے کر اس کی تکمیل تک کولرج مختلف النوع کی وحدت میں ادغام، زندہ ہئیت اور تخئیلی قوت کو شعر کی اساس بتاتا رہا۔ اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ شعر کی اعلیٰ عملیات کو سمجھنے اور اس کی گہرائیوں میں اترنے کے لیے کولرج، اور اس کے شاگرد رچرڈس سے بڑھ کر کوئی رہ نما نہیں۔ ان...
  8. ظہیراحمدظہیر

    شعر، غیر شعر اور نثر

    لیکن اس کو کیا کیا جائے کہ حقیقت حال یہی ہے۔ مشرقی تنقید نے شعر کے محاسن (اور اس طرح اس کی پہچان) متعین کرنے کی کوشش ضرور کی ہے، اور اس سلسلے میں وہ مغرب سے آگے بھی رہی ہے، کیوں کہ مغرب نے تو ایک طرف وجدان اور ذوق کا سہارا لیا، دوسری طرف ایسے خواص متعین کیے جو فی نفسہٖ اہم ہیں، لیکن ان کا اطلاق...
  9. ظہیراحمدظہیر

    شعر، غیر شعر اور نثر

    ان مفروضوں کے بعد دو مسائل اور ہیں جو شروع میں اٹھائے ہوئے سوالوں سے متعلق ہیں۔ اول تو یہ کہ ہم صرف انھیں خواص یا نشانیوں کو شعر کی نشانیاں ٹھہرا سکتے ہیں جو نثر اور شعر میں مشترک نہیں ہیں۔ انتہائی اسفل سطح پر تو یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ شعر میں الفاظ خوب صورت طریقے سے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس...
  10. ظہیراحمدظہیر

    شعر، غیر شعر اور نثر

    پھر ادب کے طالب علموں، بچوں، عام لوگوں کو بڑی دقت کا سامنا ہوگا جب ہم انھیں یہ سمجھائیں گے کہ دیکھیے فلاں تحریر ناموزوں ہے لیکن شعر ہے، اس لیے شعر کے نصاب میں داخل ہے، آپ بھی اسے شعر کہیے، اور فلاں تحریر کے فلاں حصے موزوں ہوتے ہوئے بھی شعر نہیں ہیں، اس لیے نثر کے نصاب میں داخل ہیں، آپ بھی اسے...
  11. ظہیراحمدظہیر

    شعر، غیر شعر اور نثر

    شعر، غیر شعر اور نثر (شمس الرحمٰن فاروقی) در مکتب نیاز چہ حرف و کدام صوت چوں نامہ سجدہ ایست کہ ہر جانوشتہ ایم (بیدل) "نئی شاعری کی بنیاد ڈالنے کے لیے جس طرح یہ ضروری ہے کہ جہاں تک ممکن ہو سکے اس کے عمدہ نمونے پبلک میں شائع کیے جائیں، اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ شعر کی حقیقت اور شاعر بننے کے...
  12. ظہیراحمدظہیر

    شعر، غیر شعر اور نثر

    شمس الرحمٰن فاروقی مرحوم کی مشہور اور مقبول کتاب " شعر ، غیر شعر اور نثر" اردو کے تنقیدی ادب میں اہم حیثیت کی حامل ہے ۔ اس کتاب کا پہلا مضمون "شعر ،غیر شعر اور نثر" اس قدر دلچسپ اور فکر انگیز ہے کہ اسے بار بار پڑھنے کو دل کرتا ہے۔ اتفاق سے یہ مضمون ریختہ کی ویبگاہ پر یونیکوڈ میں مل گیا ۔ اردو...
  13. ظہیراحمدظہیر

    غلطی ہائے مضامین: سماجی فاصلہ یا جسمانی فاصلہ؟ ابونثر

    جسمانی فاصلہ واقعی کچھ عجیب سا لگتا ہے ۔ سوشل ڈسٹینسنگ کا ایک ترجمہ "طبی فاصلہ" بھی ہوسکتا ہے ۔ کم از کم اس سے فاصلہ رکھنے کا مقصد تو معلوم ہوتا ہے ۔ :):):)
  14. ظہیراحمدظہیر

    ہر تہمتِ غرور و تکبر سے پاک ہیں ٭٭٭ ہم اہلِ انکسار کے قدموں کی خاک ہیں

    ہر تہمتِ غرور و تکبر سے پاک ہیں ٭٭٭ ہم اہلِ انکسار کے قدموں کی خاک ہیں
  15. ظہیراحمدظہیر

    کیوں بھلا ایسے در بدر ہوتے :: غزل از:: محمد حفیظ الرحمٰن

    واہ! بہت خوب! اچھے اشعار ہیں حفیظ الرحمٰن بھائی! امید ہے کہ کلام عنایت کرتے رہیں گے۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    ترے لہجے کی لکنت نے، ترے نظریں چرانے نے

    واہ! بہت خوب عاطف ! اچھے اشعار ہیں ! ویسے یہ الفت کے کارنامے کچھ سمجھ میں نہیں آیا ۔ اس کا کیا مطلب ہوتا ہے ؟
  17. ظہیراحمدظہیر

    حمد: خالقِ کن فکاں، مالکِ دو جہاں ٭ تابش

    فاخر بھائی ، جن آگ سے تخلیق کئے ہیں اللہ نے ۔ اور آدم کو مٹی اور پانی سے گوندھ کر بنایا ۔ ہاں البتہ ہوا کے بارے میں آپ کا اعتراض درست معلوم ہوتا ہے ۔ اس کی وضاحت تابش بھائی بہتر طور پر کرسکیں گے۔ جان (جن کی جمع) کو جاں باندھنے سے ابہام پیدا ہوگیا ہے۔ اس مصرع کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    غزل: جادۂ شوق میں ہر زخم خوشی سے کھایا ٭ تابش

    واہ واہ! بہت خوب!! اچھی غزل ہے تابش بھائی! مطلع بہت اچھا کہا ہے! بس ایک ادنیٰ سی رائے یہ ہے کہ دوسرے مصرع میں "ہے اب" کی جگہ "ہوا" کرلیں تو پہلے مصرع سے زمانی مطابقت بھی ہوجائے گی اور مصرعے معنوی طور پر بھی مربوط ہوجائیں گے ۔ جادۂ شوق میں ہر زخم خوشی سے کھایا ہر نیا زخم ہوا میرے بدن پر پھایا...
  19. ظہیراحمدظہیر

    طرز ِ کلام، تلخیء گفتار ہے عجب

    واہ! خوب اشعار ہیں ! اچھے مضامین آئے ہیں اس میں ۔ بطور نقد و نظر اتنا کہوں گا کہ کچھ اشعار اس بلند معیار تک نہیں پہنچے کہ جو عموماً آپ کی غزل کا ہوتا ہے ۔ شاید اس غزل کو آپ کی طرف سےزیادہ وقت نہیں مل سکا ۔ :) لہجۂ گفتار کی ترکیب حشوِ قبیح میں شمار ہوگی ۔ لہجہ تو گفتار سے متعلق ہی ہوتا ہے ۔...
  20. ظہیراحمدظہیر

    ان شاء اللہ ، جیسے ہی فراغت ملتی ہے کچھ سرگرمیاں شروع کرتا ہوں ۔ :)

    ان شاء اللہ ، جیسے ہی فراغت ملتی ہے کچھ سرگرمیاں شروع کرتا ہوں ۔ :)
Top