روایتی اصول قافیہ کے تحت مطلع میں شامیں اور راتیں بطور قوافی نہیں لائے جاسکتے کیونکہ شام اور رات ہم قافیہ نہیں ہیں ۔ اور جیسا کہ آپ نے کہا "یں" اضافی حروف ہیں جن کی تکرار ہر مصرع میں ہورہی ہے ۔ چنانچہ یہ ردیف کا حصہ مانے جائیں گے ۔ اساتذہ نے ایسے قوافی استعمال نہیں کئے البتہ جدید شعرا کے ہاں...