نتائج تلاش

  1. نوید صادق

    انتخاب قابل اجمیری

    نہیں اب تیرے ملنے کا گماں بھی قیامت ناگہاں ہو جائے گی کیا
  2. نوید صادق

    انتخاب قابل اجمیری

    ہمیں بھی شہرِ نگاراں میں لے چلو یارو کسی کے عشق کا آزار ہم بھی رکھتے ہیں قدم قدم پہ چٹکتی ہیں شوق کی کلیاں صبا کی شوخی رفتار ہم بھی رکھتے ہیں
  3. نوید صادق

    انتخاب قابل اجمیری

    رہبر جو ہمیں ٹھوکریں کھانے نہیں دیتا ڈرتا ہے کہیں راستہ ہموار نہ ہو جائے میخانہ بھی اک کارگہِ شیشہ گری ہے پیمانہ کہیں ٹوٹ کے تلوار نہ ہو جائے
  4. نوید صادق

    انتخاب قابل اجمیری

    خیالِ سود نہ اندیشہ زیاں ہے ابھی چلے چلو کہ مذاقِ سفر جواں ہے ابھی رکا رکا سا تبسم، جھکی جھکی سی نظر تمہیں سلیقہ بے گانگی کہاں ہے ابھی سکونِ دل کی تمنا سے فائدہ قابل نفس نفس غمِ جاناں کی داستاں ہے ابھی
  5. نوید صادق

    انتخاب قابل اجمیری

    ہم بدلتے ہیں رخ ہواؤں کا آئے دنیا ہمارے ساتھ چلے
  6. نوید صادق

    انتخاب قابل اجمیری

    حرم کی آبرو لٹتی رہے گی یہاں بھی غزنوی آتے رہے ہیں
  7. نوید صادق

    انتخاب قابل اجمیری

    تم نہ مانو، مگر حقیقت ہے عشق انسان کی ضرورت ہے جی رہا ہوں اس اعتماد کے ساتھ زندگی کو مری ضرورت ہے حسن ہی حسن، جلوے ہی جلوے صرف احساس کی ضرورت ہے اس کے وعدے پہ ناز تھے کیا کیا اب دروبام سے ندامت ہے اس کی محفل میں بیٹھ کر دیکھو زندگی کتنی خوبصورت ہے
  8. نوید صادق

    انتخاب قابل اجمیری

    راستہ ہے کہ کٹتا جاتا ہے فاصلہ ہے کہ کم نہیں ہوتا وقت کرتا ہے پرورش برسوں حادثہ ایک دم نہیں ہوتا
  9. نوید صادق

    انتخاب قابل اجمیری

    کتاب: کلیاتِ قابل شاعر: قابل اجمیری انتخاب:نوید صادق، احمد فاروق
  10. نوید صادق

    دل کے موضوع پر اشعار!

    دل کے قصے طویل ہوتے ہیں اس کے اوصاف چیدہ چیدہ لکھیں شاعر: باقی صدیقی
  11. نوید صادق

    دل کے موضوع پر اشعار!

    اب تو وہ جی سکتا ہے جس کا دل ہو پتھر کا شاعر: باقی صدیقی
  12. نوید صادق

    اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

    بالغ نظری وقت سے پہلے نہیں آتی انساں کی ابھی عمر ہی کیا ہے دو جہاں میں شاعر: انور شعور
  13. نوید صادق

    اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

    فرصت ملے تو اس کو ہر اک زاوئے سے پڑھ وہ صرف ایک جسم نہیں، اک کتاب ہے شاعر: سید آلِ احمد
  14. نوید صادق

    انتخاب علامہ طالب جوہری

    میں نے ہر در پہ جا کے دستک دی میں نے ایقاں کو وسعتِ شک دی
  15. نوید صادق

    انتخاب علامہ طالب جوہری

    چاندنی میں اداسیاں کیوں ہیں دھوپ میں یہ غبار سا کیا ہے بات کو لوگ کیوں سمجھتے ہیں لفظ و معنی میں رابطہ کیا ہے
  16. نوید صادق

    انتخاب علامہ طالب جوہری

    جس چھتے کو توڑ رہے ہو اس میں شہد کی مکھی نے صحرا صحرا جنگل جنگل پھر کر شہد بنایا ہے کل تک اس نے وہم کہا تھا خوابوں کی ماہیت کو آج وہ مجھ سے خوابوں کی تعبیریں پوچھنے آیا ہے دھوپ اتری تھی آنگن میں اور دیواروں پر سایا تھا دھوپ چڑھی ہے دیواروں پر اور آنگن میں سایا ہے
  17. نوید صادق

    انتخاب علامہ طالب جوہری

    بستی بستی گھوم رہا ہوں اب بھی وہی درخواست لئے وہ درخواست جو ہر دفتر میں یکساں نا منظور ہوئی عطر فروشوں کے کوچے میں ایک شناسا خوشبو نے میرا دامن تھام لیا تھا اتنی دیر ضرور ہوئی
  18. نوید صادق

    انتخاب علامہ طالب جوہری

    اس کی خوشی سے بزم میں آنا اس کی خوشی اٹھ کر جانا دونوں عمل ہیں غیرارادی، پیدا ہونا مر جانا ڈول کنویں میں ڈال کے پانی کھینچنے والے پردیسی پیاس بجھا کر بیٹھ نہ جانا گاؤں سے ہجرت کر جانا رات بھری محفل میں طالب ایک ہی دکھ تھا دونوں کا اس کو اپنے گھر جانا تھا مجھ کو اپنے گھر جانا
  19. نوید صادق

    انتخاب علامہ طالب جوہری

    دیارِ حسن میں تجدیدِ عاشقی کے لئے ہم ایسے لوگ ضروری ہیں ہر صدی کے لئے کنارِ نہر بنفشے کی جھاڑیوں کے قریب وہ سوگوار کھڑی تھی اک اجنبی کے لئے
Top