نتائج تلاش

  1. نوید صادق

    انتخاب علامہ طالب جوہری

    دھوپ جب تک سر پہ تھی زیرِ قدم پائے گئے ڈوبتے سورج میں کتنی دور تک سائے گئے آج بھی حرفِ تسلی ہے شکستِ دل پہ طنز کتنے جملے ہیں جو ہر موقع پہ دُہرائے گئے آج سے میں اپنے ہر اقدام میں آزاد ہوں جھانکتے تھے جو مرے گھر میں وہ ہمسائے گئے
  2. نوید صادق

    انتخاب علامہ طالب جوہری

    ایک ہی کہانی ہے قصہ گو کے کیسہ میں قصہ گو کے لہجوں سے رخ بدلتا جاتا ہے کانچ کے کھلونوں پر اعتبار کیا کرنا وہ بھی ٹوٹ جاتے ہیں جو خدا بناتا ہے
  3. نوید صادق

    انتخاب علامہ طالب جوہری

    آج بھی آپ گئے ملنے اس کے گھر، پھر کل جائیں گے طالب صاحب آگ سے مت کھیلیں، بالآخر جل جائیں گے وہ اپنے گھر کی رونق بن جائے تو ہم وعدہ کرتے ہیں اپنے گھر واپس جا کر گھر کے ماحول میں ڈھل جائیں گے رسی جل گئی لیکن اس کے بل شعلوں پر خندہ زن ہیں جب خاکستر بن کے اڑے گی تب رسی کے بل جائیں گے حدِ...
  4. نوید صادق

    انتخاب علامہ طالب جوہری

    رموزِ فطرت کا داستاں گو شکار ہے کم بضاعتی کا نئی کہانی میں ٹانکتا ہے پرانے ٹکڑے کہانیوں کے
  5. نوید صادق

    انتخاب علامہ طالب جوہری

    وقت کی پگڈنڈیوں سے بستیوں تک آ گئے ہم ابھی کچھ قرن پہلے تک چراگاہوں میں تھے
  6. نوید صادق

    انتخاب علامہ طالب جوہری

    وقت نے میری ہی محنت سے اپنی ساکھ بنائی ورنہ اس کا اتنا نرخ کہاں تھا پہیے کی ایجاد سے پہلے
  7. نوید صادق

    انتخاب علامہ طالب جوہری

    ایک کنویں کی گہرائی سے مصر کے تختِ شاہی تک دیکھنے والی آنکھ کو کتنے نادیدہ بازار ملے
  8. نوید صادق

    انتخاب علامہ طالب جوہری

    سنا کے قید میں احوال راہگیروں کے ہوا نے کھول دئے دست و پا اسیروں کے کوئی سخی نظر آتا تو ہاتھ پھیلاتے اس انتظار میں دن کٹ گئے فقیروں کے
  9. نوید صادق

    انتخاب علامہ طالب جوہری

    دل کسی منزل کو پا لینے کی خواہش کیا کرے کھیت ہی جب کم زراعت ہوں تو بارش کیا کرے
  10. نوید صادق

    انتخاب علامہ طالب جوہری

    وہ مجھ پہ فاش ہوا کل کھلی کتاب کی طرح اس اتفاق کو ذوقِ مطالعہ کہیے
  11. نوید صادق

    انتخاب علامہ طالب جوہری

    لوگ اس طرح سے ملتے ہیں سرِ کوچۂ رزق بڑھ کے تلوار سے جیسے کوئی تلوار ملے
  12. نوید صادق

    انتخاب علامہ طالب جوہری

    خلوتِ بے نشان میں پھول کھلے نشان کے وحشتِ دل بھی سو گئی چادرِ ماہ تان کے اپنے لباسِ جاں پہ بھی صاحبو ٹک نظر کرو ہنستے رہو گے کب تلک ہم کو غریب جان کے خلوتیانِ کنج ہوش تشنہ لبانِ یم بہ دوش میرے حریف تھے مگر لوگ تھے آن بان کے موج بہ موج یم بہ یم بادِ مراد ساتھ تھی ناؤ سے رد نہ ہو سکے...
  13. نوید صادق

    انتخاب علامہ طالب جوہری

    شام ڈھلے منہ ڈھانپ کے سونا سورج کی مجبوری ہے اپنی خوشی سے کون یہ چاہے اجلے دن کو رات کرے
  14. نوید صادق

    انتخاب علامہ طالب جوہری

    کتنی بے آواز ہے دن میں نیستاں کی فضا شب کی تاریکی میں لیکن کتنی پراسرار تھی
  15. نوید صادق

    انتخاب علامہ طالب جوہری

    بے مقصد پرواز سے تھک کر تتلی پھول پہ بیٹھ گئی پھول تو اپنی جان سے ہارا تتلی بھی بدنام ہوئی کوفے کے سارے دروازے آخر مجھ پر بند رہے خوف زدہ گلیوں میں تنہا پھرتے پھرتے شام ہوئی گاؤں کے پس منظر میں دن بھر چیخنے والی پن چکی میرے کل کی خاطر اپنے آج میں بے آرام ہوئی
  16. نوید صادق

    انتخاب علامہ طالب جوہری

    ماضی کے ہر دور میں دنیا والوں کا دستور رہا پیغمبر سے بیر نکالا، نفرت تھی پیغام کے ساتھ کس لکڑی کا ماضی کیا تھا جلتا چولہا کیا جانے اس سے پوچھو جس کا ربط ہو باغ کے قتلِ عام کے ساتھ ترک و طلب کا ہم دونوں میں کب سے تصادم جاری ہے اس کا نام لیا جاتا ہے اب تک میرے نام کے ساتھ
  17. نوید صادق

    انتخاب علامہ طالب جوہری

    اعجاز بھائی! آداب!! شکریہ، بس زندگی کچھ اتنی مصروف اور مشکل ہوتی جاتی ہے کہ کئی دن حاضر نہ ہو سکا۔ ایک ایک شعر اس لئے کہ ہمیں پسند ہی یہی آئے۔طالب صاحب کمال کے شاعر ہیں۔ لیکن میری افتادِ طبع کہ میں نے بہت سے انتخاب کئے اور سب ایسے ہی کئے۔کسی بھی شعر کو کبھی رعائتی نمبر نہیں دئے کہ غزل پوری...
  18. نوید صادق

    انتخاب علامہ طالب جوہری

    دور افتادہ قصبے میں طالب ہم آباد ہوئے ڈرے ہوئے تھے تہذیبوں سے، ڈسے ہوئے آگاہی کے
  19. نوید صادق

    انتخاب علامہ طالب جوہری

    کوئی معشوق ہے اس پردۂ زنگار کے پیچھے کہ یہ ہنگامۂ تخلیق بے علت نہیں برپا
  20. نوید صادق

    انتخاب علامہ طالب جوہری

    کسی پیڑ کے سائے میں دھونی رما، کسی گھر میں نہ بن مہمان میاں کوئی مکھڑا کھب گیا دل میں اگر، اسی ڈنک سے جائے گی جان میاں نہ میں وارث شاہ نہ میر تقی، کشکول بدست گداگر ہوں کچھ ادھر سے لیا کچھ اُدھر سے لیا، یوں ہی جمع کیا دیوان میاں
Top