کون جیت سکتا ہے عزمِ چرخ پیما سے
سانپ ہار جاتے ہیں چوبِ خشکِ صحرا سے
لے کے ہاتھ میں پانی پھینکنا بتاتا ہے
تشنگی نچوڑی ہے اس نے موجِ دریا سے
چاکِ پیرہن تسلیم، ہم پہ یہ کرم کیسا
ہم کہاں کے یوسف ہیں، پوچھنا زلیخا سے
ہم سے خوش نگاہی کی بھیک لینے آئے ہیں
دستِ گل فروشاں پر یہ دھرے ہوئے...