تلخ ہے یہ مگر حقیقت ہے
دو رُخی ذہن میں سرایت ہے
فیصلے کے الگ الگ معیار
یہ عدالت کوئی عدالت ہے
اسلحہ ایک ہے مگر پھر بھی
ہر کسی کو کہاں اجازت ہے
اسلحہ ہے اگر پٹھان کے پاس
رسم ہے ریت ہے روایت ہے
گر مسلّح ہے کوئی پنجابی
طرّہ افتخار و عزت ہے
اسلحہ بند ہے اگر سندھی
اسکی حاجت طلب ضرورت ہے...