نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    اکبر الہ آبادی :::::مُنہ تِرا دیکھ کے فق رنگِ گُلستاں ہوجائے :::::: Akbar Allahabadi

    غزل مُنہ تِرا دیکھ کے فق رنگِ گُلستاں ہوجائے دیکھ کر زُلف کو سُنبل بھی پریشاں ہوجائے یادِ قامت میں جو میں نالہ و فریاد کرُوں پیشتر حشر سے، یاں حشر کا ساماں ہوجائے جلوۂ مصحفِ رُخسار جو آجائے نظر ! حسرتِ بوسہ میں کافر بھی مُسلماں ہوجائے آپ کے فیضِ قدم سے ہو بَیاباں گُلزار ! جائیے باغ تو، وہ...
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    وہ غیرتیں ، وہ صبر، وہ ایمان ہیں کہاں حُسنِ عمل کے دِل میں وہ ارمان ہیں کہاں اِک غُل مچا ہُوا ہے کہ مُسلم ہیں خستہ حال پُوچھے ذرا کوئی کہ ، مُسلمان ہیں کہاں اکؔبرالٰہ آبادی
  3. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    بچھڑ کے مُجھ سے، خلق کو عزیز ہو گیا ہے تُو مجھے تو جو کوئی مِلا، تجھی کو پُوچھتا رہا پروین شاکر
  4. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    وہ صُبح کو آئے، تو کرُوں باتوں میں دو پہر اور چاہُوں کہ، دِن تھوڑا سا ڈھل جائے تو اچھّا ڈھل جائے جو دِن بھی تو اِسی طرح کرُوں شام اور چاہُوں کہ، گر آج سے کل جائے تو اچھّا جب کل ہو، تو پِھر وہی کرُوں کل کی طرح سے ! گر آج کا دِن بھی یُوں ہی ٹل جائے تو اچھّا القصّہ! نہیں چاہُوں میں، جائے وہ...
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    آنکھیں مِری، تَلووں سے وہ مَل جائے تو اچھّا ہے حسرتِ پابوس، نِکل جائے تو اچھّا فُرقت میں تِری، تارِ نفس سِینے میں میرے کانٹا سا کھٹکتا ہے، نِکل جائے تو اچھّا شیخ محمد ابرہیم ذوقؔ
  6. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    خِیر ہ ہُو ئی جا تی ہیں نگا ہیں، و ہ چمک ہے! سو ر ج نئی تہذ یب کا ڈ ھل جا ئے تو ا چھّا مُر تضیٰ برلاس
  7. طارق شاہ

    مُرتضٰی برلاس :::::: ہر تِیر، جو ترکش میں ہے، چل جائے تو ا چھّا :::::: Murtaza Birlas

    غزل ہر تِیر، جو ترکش میں ہے، چل جائے تو ا چھّا حسر ت مِر ے دُ شمن کی نِکل جائے تو ا چھّا فر د ا کے حَسِیں خو ا ب دِ کھا ئے ،کہ مِر ا دِ ل خُو ش ر نگ کھلو نو ں سے بہل جائے تو ا چھّا ڈالے گئے اِس واسطے پتّھر میرے آگے ٹھو کر سے ا گر ہو ش سنبھل جا ئے تو اچھّا یہ سا نس کی ڈ و ر ی بھی جو کٹ جا...
  8. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    وصل میں تیرے، خرابے بھی لگیں گھر کی طرح ! اور تیرے ہجر میں، بستی بھی, ویرانہ ہمیں اجنبی لوگوں میں ہو تم اور اِتنی دُور ہو ! ایک اُلجھن سی رہا کرتی ہے روزانہ ہمیں پروین شاکر
  9. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کانٹوں سے گُزر جاتا ہُوں دامن کو بچا کر پُھولوں کی سِیاست سے، میں بیگانہ نہیں ہُوں لذّت کشِ نظّارہ شکؔیل، اپنی نظر ہے محرومِ جمالِ رُخ ِجانا نہ نہیں ہُوں شکؔیل بدایونی
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    رُو دادِ غمِ عِشق ، ہے تازہ مِرے دَم سے! عُنوانِ ہر افسانہ ہُوں ، افسانہ نہیں ہُوں شکؔیل بدایونی
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    میں قائلِ خودارئ اُلفت سہی ،لیکن آدابِ محبّت سےتو بیگانہ نہیں ہُوں شکؔیل بدایونی
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    نہ کسی کو فکرِ منزِل، نہ کہیں سُراغِ جادہ یہ عجیب کارواں ہے، جو رَواں ہے بے اِرادہ یہی لوگ ہیں، ازل سے جو فریب دے رہے ہیں ! کبھی ڈال کر نقابیں، کبھی اَوڑھ کر لِبادہ سُرُور بارہ بنکوی
  13. طارق شاہ

    مُرتضٰی برلاس :::::: ا ب یقیں اُس کی محبّت کا بَھلا کیسے ہو :::::: Murtaza Birlas

    غزل ا ب یقیں اُس کی محبّت کا بَھلا کیسے ہو آ ج تک جس نے نہ اِ تنا بھی کہا، کیسے ہو عِشق کی ریشمی ڈوری کی لگی ہیں گرہیں مُرغِ پَربستہ اَسیر ی سے رہا کیسے ہو چاند کا عکس مجازی ہے، نہ ہاتھ آئے گا دِل، اگر ضد بھی کرے دِل کا کہا کیسے ہو اصل تو اپنی جگہ، سُود میں جاں ما نگتے ہیں ! زندہ رہتے ہُو ئے...
  14. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    حُسن کے ز عم میں، جو خو د ہی خُد ا بن بیٹھے ایسے ظا لم کو بَھلا ، خو فِ خُد ا کیسے ہو مُرتضٰی برلاس
  15. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ظُلم تاوِیل سے ا حسان نہیں بن سکتا نارَوا آ پ کے کہنے سے رَوا کیسے ہو مُرتضٰی برلاس
  16. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہو برائے شامِ ہجراں، لبِ ناز سے فروزاں ! کوئی ایک شمعِ پَیماں، کوئی اِک چراغِ وعدہ سُرُور بارہ بنکوی
  17. طارق شاہ

    سُرُور بارہ بنکوی ::::: نہ کسی کو فکرِ منزِل، نہ کہیں سُراغِ جادہ ::::: Suroor Barahbankvi

    غزلِ نہ کسی کو فکرِ منزِل، نہ کہیں سُراغِ جادہ یہ عجیب کارواں ہے، جو رَواں ہے بے اِرادہ یہی لوگ ہیں، ازل سے جو فریب دے رہے ہیں ! کبھی ڈال کر نقابیں، کبھی اَوڑھ کر لِبادہ مِرے روز و شب یہی ہیں، کہ مجھی تک آ رہی ہیں ! تِرے حُسن کی ضیائیں کبھی کم، کبھی زیادہ سرِ انجُمن تغافل کا صِلہ بھی دے...
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کیا کہوں ، گُل ہے کہ شبنم ، وہ غزل ہے کہ غزال ! تم نے دیکھا ہی نہیں اُس کا سراپا یارو مُحسؔن نقوی
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مجھے کُچھ زخم ایسے بھی مِلے ہیں کہ جن کا وقت بھی مرہم نہیں ہے عبید اللہ علؔیم
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دیکھئے شوقِ شہادت میں جُھکی ہے گردن آپ اِس وقت ذرا پاس ہمارا نہ کریں حسؔرت موہانی
Top