نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اے معاذاللہ حُسن اور چارہ سازی عِشق کی ! درحقیقت ، یہ کرشمہ جذبۂ کامِل کا ہے بیگم زاہدہ خلیق الزماں زاہدہؔ
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    بات جو دِل میں چُھپائے نہیں بنتی حالیؔ ! سخت مُشکِل ہے ، کہ وہ قابِلِ اِظہار نہیں الطاف حُسین حالیؔ
  3. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دیکھتے ہیں کہ پہنچتی ہے وہاں کونسی راہ کعبہ و دَیر سے، کچھ ہم کو سروکار نہیں الطاف حُسین حالیؔ
  4. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    گُماں جلوُس کا ہوتا ہے، جب بھی چلتا ہے مِرے جلو میں، مِری حسرتوں کا جمِ غفِیر احمد ندیم قاسمی
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    باقی ہے زندگی میں، نہ کچھ زندگی کا رنگ اب وہ ہیں دسترس میں نہ بے تابیاں وہی شفیق خلش
  6. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہزار محفلِ خُوباں میں جاکے دیکھ لِیا مِلی جو تجھ سے ہیں تنہائیاں نہیں جاتیں شفیق خلشؔ
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دِل ہی نہیں تو کام غمِ جاوِداں سے کیا غم ہی نہیں ،تو واسطہ عمُرِروَاں سے کیا معلوُم ہے سب ایک نظر کے فریب ہیں اُلجھے نگاہِ شوقِ زمان و مکاں سے کیا صیّاد و برق ہی کی توجّہ نہیں ، تو پھر مجھ کو حصُولِ خار و خسِ آشیاں سے کیا مانا غرورِ عِشق بھی اِک چیز ہے، مگر اِتنے بھی دُور دُور تِرے...
  8. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    بس اتنا ہوش تھا مجھے روزِ وِداع ِ دوست ! ویرانہ تھا نظر میں، جہاں تک نظر گئی تلوک چند محرومؔ
  9. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اُداسیوں کا یہ موسم بدل بھی سکتا تھا وہ چاہتا ، تو مِرے ساتھ چل بھی سکتا تھا وہ شخص! تُو نے جسے چھوڑنے میں جلدی کی تِرے مزاج کے سانچے میں ڈھل بھی سکتا تھا وہ جلدباز! خفا ہو کے چل دِیا، ورنہ تنازعات کا کچھ حل نکل بھی سکتا تھا اَنا نے ہاتھ اُٹھانے نہیں دِیا ، ورنہ مِری دُعا سے، وہ پتّھر...
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دِل اِنتظار سے تِری غافِل نہیں رہا گھر کے کواڑ تھے کہ جو شب بھر کُھلے رہے شفیق خلؔش
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    پتوں کی طرح ہاتھ لگانے سے بکھر جائیں ہم لوگ تو وہ ہیں جو بنانے سے بکھر جائیں ممکن ہے تِرے غم نے ہمَیں باندھ رکھا ہو ممکن ہے کہ یہ بوجھ ہٹانے سے بکھر جائیں سعود عثمانی
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کر دِیا ہے تم نے دِل کو مطمئن دیکھ لینا ، سخت گھبرا جائے گا ابوالاثر حفیظؔ جالندھری
  13. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    حضرتِ دل کام سے جاؤںگا میں دل لگی میں ،آپ کا کیا جائے گا حفیظؔ جالندھری
  14. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    بہت جی خوش ہُوا حالی سے مِل کر ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جہاں میں الطاف حُسین حالؔی
  15. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جاتے ہیں کُوئے یار کو اِس میں جو ہو، سو ہو اے ذوقؔ! آزماتے ہیں آج اپنے ہم نصِیب شیخ محمد ابراہیم ذوق
  16. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    بہتر ہے لاکھ لُطف و کرم سے، تِرے سِتم ! اپنے زہے نصِیب، کہ ہوں یہ سِتم نصِیب شیخ محمد ابرہیم ذوقؔ
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    برسوں ہو ہجر، وصل ہو گر ایک دَم نصِیب کم ہوگا کوئی مجھ سا، محبّت میں کم نصِیب شیخ محمد ابرہیم ذوقؔ
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    عجب ہے رات سے آنکھوں کا عالم یہ دریا ،رات بھر چڑھتا رہا ہے وہ ،کوئی دوست تھا اچھّے دِنوں کا ! جو پچھلی رات سے یاد آ رہا ہے ناصؔر کاظمی
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہر حال میں بس پیشِ نظر ہے وہی صُورت میں نے کبھی رُوئے شبِ ہجراں نہیں دیکھا اصغؔر گونڈوی
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    زاہد نے مِرا حاصلِ ایماں نہیں‌دیکھا رُخ پر تِری زُلفوں کو پریشاں نہیں دیکھا اصغؔر گونڈوی
Top