نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اِبہامِ آگہی سے میں اپنے وجُود کا ! اِقرار کر رہا ہُوں مُکرنے کے باوجُود سیّد فخرالدّین بلے
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    یاد آتی ہے جب تِری شوخی لَوٹ جاتا ہُوں اِضطراب کے ساتھ موت کا انتظار آٹھ پہر ! زندگی! اور اِس عذاب کے ساتھ داغؔ دہلوی
  3. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    زخم ہا زخم ہُوں، اور کوئی نہیں خُوں کا نِشاں ! کون ہے وہ؟ جو مِرے خُون میں تر ہے مُجھ میں جوؔن ایلیا
  4. طارق شاہ

    جون ایلیا :::::: بند باہر سے، مِری ذات کا دَر ہے مُجھ میں :::::: Jon Elia

    غزل بند باہر سے، مِری ذات کا دَر ہے مُجھ میں میں نہیں خُود میں، یہ اِک عام خبر ہے مُجھ میں اِک عَجَب آمد و شُد ہے کہ، نہ ماضی ہے نہ حال جونؔ ! بَرپا کئی نسلوں کا سفر ہے مُجھ میں ہے مِری عُمر جو حیران تماشائی ہے ! اور اِک لمحہ ہے، جو زیر و زبر ہے مُجھ میں کیا ترستا ہُوں کہ، باہر کے کسی کام...
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    میرے سر میں ابھی مُلّا یہ خلل باقی ہے آج گمنام ہُوں، لیکن ابھی کل باقی ہے نقشِ پا سے مِرے روشن نہ سہی راہِ ادب میری تابانیِ کردار و عمل باقی ہے آنند نرائن مُلّاؔ
  6. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دُنیا میں حالِ آمد و رفتِ بشر نہ پُوچھ بے اِختیار آ کے رہا ، بے خبر گیا شوکت علی خاں فاؔنی بدایونی
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کہہ سکتے تو احوالِ جہاں تم سے ہی کہتے ! تم سے تو، کسی بات کا پردہ بھی نہیں تھا عزیز حامد مدنی
  8. طارق شاہ

    بشیر بدر :::::: آنکھوں میں رہا، دِل میں اُتر کر نہیں دیکھا ::::: Dr. Bashir Badr

    شکریہ فاتح بھائی ! مجھے بھی یہ غزل جب پڑھوں لُطف دیتی ہے ، دیکھنے پر جب یہاں نہ پایا تو شیئر کردی :)
  9. طارق شاہ

    بشیر بدر :::::: آنکھوں میں رہا، دِل میں اُتر کر نہیں دیکھا ::::: Dr. Bashir Badr

    غزل آنکھوں میں رہا، دِل میں اُتر کر نہیں دیکھا کشتی کے مُسافر نے سمندر نہیں دیکھا بے وقت اگر جاؤں گا ،سب چونک پڑیں گے اِک عُمر ہُوئی دِن میں کبھی گھر نہیں دیکھا یاروں کی مُحبت کا یقیں کر لِیا میں نے پُھولوں میں چُھپایا ہُوا خنجر نہیں دیکھا محبُوب کا گھر ہو کہ، بزرگوں کی زمینیں ! جو...
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جس دِن سے چلا ہُوں مِری منزل پہ نظر ہے آنکھوں نے، کبھی مِیل کا پتّھر نہیں دیکھا ڈاکٹر بشیر بدر
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    شوق سے ، ناکامی کی بدولت، کوچۂ دِل ہی چُھوٹ گیا ساری اُمیدیں ٹُوٹ گئیں، دِل بیٹھ گیا، جی چُھوٹ گیا لیجیے کیا دامن کی خبر اور دستِ جُنوں کو کیا کہیے اپنے ہی ہاتھ سے دِل کا دامن مُدّت گُزری چُھوٹ گیا منزلِ عِشق پہ تنہا پہنچے، کوئی تمنّا ساتھ نہ تھی تھک تھک کراِس راہ میں آخر اِک اِک...
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    نہ گیا، خوابِ فراموش کا سودا نہ گیا جاگتے سوتے، تجھے یاد کیے جاتے ہیں نشۂ حُسن کی یہ لہر، الٰہی توبہ ! تشنہ کام آنکھوں ہی آنکھوں میں پیے جاتے ہیں مرزا یاس یگانہ چنگیزی
  13. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    عِبرت زدہ جو دِل ہو، ارمان اُس میں کیسے بجلی گری ہو جس پر ، وہ شاخ کیا پھلے گی جنّت بنا سکے گا ہرگز کوئی نہ اِس کو ! دُنیا یونہی چلے ہے اکبؔر یونہی چلے گی اکؔبر الٰہ آبادی
  14. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    سخت مُضطر دلِ ہنگامہ طلب ہے، یا رب ! آج ہی، کیوں نہ وہ ہوجائے جو فردا ہوگا میر مہدی مجؔروح
  15. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہوش باقی ہوں تو اُس پر کاوشِ بیجا بھی ہو کیا خبر مجھ کو، کہ یہ آواز ہے یا ساز ہے اضغؔر گونڈوی
  16. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اب وہ زماں نہ وہ مکاں، اب وہ زمیں نہ آسماں تم نے جہاں بدل دِیا ، آکے مِری نگاہ میں لفظ نہیں، بیاں نہیں، یہ کوئی داستاں نہیں شرحِ نیاز و عاشقی، ختم ہے ایک آہ میں اضغؔر گونڈوی
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مسلکِ عِشق ہے پَرستِشِ حُسن ہم نہیں جانتے عذاب و ثواب مولانا حسرتؔ موہانی
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    پرتوِ حُسن سے زیبا ہی رہے گا حسؔرت چاہے جس طور سے وہ طُرۂ دستار بندھے حسؔرت موہانی
  19. طارق شاہ

    حسرت موہانی :::::: سب تِرے دامِ تمنّا میں ہیں، اے یار ! بندھے :::::: Hasrat Mohani

    غزل سب تِرے دامِ تمنّا میں ہیں، اے یار ! بندھے جِن بندھے، اُنس بندھے ، کافر و دیندار بندھے دیکھنے ہی میں، ہیں وہ حلقۂ گیسُو نازُک جِن میں کتنے ہی دل ہائے گراں بار بندھے تم اگر سیر کو نکلو، تو پھنسیں دِل لاکھوں دِل شِکاری کا وہ عالَم ،دَمِ رفتار بندھے جب تِرا جلوہ نظر سوزِ مُسلّم ہے،...
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    یہ بھی حسؔرت کوئی تدبیرِ سُکوں ہے، کیا خُوب ! دِلِ بے تاب سے کہتے ہو، اُنھیں یاد نہ کر حسرؔ ت موہانی
Top