بند ۶۱
کل؟ کل پر وِشْواس° کیا کب کرتا ہے پینے والا
ہو سکتے کل کر° جڑ° جن سے پھر پھر آج اٹھا پیالہ
آج ہاتھ میں تھا، وہ کھویا، کل کا کون بھروسہ ہے
کل کی ہو نہ مجھے مدھوشالا کال کُٹِل° کی مدھو شالا°
فرہنگ
وشواس: بھروسہ، یقین
کر: ہاتھ
جڑ: شل، جامد
کال کٹل: ٹیڑھا زمانہ یعنی برا دور
مدھو شالا: مےخانہ...