شمشاد بھائی میرے علم کے مطابق تو جو آپ نے کیا وہ نیکی نہیں بلکہ بہت بڑی نیکی ہے کسی کو علم دینا یا کسی کی مدد کرنا بہت بڑی نیکیوں میں شامل ہوتا ہے۔۔۔ واللہ عالم
مجھے نہیں یاد کہ میں نے آج کوئی نیکی کی بھی ہے یا نہیں لیکن دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ہم سب کو بہت بہت نیکیاں کرنے کی توفیق دے۔۔
وعلیکم السلام!
"خطرناک لاشیں" کے صفحات کی سزا اس لئے کہا تھا کہ وہ چھوٹی سی تھی صرف 10 صفحات۔ میں تو چاہتا تھا کہ تھوڑی سی سزا میں کام ہو جائے گا لیکن لگتا ہے آپ نے کوئی بڑا منصوبہ بنا رکھا ہے۔۔۔ خیر کوئی بات نہیںمیں حاضر ہوں۔۔۔ آپ بس صفحات بتا دیں میں ٹائیپ کر دوں گا۔۔۔۔
اچھا تو پھر آج آپ نے میرا کہا مان لیا اور محفل کے ممبر بن ہی گئے چلو اب آتے رہنا اور جناب اپنا تعارف بھی کروانا حضور تاکہ دوسرے لوگوں کو بھی آپ کے بارے میں کچھ پتہ چل سکے۔۔۔ شکریہ عباس بھائی۔۔۔
جی بلکل ضرور لکھو۔۔۔ تفسیر صاحب اگر آپ پی ایچ پی جانتے ہو تو ہمیں یہاں آن لائن ہی پڑھا دیا کرو۔۔۔ میں نے آج تک پی ایچ پی استعمال نہیں کی۔۔۔ صرف اے ایس پی۔ جاوا اور آج کل کچھ اے ایس پی ڈاٹ نیٹ میں کام کر رہا ہوں۔۔۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
آخر کب تک یہ سب چلے گا؟ کتنے لوگوں کی قربانی دینی ہو گی؟
آج امتِ مسلمہ بہت زیادہ مسائل کا شکار ہے۔ کہں غیر مسلم دہشت گرد قرار دے کر مارتے ہیں تو کہیں اسلام کا نام لے کر جو جی میں آیا کر دیا جاتا ہے۔ تو کہیں مسلمان فرقہ واریت کی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں ایک دوسرے کو کافر...
یہ وہ دور چل رہا ہے جب ہر چیز بدل رہی ہے تانگے کی جگہ چنگ چی رکشہ (چاند گاڑی)، ٹوسڑوک میوزیکل رکشے کی جگہ Cng رکشہ آگیا ہے مقصد یہ کہ ہر چیز بدل رہی ہے نئی نئی ایجادات کی دوڑ تیز ہو گئی ہے اور پاکستان بہت پیچھے رہتا جا رہا ہے اس لئے حکومت نے اب اس دوڑ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ لٰہذا عوام...
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
السلام علیکم!
منتظمِ اعلی اور باقی منتظمیں سے گذارش کرنی تھی جس کے لئے یہ پوسٹ کر رہا ہوں۔ اگر اچھی لگیں تو مہربانی فرما کر اس پر بھی کچھ توجہ دیجئے گا۔۔۔
• اردو ویب پر بہت سے لنک ہیں جیسے فورم، اردو سیارہ، اردو وکی اور لائبریری وغیرہ۔ اگر کسی موضوع میں ان کی مکمل...
باجو۔۔۔ اللہ تعالٰی آپ کو خوش رکھے۔ اور آپ کی مصروفیت کچھ کم کرے تاکہ محفل پر آ سکو۔ میرا تو ابھی آپ سے کچھ خاص تعارف نہیں تھا لیکن پھر بھی ایسا لگتا ہے کہ آپ کے بغیر محفل ۔۔۔۔۔۔ دعا ہے کہ آپ جلد واپس آؤ۔۔۔
محفل پر خوش آمدید جناب طارق صاحب۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا اور بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا۔۔۔ ہم آپ کی تحریر کا انتظار کریں گے۔۔۔ چاند بابو آپ کا بہت شکریہ کہ آپ ایک اچھے دوست کو یہاں لائے۔۔۔ اللہ تعالٰی آپ سب کو خوش رکھے۔۔۔ آمین
نظام کی خرابی اور ہم
اس وقت ہر کوئی سسٹم(نظام)سے تنگ ہے۔ اور بڑوں سے سنا ہے کہ جب سے پاکستان بنا قائد اعظم کی وفات اور لیاقت علی خان کی شہادت کے بعد سے کوئی ٹھیک، تندرست نظام پاکستان میں نہیں بن سکا۔ عوام پاکستان کے بننے سے لے کر آج تک تنگ ہے ہر کوئی گلہ کرتا۔ عوام کی شکایات لکھی جائیں تو...
یہ خطرناک لاشیں 56 - 65 کون ٹائیپ کر رہا ہے یا پھر یہ کرنا ہی نہیں۔۔۔ اگر کوئی بھی نہیں کر رہا تو مجھے اجازت ہو تو میں کر دوں کیا۔۔۔ میرا پہلا کام بھی دیر سے ہوا ہے اس لئے اُس کی تھوڑی سی سزا کے طور پر میں یہ بھی کام کر دیتا ہوں۔۔۔
کیا واقعی ہم سب بھکاری ہیں؟
زمانہ بچپن میں اپنے بڑوں سے سنا تھا کہ سڑکوں، گلی، محلوں یا گھر گھر پیسے، روٹی، کپڑا یا آٹا مانگنے والوں کو بھکاری کہتے ہیں۔ ساتھ ساتھ یہ بھی سننے کو آیا تھا کہ ان میں زیادہ تر فریبی ہوتے ہیں۔ حقیقتاً مجبوری کی بنا پر مانگنے والا شائد ہی کوئی ہوتا ہے۔
بڑوں نے کہا...
عمران ٹیلی فون بوتھ کی طرف بڑھ گیا۔۔۔۔! دروازہ بند کر کے اس نے سب سے پہلے پیکٹ اٹھایا اور پھر جولیا نافٹر واٹر کے نمبر ڈائیل کرنے لگا۔ "ہیلو!" دوسری طرف سے آواز آئی!
عمران نے خالی پیکٹ کو الٹتے پلٹتے ہوئے کہا۔ "میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پچھلے سال تم نے میری توہین کی تھی۔۔۔۔ دس آدمیوں کے سامنے...
کار یونہی بے مقصد شہر کی سڑکوں پر دوڑتی رہی اور پھر دفعتاً عمران نے اس کا رخ کیفے کاسینو کی طرف کر دیا! اس کے ذہن میں کوئی خاص اسکیم نہیں تھی۔ ویسے وہ یہ جانتا تھا کہ فیاض کا ماتحت شاہد اس کی شکل دیکھتے ہی بھڑک جائے گا۔ لیکن پھر بھی اس نے اپنی کار کیفے کاسینو کے سامنے روک ہی دی! مگر یہ بھی ضروری...