نتائج تلاش

  1. رانا

    سیٹ بیلٹ

    ہاہاہا:ROFLMAO: یقین کریں گی کہ بطور مہمان ملاحظہ کررہا تھا اتنا زبردست لگا کہ لاگ ان ہوکر کمنٹ دینا ہی پڑا۔:)
  2. رانا

    امریکہ، انتہاؤں کا ملک ہے۔ حسن نثار

    یقین مانیں آپ کے پہلے پیراگراف کو پڑھتے ہوئے میں آپ سے شدید اختلاف کے لئے پر تول رہا تھا۔ لیکن آخری پیراگراف پڑھ کے پروں پر گھڑوں پانی پڑ گیا۔:) آپ کے آخری پیراگراف سے سو فیصد متفق ہوں۔ لیکن آپ کے پہلے پیراگراف میں جو بکنے کا لفظ استعمال ہوا ہے وہ مناسب نہیں۔ بکنا صرف اسی صورت میں کہا جائے گا...
  3. رانا

    امریکہ، انتہاؤں کا ملک ہے۔ حسن نثار

    لیکن مجھے تو لگتا ہے کہ عمران خان کی الیکشن کیمپین کے لئے پلیٹ فارم تیار ہورہا ہے۔:) سارے تبدیلی کے حمائتی ایک جگہ جمع ہورہے ہیں۔;)
  4. رانا

    امریکہ، انتہاؤں کا ملک ہے۔ حسن نثار

    لیکن یہاں جب اتنے صحافی ایک جگہ اچانک اکٹھے ہوں تو بات بہتر نوکری سے کچھ زیادہ ہی ہوگی۔ ورنہ خوچ سوچیں ہر ادارہ اپنی کریم کو پرکشش پیکج دے کر جانے سے روک لیتا ہے۔ کیا آپ کے خیال میں جنگ نذیر ناجی یا حسن نثار کو 'دنیا' سے بہتر پیکج کی آفر نہ کرسکتا تھا بلکہ نہ کی ہوگی؟
  5. رانا

    امریکہ، انتہاؤں کا ملک ہے۔ حسن نثار

    یہ میرے لئے نئی خبر ہے کہ وہ دوقومی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے اختلاف رکھتا ہے۔ اس کی کوئی ویڈیو مل جائے گی۔ ہوسکتا ہے اس نے صرف شرم دلانے کے لئے کوئی سخت بات کردی ہو۔:)
  6. رانا

    امریکہ، انتہاؤں کا ملک ہے۔ حسن نثار

    یہ سب تو بڑے منجھے ہوئے صحافی ہیں۔اوریا مقبول جان اور حسن نثار، ان دو کے حوالے سے میرا دل تو نہیں مانتا کہ یہ دونوں صرف پیسے کی خاطر گئے ہوں گے۔ حسن نثار کے دل جلے انداز کا سبب اگر غور کریں تو صرف اور صرف مایوسیاں ہیں۔ جب بندہ اپنی قوم سے ایسا مایوس ہوچکا ہو کہ تبدیلی کی امید ہی نہ ہو تو پھر...
  7. رانا

    صرف سچ بیتیاں

    ہاں مل تو سکتا ہے تھوڑی سی کوشش کرنی پڑے گی۔ کہ ڈاکٹر سید مبین اختر کے "کراچی نفسیاتی اسپتال" کی کراچی میں اب تو بہت جگہوں پر شاخیں کھل چکی ہیں اور یہ ذہنی و نفسیاتی بیماریوں کے علاج کے حوالے سے کافی مشہور ہیں۔ بلکہ ان کے اسپتالوں کے باہر جو بورڈ لگا ہوتا ہے اس میں خاص طور پر لکھا ہوتا ہے کہ...
  8. رانا

    امریکہ، انتہاؤں کا ملک ہے۔ حسن نثار

    بہت شکریہ یوسف ثانی صاحب اس عمدہ شئیرنگ کا۔ مجھے تو Oceans 11 یاد آگئی۔ آپ نے یہ کالم شئیر کیا تو پتہ لگا کہ بلاجیو سچ مچ کا کیسینو ہے۔ میں تو سمجھا تھا کہ شائد صرف فلم کے لئے گھڑا گیا تھا۔ یہ حسن نثار دنیا پر کیوں چلئے گئے؟ کسی کو پتہ ہے تو شئیر کریں۔ کوئی جھگڑا وگڑا تو نہیں ہوگیا جنگ سے۔:)
  9. رانا

    صرف سچ بیتیاں

    ہم لوگوں کی یہ حسرت ہی رہے گی جنوں سے ملاقات کی۔ اب تو جن بھی اپنے بچوں کو شہر میں بھیجتے ہوئے ڈرتے ہیں کہ یہ موئے سائنسدان کہیں اسے پکڑ کر ریسرچ ہی شروع نہ کردیں کہ اس کے جسم کی کیمسٹری کیا ہے۔:) نہ صرف طاقت آجاتی ہے بلکہ بعض اوقات آواز بھی بالکل تبدیل ہوجاتی ہے۔ خاص طور پر جب وہ اتنا صحت...
  10. رانا

    صرف سچ بیتیاں

    بڑی مشکل سے دل کو سمجھا بجھا کر اس دھاگے میں خود کو مزید کچھ لکھنے کی طرف آمادہ کیا ہے۔ ورنہ میرے آخری دو مراسلوں کو بنیاد بنا کر جو فضا یہاں پیدا کرنے کی شعوری کوشش کی گئی اس سے دل اتنا متنفر ہوا کہ بڑی مشکل سے خود کو جوابی پوسٹ کرنے سے روکا ہے کہ اس سے ماحول مزید خراب ہی ہوگا اور انجام وہی...
  11. رانا

    تاسف مغزل بھائی کا ایکسیڈنٹ (اے شانِ کریمی مجھے مایوس نہ کرنا)

    اللہ تعالی سے دعا ہے کہ انہیں شفائے کاملہ و عاجلہ عطافرمائے۔
  12. رانا

    پروین شاکر "پت جھڑ سے گِلہ ہے، نہ شکایت ہوا سے ہے" غزلِ پروین شاکر

    پت جھڑ سے گِلہ ہے، نہ شکایت ہوا سے ہے پھولوں کو کچھ عجیب محبّت ہوا سے ہے بہت ہی عمدہ۔ پروین شاکر تو میری پسندیدہ شاعرہ ہیں۔
  13. رانا

    صرف سچ بیتیاں

    ذیل کا واقعہ ہمارے ایک اور محترم بزرگ حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب کا بیان کردہ ہے جو انہوں نے اپنی کتاب آپ بیتی میں اپنے ڈاکٹری کے پیشہ کے دوران پیش آنے والے مختلف واقعات کے ساتھ بیان کیا ہے۔ یہ بھی انہی کی زبانی سنئے: جنات کا کرشمہ: میں سرسہ ضلع حصار میں تھا۔ یہ غالبا 1914 عیسوی کا واقعہ...
  14. رانا

    صرف سچ بیتیاں

    ہمارے ایک بزرگ مولانا غلام رسول راجیکی صاحب کا بیان کردہ واقعہ ہے جو انہوں نے اپنی کتاب "حیات قدسی" میں بھی لکھا ہے۔ کہ سعداللہ پور میں ایک جوان لڑکی کو آسیب جسے جن چڑھنا بھی کہتے ہیں اس کا شدید دورہ ہوا اور اس کے رشتہ داروں نے دور دور کے پیروں فقیروں اور عاملوں کو اس کے علاج کے لئے بلایا۔ مگر...
  15. رانا

    لاہور میں میرے ساتھ ڈاکے کی واردات عبدالرزاق قادری

    افسوسناک واقعہ ہے۔ ایک دوست نے ایک واقعہ سنایا کہ وہ جس بس میں سفر کررہا تھا اس میں ایک شخص کی جیب سے بٹوا اڑا لیا گیا۔ اس شخص کو سہراب گوٹھ پر اس بات کا احساس ہوا۔ اس نے بس رکوائی اور کنڈکٹر کو نیچے اتار کر رگڑ ڈالا کہ مجھے میرا بٹوا چاہئے۔ کنڈکٹر اور ڈرائیور نے بہت منت سماجت کی کہ ہمیں کیا پتہ...
  16. رانا

    صرف سچ بیتیاں

    لیکن روحانی بابا آپ نے جو یہ تجزیہ کیا ہے کہ میں مذاق اڑا رہا ہوں اور سرے سے ان باتوں کو تسلیم ہی نہیں کرتا اس تجزئیے سے تو ایسا لگتا ہے کہ جہاں کہیں کوئی محیر العقول واقعہ بیان کیا جائے گا رانا صاحب اس کو تسلیم نہیں کریں گے۔ سر جی ایسی بات نہیں۔ بہتر ہوتا اگر آپ یہ رائے دینے سے پہلے میری ذیل کی...
  17. رانا

    صرف سچ بیتیاں

    یہ تو بہت زبردست معلومات شئیر کی ہیں آپ نے۔ میرے لئے تو بالکل نئی ہیں۔ لیکن ان باتوں پر ایمان لایا جاسکتا ہے۔ کیونکہ اللہ میاں نے اس دنیا کی مادی چیزوں میں جو خواص رکھے ہیں وہ بھی کم حیرت انگیز نہیں۔ بلکہ اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز باتیں اس دنیا کی مادی چیزوں کے متعلق میں پڑھ چکا ہوں۔ ان خواص سے...
  18. رانا

    صرف سچ بیتیاں

    کوئی بات نہیں۔ مابدولت نے معاف کیا۔:) بلکہ اقبال جرم کا حوصلہ دکھانے پر ظل پناہ آپ کو تین کی بجائے تیس واقعات پیش کرنے کی اجازت مرحمت فرماتےہیں۔ تیس واقعات پیش کئےجائیں۔:applause:
  19. رانا

    محفل کا نشہ

    نہیں جن پیگ ویگ کا یہاں ذکر ہے وہ تو بلا تخصیص محفل کا ہر ممبر چڑھائے چلا جارہا ہے۔:) اور تو اور جن کے پاس محفل کا داخلہ پاس نہیں ہے وہ بطور "مہمان" دیوار کے اوپر سے تاک جھانک کر کے اپنی تسکین کا سامان کئے جاتے ہیں۔:)
  20. رانا

    صرف سچ بیتیاں

    مراسلہ ایڈٹ کرنے کی ٹائم لمٹ ایکسپائر ہوگئی ایک بات کی طرف بعد میں دھیان گیا جس کی وضاحت کرنی تھی کہ تبصرہ یا تنقید کہہ لیں وہ اس واقعے پر ہے جو پیش کیا گیا نا کہ صاحب مراسلہ پر کہ جس نے پیش کیا۔ ان دو باتوں کو شائد کچھ حساس احباب گڈمڈ کر جائیں اس لئے ضروری معلوم ہوا کہ وضاحت کردوں۔ ظاہر ہے سننے...
Top