نوے کی دہائی کے ابتدا اور آخر میں عید کے تہوار کا فرق واضح معلوم ہوتا تھا۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے کہ نوے کی دہائی کے ابتدائی سالوں تک چاند رات کا کوئی ایسا خاص تصور نہیں تھا۔ تاہم نوے کی دہائی کے آخر میں چاند رات کا موقع ایک طرح کے جشن میں تبدیل ہوچکا تھا۔ لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر چہل...