نتائج تلاش

  1. یاسر شاہ

    نئی زندگی سے متعلق ایک غزل

    السلام علیکم شکیل بھائی ! ماشاء اللہ ۔اللہ تعالیٰ آپ کو بمع اہل و عیال صحت وعافیت کے ساتھ خوش و خرم رکھے۔آمین اپنی بیگم سے غزل میں اظہار محبت کا جذبہ لائق تحسین ہے ،طنزومزاح تو بھرا پڑا ہے بیگمات کے متعلق خامہ فرسائیوں اور موشگافیوں سے لیکن سنجیدہ ادب خصوصاً غزل میں عموماً دوسروں کی بیگمات کے...
  2. یاسر شاہ

    ایک چہرہ

    استاد محترم السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ یہ نظم آپ نے جس دن پیش کی تھی ،میں نے اسی دن پڑھ لی تھی مگر انتظار کر رہا تھا اوروں کے تبصروں کا۔ دراصل آپ کی یہ نظم ن۔م راشد اور میرا جی کی نظموں کی طرح میرے سر سے گزر گئی ۔اور میری ناقص رائے ہے کہ بالوں کی سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ بہت سی باتیں...
  3. یاسر شاہ

    گاؤں،شہر

    تم نے پکی سڑک بنا کر کیسا رستہ کھول دیا چکر کھا کر لوٹ آتی تھی پگڈنڈی تو گاؤں کی تھی اطہر صدیقی
  4. یاسر شاہ

    گاؤں،شہر

    رات گئے کا سناٹا تھا خاموشی سی گاؤں کی تھی ہم جس وقت سفر پر نکلے چاپ خود اپنے پاؤں کی تھی اطہر صدیقی
  5. یاسر شاہ

    ایک ڈبہ

    واہ عمدہ۔ماشاءاللہ
  6. یاسر شاہ

    ایک ڈبہ

    مختصر و پر اثر۔ماشاء اللہ۔
  7. یاسر شاہ

    غزل: دِل کی باتیں مت مانو دِل جھوٹا بھی ہو سکتا ہے

    علوی بھائی السلام علیکم ردیف ہی آپ نے وہ منتخب کی ہے جسے نبھانا احتیاط کا متقاضی ہے۔ آپ خود دیکھیے: 1-اسلم جھوٹا بھی ہو سکتا ہے لہذا اس کی باتیں مت مانو- 2-اسلم جھوٹا ہے لہذا اس کی باتیں مت مانو۔ دوسرا جملہ نہیں کھٹک رہا وجہ نہ کھٹکنے کی یہی ہے کہ اس میں :جھوٹا بھی ہو سکتا ہے: کی محتاط...
  8. یاسر شاہ

    مصطفیٰ زیدی جیل

    سچ ہے۔ ماتمی ہاتھوں نے زنجیر کاٹ دی ۔ رستے سے ہٹا دی گئی۔ واقعی۔اس بڑے زنداں سے نکلنا محال ہے
  9. یاسر شاہ

    شام

    جب شام اترتی ہے کیا دل پہ گزرتی ہے ساحل نے بہت پوچھا خاموش رہا پانی احمد مشتاق
  10. یاسر شاہ

    آنکھ،آنکھیں

    بہتا آنسو ایک جھلک میں کتنے روپ دکھائے گا آنکھ سے ہو کر گال بھگو کر مٹی میں مل جائے گا احمد مشتاق
  11. یاسر شاہ

    زمین، آسمان

    پانی میں عکس اور کسی آسماں کا ہے یہ ناؤ کونسی ہے یہ دریا کہاں کا ہے احمد مشتاق
  12. یاسر شاہ

    سماجی مسائل پہ اشعار

    سماجی مسئلہ نمبر آٹھ :خر دماغی ہم نے کہا بہت اسے پر نہ ہوا یہ آدمی زاہد خشک بھی کوئی سخت ہی خر دماغ ہے درد
  13. یاسر شاہ

    پیروڈی

    "اب وہ الطاف نہیں ہم پہ عنایات نہیں " ٹیلیفونک ابھی ہم سے وہ خطابات نہیں
  14. یاسر شاہ

    آؤ‌ کہ ذکرِ میر کریں

    ملیے اس شخص سے جو آدم ہووے ناز اس کو کمال پر بہت کم ہووے ہو گرم سخن تو گرد آوے یک خلق خاموش رہے تو ایک عالم ہووے میر
  15. یاسر شاہ

    جانا ہو گا دنیا سے جس وقت بلاوا آئے گا

    نام کو قرہ العین اور نور العین پہ قیاس کر لیا ہوگا۔
  16. یاسر شاہ

    غزل: آئینہ مجھ کو پس و پیش میں تکتا کیوں ہے

    محترمی آپ کسی اور سمت چلے گئے۔ یہاں بات چل رہی تھی مانند کے مذکر یامونث ہونے کی۔ یعنی :کے مانند:،: کی طرح: تراکیب اسی طرح لائی جائیں گی چاہے سبجکٹ آبجیکٹ مذکر ہو یا مونث۔مثلا لڑکا شمع :کے مانند: ہے۔ لڑکی شمع :کے مانند :ہے۔ لڑکا شمع :کی طرح :ہے۔ لڑکی شمع: کی طرح: ہے۔
  17. یاسر شاہ

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    لکھے کو کوئی ٹال نہیں سکتا لیکن دعا مانگ کر نکلنے سے یہ سوچ نہیں آئے گی کہ گھر سے دعا مانگ کے نکلتا تو اچھا تھا۔ ویسے مشاہدہ اور مطالعہ یہی ہے جب لکھی ہوتی ہے تو دماغ سے کرنے کے کام بھی محو ہو جاتے ہیں۔
  18. یاسر شاہ

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    گھر سے باہر نکلنے کی مسنون دعا بھی معمول بنانی چاہیے جس کا ایک فائدہ گھر خیر و عافیت سے لوٹ آنا ہے-دعا ہے بھی آسان: ”بِسْمِ اللّٰہ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰه لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰه“ یاد صرف یہ جزو کرنا ہے:" تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰه" باقی کلمات تو ہر مسلمان کو پہلے سے یاد ہیں۔
  19. یاسر شاہ

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    اللہ جل شانہ آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے ،مکمل شفا یاب کرے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین۔
  20. یاسر شاہ

    شیفتہ خانماں خراب نہیں

    ہا ہا ہا جزاک اللہ خیر۔اللہ تعالیٰ آپ کو عافیت دارین اور دنیا و آخرت کی ترقیات سے نوازے۔آمین
Top