نتائج تلاش

  1. یاسر شاہ

    شیفتہ خانماں خراب نہیں

    شیفتہ خانماں خراب نہیں! مصلحت کوش کامیاب نہیں! شیفتہ لفظ کھٹک رہا ہے۔ توجہ کبھی نواب شیفتہ کی طرف جاتی ہے تو کبھی کوفتہ کی طرف اور شیطانی سوجھ رہی ہے : کوفتہ جل کے بھی خراب نہیں ہاں مگر مانع جلاب نہیں بیگمات اکثر شوہروں کو جلی ہوئی چیز بھی یہ کہہ کر کھلا دیتی ہیں کہ کچھ نہیں ہوتا ۔یہ کوئی نیک...
  2. یاسر شاہ

    غزل: دِل کی باتیں مت مانو دِل جھوٹا بھی ہو سکتا ہے

    علوی بھائی پہلے تو داد قبول کیجیے کہ پیاری غزل ہے ۔ دِل کی باتیں مت مانو دِل جھوٹا بھی ہو سکتا ہے دن میں سپنے دیکھنے والا اندھا بھی ہو سکتا ہے پہلے مصرع کو دیکھتے ہیں: دِل کی باتیں مت مانو دِل جھوٹا بھی ہو سکتا ہے "دل جھوٹا بھی ہو سکتا ہے " :بھی: کا استعمال بتا رہا ہے کہ سچا بھی ہو سکتا ہے...
  3. یاسر شاہ

    غزل: آئینہ مجھ کو پس و پیش میں تکتا کیوں ہے

    جزاک اللہ خیر 😊 بس اب آپ تشریف لاتے رہیے۔آپ جیسے سینیئرز کا دم غنیمت ہے جن سے آدمی بے تکلف کچھ کہہ سن سکے۔ اچھی بات ہے ،پہلے میں بھی اسے مونث سمجھتا تھا لیکن کچھ عرصہ قبل جون ایلیا کا ایک وڈیو مشاعرہ دیکھا جس میں کہہ رہے تھے کہ مانند مذکر ہے ،اسے مونث باندھنا غلط ہے۔واللہ اعلم باالصواب
  4. یاسر شاہ

    غزل: آئینہ مجھ کو پس و پیش میں تکتا کیوں ہے

    السلام علیکم علوی صاحب آپ کی کمی محفل میں محسوس ہوتی ہے ،آجایا کریں اپنے تازہ کلام کے ساتھ۔اللہ تعالیٰ آپ کو عافیت دارین سے نوازے ۔آمین۔ بہت خوب ۔اچھے اشعار ہیں۔ "کوئ ہو جائے" کھٹک رہا ہے ۔ "مانند" مذکر ہے ۔ مانند لفظ کے معانی | مانند - Urdu meaning | Rekhta Dictionary اس کے علاوہ میر...
  5. یاسر شاہ

    ایک سوال

    محترمی سرور صاحب آپ کی نظم کو دو تین بار پڑھنے کے بعد ایک تاثر پیدا ہوا جسے بلا تکلف پیش کیے دیتا ہوں زیادہ سے زیادہ غلط ہوگا سو بڑی بات نہیں ،کچھ سیکھنے کو مل جائے گا ۔اسے محض ایک قاری کی رائے سے زیادہ وقعت نہ دی جائے۔ میرے نزدیک شاعر کا وہ کلام جو پبلک ہو جائے کوئی پہیلی یا معما نہیں ہوتا جس...
  6. یاسر شاہ

    ایک سوال

    محترمی سرور صاحب السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ آپ کو محفل میں فعال دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔یادش بخیر اردو انجمن میں آپ اپنا کلام پیش کر کے لوگوں کو تنقید اور بے لاگ تبصروں پہ ابھارتے تھے اور خود بھی اوروں کی کاوشوں پہ بے لاگ لکھتے تھے جسے ٹنگ ان چیک یا فکر بآواز بلند سے تعبیر کرتے تھے...
  7. یاسر شاہ

    برائے اصلاح : وہ میری جان تھی ، مَیں اُس کے دل کی دھڑکن تھا

    اچھی غزل ہے ۔ یہ شعر پست ہے، نکال دیں تو بہتر ہے۔ اور یاد رکھا جائے کہ نتیجا مختلف بھی ہو سکتا ہے جیسا کہ غالب فرما گئے: دھول دھپا اس سراپا ناز کا شیوہ نہیں ہم ہی کر بیٹھے تھے غالبؔ پیش دستی ایک دن انھی نتائج کے سبب اہل اردو بزرگ تہذیب پہ زور دیتے ہیں۔
  8. یاسر شاہ

    جو سچ کہوں بہ غمِ انتظار گزری ہے

    خوب ۔ آپ کی غزل دیکھتے ہی ایک فی البدیہہ شعر ہوا : دکھا کے کارگزاری یہ کار گزری ہے فراری ٹریک سے ہو کر فرار گزری ہے آپ لنگئسٹک ذوق بھی رکھتے ہیں ،سر دست یہ فرمائیے کہ" ٹریک " کا یہ وزن ہی ٹھیک ہے یا بروزن" دفاع" درست ہے؟
  9. یاسر شاہ

    یوں تو انکارِ خدا اکثر ہوا

    ماشاء اللہ بہت خوبصورت غزل۔ مطلع قافیے کی وجہ سے ہاتھ سے نکل گیا ورنہ مضمون بہت نادر تھا۔ مجذوب رحمۃ اللہ علیہ کی بھی اسی زمین میں ایک غزل ہے، چند اشعار یوں ہیں: کچھ نہ پوچھو کیا ہوا کیونکر ہوا جو ہوا جیسا ہوا بہتر ہوا بند جب سب در ہوئے میرے لیے غیب سے پیدا نیا اک در ہوا حد بھی کچھ اے...
  10. یاسر شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اک آدمی کی رہائی سے بھی تو ہو جاتا جو شہر بھر کی گرفتاریوں کے بعد ہوا جمال احسانی
  11. یاسر شاہ

    چند انتظامی تبدیلیاں

    تجاویز سے پہلے آپ کا لائحہ عمل جاننا ضروری ہے کہ یہ جو آپ نے انتظامیہ کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے ضرور کچھ نہ کچھ ہوم ورک بھی کر رکھا ہوگا۔مناسب تجاویز تبھی دی جا سکتی ہیں جب آپ کے لائحہ عمل اور مطمع نظر کو سمجھا جائے ۔ اس جانکاری کے لیے چند سوال پیش خدمت ہیں: 1-کیا متبادل انتظامیہ کے لیے آپ کی...
  12. یاسر شاہ

    تعارف اپنی ذات میں انجمن: سرور عالم راز

    آپ کا مراسلہ آنکھوں کی ٹھنڈک کا باعث ہوا محترمی۔ تہہ دل سےخوش آمدید۔
  13. یاسر شاہ

    چند انتظامی تبدیلیاں

    خوش آئند و خوش کن ۔دیر آید درست آید آگے کے لیے نیک تمنائیں اور دعائیں۔
  14. یاسر شاہ

    آج کا بلاگ - آپ کے بلاگ پر نئی پوسٹ کا اقتباس!

    میں کنود*ہوں، میں عجول*ہوں،میں ظلوم ہوں،میں جہول*ہوں مری خوش نصیبی تو دیکھیے تجھے ہر ادا میں قبول ہوں غزل
  15. یاسر شاہ

    جب سے آپ کی کیفیت دیکھی آپ کے حق میں دعا گو ہوں۔اپنی خیریت سے مطلع کرتے رہیں ۔آپ سلامت رہیں...

    جب سے آپ کی کیفیت دیکھی آپ کے حق میں دعا گو ہوں۔اپنی خیریت سے مطلع کرتے رہیں ۔آپ سلامت رہیں عافیت سے رہیں جہاں رہیں۔آمین
  16. یاسر شاہ

    عید مبارک

    تقبل اللہ منا ومنکم ۔ اللہ جل شانہ ہم سب کے نیک اعمال کو شرف قبولیت بخش کر عید کی خوشیاں مبارک کرے اور نامبارک کاموں سے محفوظ رکھے آمین۔ یاسر
  17. یاسر شاہ

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    وارث بھائی آپ کا بھی یہی فیصلہ ہے تو دل و جان سے تسلیم ہے۔میں نادم ہوں اپنے رویے پہ استفراللہ من کل ذنب و اتوب الیہ۔معذرت خواہ ہوں ان سب سے جن کی میری وجہ سے دل آزاری ہوئی ہے ۔کوشش کروں گا مثبت تبدیلی کی اور ان سے دور رہنے کی کہ جن سے مناسبت نہیں ۔ ویسے آپ سے بھی درخواست ہے کہ کچھ تنقیدی تبصرے...
  18. یاسر شاہ

    الف عین اسٹوڈیو-1

    السلام علیکم بہت عمدہ سلسلہ چل نکلا ہے ماشاء اللہ میں امتحان کی تیاری میں مشغولیت کےباوجود تمام مراسلوں کو غور سے پڑھتا رہا۔بطور تنقید جونگارشات پیش کی گئیں وہ مجھے پہلے سے پتا تھیں کچھ باتوں سے اختلاف اگرچہ ہے مگر جو بات میرے لیے بلکہ ہم سب کے لیے متاثر کن اور سیکھنے والی ہے وہ صابرہ بہن کا...
  19. یاسر شاہ

    مرے آس پاس تھے آپ بھی میں جہاں جہاں سے گزر گیا

    ظہیر بھائی ماننا پڑے گا ان دونوں باتوں میں آپ کی وزن ہے۔جزاک اللہ خیر مطلع میں «ابھی» کی جگہ «یہی»،کیسا لگے گا اور« در آشیاں» کی جگہ «حد آشیاں» یعنی دال بلاتشدید کیسا رہے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو عافیت دارین عطا کرے ۔آمین۔
  20. یاسر شاہ

    مرے آس پاس تھے آپ بھی میں جہاں جہاں سے گزر گیا

    جزاک اللہ خیر وارث بھائی یہ واقعی مجھے معلوم نہ تھا کہ یہ مقطع بحر نہیں ،میں اسے مقطع سمجھتا رہا ہوں کہ ترنم کے وقت وسط مصرع میں سانس ٹوٹ جاتا ہے۔ مصرعے بدل دیے ہیں ایک نظر ڈال لیجیے: وہ جو کفر کی بڑی دھاک تھی نہ تھی کچھ ذرا سی وہ خاک تھی اور دوسرے بے وزن مصرع کو بھی سوچتا ہوں-کچھ اور...
Top