نتائج تلاش

  1. یاسر شاہ

    مرے آس پاس تھے آپ بھی میں جہاں جہاں سے گزر گیا

    ظہیر بھائی آپ کی یہ اچھی بات ہے جو شاید امریکہ میں رہ کے آئی ہے کہ دل کی بات کہہ دیتے ہیں ورنہ ہم غلام ذہنیت کے لوگ تائیدیں ہی کرتے پائے جاتے ہیں۔جزاک اللہ خیر ۔ پہلی بات تو بحر کے متعلق یہ کہ یہ بحر کامل ہے جس میں متفاعلن کی تکرار ہے یعنی متفاعلن متفاعلن متفاعلن متفاعلن متفاعلن متفاعلن...
  2. یاسر شاہ

    مرے آس پاس تھے آپ بھی میں جہاں جہاں سے گزر گیا

    شکریہ محترمی ۔مگر متفاعلن دہرائے جانے سے میں آپ کی مراد نہیں سمجھا۔
  3. یاسر شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    وعلیکم السلام اور بہت سی دعائیں سب کے لیے۔ سب کا بھلا ہو سب کی خیر۔
  4. یاسر شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ہاں بھئی فرمائیے۔کیسی ہیں خالہ ہماری .اللہ تعالیٰ آپ کو شاد و آباد رکھے آمین
  5. یاسر شاہ

    الف عین اسٹوڈیو-1

    ماشاء اللہ جاسمن بہن نہایت اہم اور بہت ضروری سلسلہ شروع کیا ہے۔میں اس میں ان شاء اللہ بساط بھر اوربھرپور شرکت کروں گا ۔ یادش بخیر ،میری اردو محفل میں آمد کا سبب بھی ایک ایسا ہی سلسلہ تھا جس میں یعقوب آسی مرحوم نے اپنی غزل برائے نقد و نظر پیش کر رکھی تھی اور میں نے وہیں اپنا پہلا مراسلہ داغ...
  6. یاسر شاہ

    توبہ و رجوع إلى الله پہ اشعار

    مری کھل کر سیہ کاری تو دیکھو اور ان کی شان ستاری تو دیکھو گڑا جاتا ہوں جیتے جی زمیں میں گناہوں کی گراں باری تو دیکھو کرے بیعت حفیظ اشرف علی سے بایں غفلت یہ ہشیاری تو دیکھو حفیظ جونپوری
  7. یاسر شاہ

    توبہ و رجوع إلى الله پہ اشعار

    آپ آتے جاتے رہیے وفا کو تو چھوڑیے منھ موڑنا بھی گر ہے تو یکسر نہ موڑیے توّاب کا بھی ہوتا ہے احباب میں شمار تر دامنی میں یار کا دامن نہ چھوڑیے مانا کہ شاہ آپ گنہگار ہیں بہت توبہ نہ کر کے ان سے تعلّق نہ توڑیے
  8. یاسر شاہ

    مرے آس پاس تھے آپ بھی میں جہاں جہاں سے گزر گیا

    غزل مرے آس پاس تھے آپ بھی میں جہاں جہاں سے گزر گیا ابھی سوچتا ہوں کبھی کبھی میں کہاں کہاں سے گزر گیا کبھی واپسی میں جو دیر ہو مرے اہلِ خانہ کی خیر ہو میں تری طلب ترے شوق میں درِ آشیاں سے گزر گیا ابھی دل ہیں زخم سے بے خبر ذرا گفتگو کریں سوچ کر بات اک زباں سے ادا ہوئی تیر اک کماں سے گزر...
  9. یاسر شاہ

    یادِ حرم... مولانا سید بدر عالم میرٹھی

    ماشاء اللہ پرکیف و پرسوز کلام ۔ ان اشعارسےمتعارف کرانے والے تو جنید جمشید مرحوم تھے۔
  10. یاسر شاہ

    کلام شاعر، بزبانِ شاعر (مترنم)

    ناصح خفا ہیں آتے نہیں آج کل ادھر ہم ان دنوں بفضل خدا خیریت سے ہیں واہ۔ خمار کا ترنم خوب تھا واضح اور پر لطف۔
  11. یاسر شاہ

    توبہ و رجوع إلى الله پہ اشعار

    آؤ اک سجدہ کریں عالم مدہوشی میں لوگ کہتے ہیں کہ ساغر کو خدا یاد نہیں ساغر صدیقی
  12. یاسر شاہ

    توبہ و رجوع إلى الله پہ اشعار

    وہ پرندہ جسے پرواز سے فرصت ہی نہ تھی آج تنہا ہے تو دیوار پہ آ بیٹھا ہے سلیم کوثر
  13. یاسر شاہ

    بے سبب لوگ بدلتے نہیں مسکن اپنا

    واہ۔کیا بات ہے، تر وتازہ و توانا لہجہ ۔
  14. یاسر شاہ

    تعارف پوچھتے ہیں وہ کہ غالب کون ہے

    اللہ تعالیٰ آپ کے حسن ظن سے مجھے محروم نہ رکھے۔آمین ۔بس اب آپ سب تکلفات بالائے طاق رکھ کر خدمت اردو کے اس قافلے میں شریک ہو جائیے۔ ابتدا اگر اپنے کسی تازہ کلا م پیش کرنے سے کریں تو لطف آجائے۔
  15. یاسر شاہ

    توبہ و رجوع إلى الله پہ اشعار

    ظالم ابھی ہے فرصت توبہ نہ دیر کر وہ بھی گرا نہیں جو گرا پھر سنبھل گیا مفتی شفیع علیہ الرحمہ
  16. یاسر شاہ

    توبہ و رجوع إلى الله پہ اشعار

    روتی ہے خلق میری خرابی کو دیکھ کر روتا ہوں میں کہ ہائے مری چشم تر نہیں حاجی امداداللہ مہاجر مکّی رح
  17. یاسر شاہ

    توبہ و رجوع إلى الله پہ اشعار

    نہ کہیں جہاں میں اماں ملی جو اماں ملی تو کہاں ملی مرے جرمِ خانہ خراب کو ترے عفوِ بندہ نواز میں اقبال
  18. یاسر شاہ

    توبہ و رجوع إلى الله پہ اشعار

    تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جائیو دامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں درد
Top