اتالیق ہو یا استاذ، ظلم اس سے پار پرے کی چیز ہے۔ یہ لفظ یہاں کچھ جچتا نہیں ہے، لیکن جو آپ کہنا چاہ رہے ہیں ، وہ شاید یہ ہے کہ ان کے رویے اور بچوں کے ساتھ معاملات میں سختی بعض اوقات در آتی ہے۔ تو جو میرا مختصرسا تجربہ ہے ، وہ تو یہی بتاتا ہے کہ اگر استاذ صاحب علم ہو، مخلص ہو، ابلاغ میں اسے دشواری...