مہدیِ شعر، حجاز نقوی! اب ہم کیا کہیں ، اتنا خوب لکھی جا رہے ہیں قبلہ :)
بہت خوب ، کل غزل ہی عمدہ ہے، پر تیسرا شعر سادگی اورپُرکار ی کی کیا خوب مثال ہے۔
ہم کیا مناسب جانیں گے، لیکن عموماؐ دیکھا گیا ہے، کہ اصلاح کی ایسی کوشش لوگوں میں اپنے اس نامناسب عمل کے لیے ایک رومانوی سی کشش اور ناصح کے لیے ایک ضد سی پیدا کر دیتی ہیں ۔ اسی لیے کہا جاتا ہے، کہ انذار سے زیادہ بشارت سے کام لیا جائے ۔ ارے کہیں میں خود تو ناصح بن رہا :) :) :)
ماشاءاللہ۔
ان میں سے نمبرایک ، دو اور چھ تو ہماری نظر سے گزری ہیں ۔ باقی بھی اب حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی، شوق کو ہوا تو دے ڈالی آپ نے اس فہرست کے ساتھ :)
میمن صاب کا ترجمہ مجھے سب سے زیادہ اچھا لگا تھا ویسے ۔
ضیا جالندھری کی نظم پڑھی ہے سرِ دست.........کیا خاصے کی چیز ہے ۔بار بار پڑھنے کی چیز ہے
عمدہ کاوش حسبِ روایت محترمی ۔
اللہ تعالیٰ پیری میں آپ کے اِس جذبہ جواں کو جواں تر فرمائے ۔آمین