کجھوروں والی سرزمین پر یہودی قبیلوں کی آمد اسلام کے آنے سے بہت پہلے کی ہے اور اسلام یا مسلمانوں سے ان کی ٹسل بھی اس وقت سے جاری ہے۔ لیکن یہودیوں نے ایسا کیا کیا کہ جرمن مسیحیوں نے لاکھوں کی تعداد میں مختلف طریقوں سے مار دئیے۔ پائین ذرا اس پر بھی تھوڑا بہت یہودانہ اندھیرا ڈالیے۔
اپنی کسی نیکسٹ اسائنمنٹ میں یہ ترتیب لکھ دیجیے گا۔
رہے آپ کے پیمانہِ محبت تو ہم 'معلوم ہوتا ہے' کی بجائے 'یقین رکھتے ہیں' کے ساتھ اسی ترتیب کو مان لیتے ہیں۔
اچھی خبر یہ کہ مینہ تھم رہا ہے اور میدان میں روشنی کچھ بہتر ہو گئی ہے۔ مزید کنڑیاں نا گریں تو میدان گھنٹے ڈیڈھ میں تیار ہو جائے گا۔ پیوستہ رہ برسٹل سے امید میچ رکھ۔
بڑے بڑے ثقہ قسم کے سمجھدار یوتھیے صاحبان اب سیاست پر بات شروع ہی نہیں کرتے اور اگر بادل ناخواستہ کرنی پڑ ہی جائے تو ایک آدھ منٹ میں ہی انھیں نہایت ضروری کام یاد آ جاتا ہے یا پھر ایک خان صاحب کی طرف سو رکعت نماز نفل والی کال ملا کر لمبے سجدے میں چلے جاتے ہیں۔ اور یہاں تو انصافینز نہیں عوامی سروے...
عمیرہ پر ہی کیا موقوف، ہر دوسری تیسری لکھنے والی اپنے ناول میں ایسے ایسے نام متعارف کروائے گی کہ میرے جیسا نیم ان پڑھ اگر خدانخواستہ پڑھنے لگ ہی جائے تو آدھا گھنٹہ اپنا تلفظ ہی سیدھا کرتا رہتا ہے۔
مضحکہ خیز کیفیت تب ہوتی ہے جب پتہ چلتا ہے کہ جمہوریت پسندوں کے اذہان بدلنے اور اپنی من پسند پارٹی کی حمایت کرنے کیلئے محکمہ زراعت والوں نے وینا ملک، حمزہ علی عباسی، شان شاہد اور رابی پیرزادہ کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔
۔۔
منقول
جاسم پائین نے آپ سے وہی پرینک کیا جو ہمارے ساتھ روزانہ کرتے ہیں۔ وہ ۔۔۔۔۔۔۔ دیکھیں سامنے، ناروے نامی ملک کے بالکل اوپر کیمرہ لگا ہوا ہے اور آپ ٹی وی پر آ رہے ہیں۔ جلدی سے :wave: ہلا دیں اب۔
:):):)
یقین رکھیں کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔
آپ کو شاید کبھی ٹیگا نہیں گیا جاسم پائین کی طرف سے تو آپ کو اچنبھا لگ رہا ہے۔ ہم 'امیروں' سے پوچھیں جو تقریباً روزانہ دو تین ٹیگ وصولتے اور پھر اس کی رسید جاری کرنے کی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں۔
آپ دو تین سخت گرم قسم کی آہیں بھریں اور منہ ول سکینڈے نیویا کر کے...
جب سے آئی ایم ایف کے تبلیغی وفد نے بتایا ہے کہ یہ دنیا فانی ہے اور یہ سب ٹھاٹھ باٹھ ادھر ہی دھرے کا دھرا رہ جائے گا، ہم نے اپنی ضروریات کو رضاکارانہ طور پر محدود کرنا شروع کر دیا ہے۔:)
۔۔۔
منقول