یہ بات آپ کی درست ہے۔ واقعی فورمز کا ایک دور تھا اور یہ وہ دور تھا کہ جب سوشل میڈیا پلیٹ فارم اتنے فعال نہیں ہوئے تھے۔
لیکن ایک بات البتہ ہے کہ سنجیدہ گفتگو کے لئے اور بات کے سرے کو سنبھال کے رکھنے کے لئے فورمز کا فارمیٹ گفتگو کےلئے کافی مناسب رہتا ہے۔ سوشل میڈیا پر تو رفتار بہت تیز ہے۔ سنجیدہ...
روپ بہروپ
افسانہ : محمد احمد
"یہ عامر وسیم پاگل واگل تو نہیں ہے؟ "صدیقی صاحب کافی غصے میں نظر آ رہے تھے
لیکن میں اس لڑکے کی بات سن کر ایک خوشگوار حیرت میں مبتلا تھا۔ میرا ذاتی خیال یہی تھا کہ کرکٹر وغیرہ کافی لا ابالی ہوتے ہیں۔ پھر یہ تو ابھی بالکل نوجوان ہی تھا۔ اکیس بائیس سال کی عمر بھی کوئی...
اگر آپ کسی کام یا شئے کا وقتی، تھوڑا فائدہ چھوڑ کر مستقبل کے زیادہ فائدے کو ترجیح دیتے ہیں، تو آپ کا شمار دنیا کے ان خوش نصیب اور دوراندیش افراد میں ہوتا ہے جن کی ذات کے بینک میں سیلف کنٹرول (ضبط نفس) جیسا قیمتی وصف موجود ہے۔
سیلف کنٹرول کو سمجھنے کے لیے پہلے ضروری ہے کہ یہ سمجھا جائے کہ...
اب تک میں نے جو دیکھا ہے اُس کے مطابق محفل کی انتظامیہ منتخب کرتے ہوئے یہی روش اپنائی جاتی ہے۔ لیکن جو متحرک رکن انتظامیہ میں شامل ہو جاتا ہے اس کی فعالیت خطرناک حد تک کم ہو جاتی ہے۔ اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ اس رکن کو ہر لڑی میں کٹہرے میں کھڑا کر دیا جاتا ہے اور اس کی ذاتی رائے کو بھی ذاتی رائے...
دراصل کتابیں نہ پڑھنے کی ایک اور وجہ یکسوئی کا نہ مل پانا اور موبائل فون اور دیگر گیجٹس کا ہمیں ہمہ وقت ڈسٹریکٹ کرتے رہنا ہے۔ کتاب کامل یکسوئی چاہتی ہے اور ہماری اکثریت منتشر الخیالی اور اختلال کا شکار ہے۔