نتائج تلاش

  1. محمد سعد

    اوبنٹو میں ڈاؤنلوڈ مینئجر

    میں تو فائرفاکس کے ساتھ DownThemAll اضافیہ (add-on) استعمال کرتا ہوں۔ اگرچہ شیڈیولنگ نہیں کرتا۔ لیکن براؤزر کے اندر چلنے کی وجہ سے کافی سہولت ہو جاتی ہے۔
  2. محمد سعد

    اردو لینکس پروجیکٹ کے لیے ڈیسک ٹاپ کا انتخاب

    اب تو گنوم بھی بھاری بھرکم نہیں رہا۔ تقریباً ہر نیا نسخہ مزید کم وزن محسوس ہوتا ہے۔ گھر میں جو 733 میگاہرٹز پراسیسر اور 384 میگابائٹ ریم والا کمپیوٹر ہے، اس پر یہ کافی اچھا چلتا ہے (اگرچہ ایکسفس کی رفتار کی اپنی ہی بات ہے)۔ اور آج کل تو میں اپنے آس پاس اکثر لوگوں کے پاس کم از کم ایک گیگاہرٹز اور...
  3. محمد سعد

    لینکس کے لئے اپنی مرضی کا کلیدی تختہ کس طرح بنایا جائے؟

    اس موضوع پر اردو وکیپیڈیا (کئی لوگ جس کے محض نام سے بھی تھر تھر کانپتے ہیں ;) ) پر ایک مضمون موجود ہے۔ معاونت: کلیدی تختہ میں ترمیم اس کے علاوہ اردوکوڈر لینکس فورم پر بھی اس موضوع پر کسی زمانے میں گفتگو ہوئی تھی۔ http://www.urducoder.com/forum/viewtopic.php?f=2&t=132 اس ربط پر فی الحال فائرفاکس...
  4. محمد سعد

    فونٹ فورج کے ذریعے نستعلیق ترسیمہ جات کی امپورٹ

    سکرپٹ کو یہاں بھی منسلک کر رہا ہوں تاکہ اگر کسی وجہ سے ڈراپ بکس والے پتے پر قابلِ رسائی نہ رہے تو یہاں سے حاصل کیا جا سکے۔ نوٹ برائے غیر پروگرامر: یہ پائتھن کا کوڈ ہے جسے پائتھن کے انٹرپرٹر کے ذریعے چلایا جائے گا۔ #!/usr/bin/env python # -*- coding: utf-8 -*- # import os import re...
  5. محمد سعد

    فونٹ فورج کے ذریعے نستعلیق ترسیمہ جات کی امپورٹ

    ترسیموں کو ریسائز کرنے کا پائتھن سکرپٹ تیار ہو گیا ہے جس میں کسی مخصوص ہندسے سے ضرب دینے اور حجم کو 1000x1000 کر دینے کے دونوں اختیارات موجود ہیں۔ سکرپٹ اسی پیغام کے ساتھ منسلک ہے۔ استعمال کا طریقہ: ضرب والے طریقے کے لیے: python svg-resizer-03.py lig_dir output_dir multiply n جہاں n وہ عدد ہوگا...
  6. محمد سعد

    اردو لینکس ڈیسٹریبیوشن کے لیے تجاویز

    ایکس ایف برن کے ترجمے کے دوران میں لفظ "برنر" پر اٹکا ہوا ہوں۔ برن اور برننگ کے لیے میں نے "چھاپنے" کا لفظ استعمال کیا ہے۔ ابھی تھوڑی دیر پہلے اس پر سوچتے ہوئے "نقش کرنے" کا لفظ بھی ذہن میں آیا۔ سوچا کہ مشورہ کر لوں کہ مشورہ کرنے سے اس عمل میں اور بھی کئی دماغوں کی صلاحیتیں شامل ہو جائیں گی،...
  7. محمد سعد

    فونٹ فورج کے ذریعے نستعلیق ترسیمہ جات کی امپورٹ

    فی الحال تو تیار کردہ فانٹ میں ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اردو لکھنے پر نستعلیق رسم الخط سرے سے استعمال ہی نہیں ہوتا۔ وجہ جاننے کے لیے میں نے آپ کے تیار کردہ فانٹ کو فانٹ فورج میں کھول کر کچھ ترسیموں کی معلومات دیکھیں تو کچھ اس قسم کی صورتِ حال سے واسطہ پڑا: مثال کے طور پر میں نے فانٹ فورج میں "کلک"...
  8. محمد سعد

    فونٹ فورج کے لیے پائتھون سکرپٹ

    نبیل بھائی سے گزارش ہے کہ اس سکرپٹ میں جو تبدیلیاں کر کے اسے چلنے کے قابل بنایا گیا ہے، وہ جلد از جلد شائع کریں تاکہ کام کچھ آگے بڑھ سکے۔ اور اگر پہلے ہی اسے شائع کیا جا چکا ہے اور مجھے نہیں مل رہا تو براہِ مہربانی اس کا پتہ بتا دیں۔
  9. محمد سعد

    فونٹ فورج کے ذریعے نستعلیق ترسیمہ جات کی امپورٹ

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ ابھی کچھ دیر پہلے میں نے پائتھن کے ذریعے ایس وی جی کی پہلی سطر میں width اور height کی قدروں میں خودکار تبدیلی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اب مجھے صرف یہ بتا دیں کہ ان میں تبدیلی کیا کرنی ہے۔ کیا انہیں کسی مخصوص عدد سے ضرب دینی ہے یا بس 1000x1000 کر دینا ہے؟ تاکہ میں پھر...
  10. محمد سعد

    گنوم ڈیسک ٹاپ میں خوش آمدید

    ایک رولا ہے۔ اس سیاق و سباق میں Free کا مطلب اکثر "آزاد" ہوتا ہے، نہ کہ "مفت"۔
  11. محمد سعد

    اردو لینکس ڈیسٹریبیوشن کے لیے تجاویز

    نچوڑو سے مجھے بہت عرصہ پہلے سنی ہوئی "نیمبو نچوڑ" کے نام سے مشہور مفت خورے کی کہانی یاد آ گئی جو دعوتوں میں لیموں لے کر گھس جایا کرتا تھا اور لوگوں کو اس کے فوائد بتاتے بتاتے خود اس کے فائدے اٹھانے لگ جاتا تھا۔ :grin:
  12. محمد سعد

    اردو لینکس ڈیسٹریبیوشن کے لیے تجاویز

    تو ناک صاف کیوں نہیں کر لیتے؟ :grin:
  13. محمد سعد

    اردو لینکس ڈیسٹریبیوشن کے لیے تجاویز

    اوئے یہ تو بے مانٹی ہے۔ نقلچو والا نام تو میری اپنی تجویز تھا۔ بچپن میں ابا جی سے سنی جانے والی کہانیوں کا ایک اہم کردار جس کو تعلیم سے خدا واسطے کا بیر تھا۔ :razz:
  14. محمد سعد

    اردو لینکس ڈیسٹریبیوشن کے لیے تجاویز

    السلام علیکم۔ میں پائتھن اور جی ٹی کے میں vcdxrip کے لیے جو تصویری مواجہ تیار کر رہا تھا، وہ لگ بھگ مکمل ہو چکا ہے۔ تصاویر یہ رہیں۔ ابھی کچھ دیر پہلے ہی اسے پائتھن کے locale اور gettext ماڈیول کے ذریعے ترجمے کے قابل بنایا ہے تاکہ ایک سے زائد زبانوں میں اس کا استعمال ممکن ہو۔ گرافکس کے ماہرین...
  15. محمد سعد

    تم سب مل کر ایک مکھی بھی پیدا نہیں کرسکتے۔القرآن

    تصحیح کا شکریہ۔ جزاک اللہ۔
  16. محمد سعد

    تم سب مل کر ایک مکھی بھی پیدا نہیں کرسکتے۔القرآن

    ایک نکتے پر اختلاف کروں گا۔ میں اس کو "روشن خیال" نہیں، "مشرف خیال" نظریات کہنا پسند کرتا ہوں۔ کیونکہ حقیقی روشن نظام تو وہی ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کے ذریعے ہم کو عطا کیا۔ ویسے بڑے مزے کی بات ہے کہ کچھ لوگ نظریۂ ارتقاء کی بات کرتے ہوئے سائنس میں "نظریے" کی تعریف...
  17. محمد سعد

    تم سب مل کر ایک مکھی بھی پیدا نہیں کرسکتے۔القرآن

    اس سے بھی زیادہ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ کچھ لوگوں کو ہر اس جگہ ٹانگیں اڑانے کا شوق ہوتا ہے جہاں مذہب کا معاملہ بیچ میں آتا ہو یا کسی کا مذاق اڑانے کا موقع ملتا ہو۔ ورنہ سنجیدہ علمی مواد میں تو دونوں اطراف کے "انتہا پسندوں" کا جو عالم ہے، وہ ہم سب کے سامنے ہے۔ یہاں سائنس کے زمرے میں موجود ان تحاریر...
  18. محمد سعد

    تم سب مل کر ایک مکھی بھی پیدا نہیں کرسکتے۔القرآن

    السلام علیکم۔ میرا تو خیال تھا کہ یہ آیت ان بتوں کے متعلق ہے جنہیں مشرکین پوجتے ہیں۔ اگر انسان کے متعلق ہو تب بھی یہ تو ایک کھلی حقیقت ہے کہ انسان عدم سے ایک ذرہ بھی وجود میں نہیں لا سکتا (پھر ذرے کے اندر بھی ایک اور ہی دنیا ہے)، مکھی تو بہت دور کی بات ہے۔
  19. محمد سعد

    ایکسٹر لاک

    مجھے بھی وہ 5-6 سطروں کا کوڈ چاہیے۔
  20. محمد سعد

    تخلیق کائنات کیلئے کسی خدا کی ضرورت نہیں : اسٹیفن ہاکنگ

    پتہ نہیں میرا یہ اندازہ کتنا صحیح ہے، لیکن میں نے خدا کا انکار کرنے والوں میں ایک بات مشترک دیکھی ہے۔ کہ ان کی تقریباً تمام تر توجہ صرف ایک ہی موضوع (مثلاً صرف طبیعیات یا صرف کیمیا) تک محدود ہوتی ہے۔ ایسے میں وہ کائنات کی پوری تصویر کا وہ حصہ تو دوسروں سے بہتر دیکھ لیتے ہیں جس پر ان کی توجہ ہوتی...
Top