نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    سنے کون میری آہیں، جو نہ دیں تجھے سنائی

    یہی حال میرا بھی ہے عاطف بھائی ۔ میں اور میرے ہم عمر جن کتابوں اور رسالوں کو پڑھ کر بڑے ہوئے ان میں املا کی ایک سے زیادہ صورتیں عام تھیں ۔ سو بچپن کی عادت جاتے جاتے ہی جائے گی ۔ املا کی اس گمبھیر صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی لایعنی اور لاحاصل بحثوں...
  2. ظہیراحمدظہیر

    واعظ نے اپنے زورِ بیاں سے بدل دیا

    آداب ، نوازش! بہت ممنون ہوں عاطف بھائی ! اللہ خوش رکھے آپ کو ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    واعظ نے اپنے زورِ بیاں سے بدل دیا

    نوازش، بہت شکریہ لاریب بیٹا ! اللہ کریم آپ کو دین و دنیا کی تمام نعمتوں سے نوازے ، خوش رکھے ! آمین ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    واعظ نے اپنے زورِ بیاں سے بدل دیا

    بہت شکریہ، نوازش احمد محمد بھائی ! اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ ہر ہفتے ایک نئے کلام کا وعدہ مجھے یاد ہے ۔ ان شاء اللہ چند روز میں ایک اور نسبتاً تازہ غزل آپ حضرات کی خدمت میں پیش کروں گا ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    واعظ نے اپنے زورِ بیاں سے بدل دیا

    عبید بھائی ، بنظرِ "انصاف" دیکھئے ۔ تبدیلی نظر آئے گی ۔ :):):)
  6. ظہیراحمدظہیر

    واعظ نے اپنے زورِ بیاں سے بدل دیا

    ہے شرطِ جوئے شیر وہی ، وقت نے مگر تیشے کو جیسے کوہِ گراں سے بدل دیا عبید بھائی ، یہ شعر عصرِ حاضرکے فرہادوں کا نوحہ ہے ۔ فرہاد کا تیشہ بدست ہونا یا تیشے کو کاندھے پر لادے پھرنا مشہور ہے اور شعری روایات میں جابجا ملتا ہے ۔ جیسا کہ پہلے مصرع میں عرض کیا عشق کے تمام لوازمات اور عاشق کے رنج و محن...
  7. ظہیراحمدظہیر

    سنے کون میری آہیں، جو نہ دیں تجھے سنائی

    جی نہیں ، آپ نے ٹھیک نہیں سمجھا ۔ "ئ " لکھنا غلط ہے ۔ درست املا "ئی" ہے ۔ یہ بات میں نے آپ کو دو دفعہ پہلے بھی سمجھائی تھی اور اس وقت بھی آپ نے یہی کہا تھا کہ آئندہ دھیان رکھیں گی لیکن درست اب تک نہیں کیا ۔ :)
  8. ظہیراحمدظہیر

    ایک کاوش: شیون و فغاں لکھا اہلیت کے خانے میں

    اچھی ہے عاطف بھائی ! مطلع کچھ دو لخت ہے ۔ کیا آپ شیون و فغاں کی داد خواہی کی بات کررہے ہیں ؟! ویسے لت کا قافیہ بالکل پسند نہیں آیا۔ مطلع کو حتی الامکان بے عیب ہونا چاہئے تاکہ قاری کی توجہ حاصل کرلے ۔ یہ میری ناقص اور ذاتی رائے ہے ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    کب کوئی جان وار دیتا ہے ۔ ایک اور غزل

    خوب! شکیل بھائی ، مقطع کو آپ کی مزید توجہ درکار ہے ۔ حسرتیں دل سے نوچ ڈالو شکیل زہر یہ جی کو مار دیتا ہے پہلے مصرع میں حسرتیں جمع کا صیغہ ہے جبکہ دوسرے میں زہر بطور صیغہ واحد استعمال کیا گیا ہے ۔ ٹھیک نہیں لگ رہا ہے ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    میں ہوں چہرہ تری خواہش کا ، مرے بعد تو دیکھ

    آپ تمام دوستوں کا تہِ دل سے ممنون ہوں ، سراپا سپاس ہوں ۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے! اور معذرت خواہ بھی ہوں کہ جواب لکھنے میں ذرا تاخیر ہوگئی ۔ :):):)
  11. ظہیراحمدظہیر

    ہونٹوں پہ کبھی ان کے مرا نام ہی آئے

    عاطف سعد ، بہت اچھے!! بہت دنوں کے بعد صوفیانہ طرز سے ہٹ کر کوئی کلام نظر آیا اور آپ نے بہت ہی خوبصورت بلکہ شاہکار غزل چنی ہے ۔ بہت داد!
  12. ظہیراحمدظہیر

    واعظ نے اپنے زورِ بیاں سے بدل دیا

    احبابِ کرام ! ایک غزل جو پچھلے سال لکھی تھی آپ کے ذوقِ سخن کی نذر کرتا ہوں ۔ امید ہے کہ یہ اشعار آپ کو پسند آئیں گے ۔ ٭٭٭ واعظ نے اپنے زورِ بیاں سے بدل دیا کتنی حقیقتوں کو گماں سے بدل دیا ہونا تھا میرا واقعہ آغاز جس...
  13. ظہیراحمدظہیر

    جانے عقب سے تیر تھا کس کی کمان کا ٭ ٭٭٭ ٭ لیتے ہیں لوگ نام کسی مہربان کا

    جانے عقب سے تیر تھا کس کی کمان کا ٭ ٭٭٭ ٭ لیتے ہیں لوگ نام کسی مہربان کا
  14. ظہیراحمدظہیر

    مکتوب کس قیامت کے یہ نامے مرے نام آتے ہیں

    اگلی پرمزاح تحریر کے لئے بقول خلیل بھائی پانچ ماہ اور پچیس دن تک انتظار فرمائیے ۔ :)
  15. ظہیراحمدظہیر

    مکتوب کس قیامت کے یہ نامے مرے نام آتے ہیں

    یہ تو وہی ظہیراحمد ظہیر صاحب ہیں جو یہاں اردو محفل پر بھی ہیں اور جنہیں غلطی سے میرے بجائے ٹیگ کردیا جاتا ہے ۔ لاريب اخلاص ، ویسے ڈاکٹر ہر وقت اور ہرجگہ تو سفید کوٹ پہنے نہیں پھرتے ۔ کبھی تو وہ بھی واسکوٹ کرتا پاجامہ وغیرہ پہنتے ہی ہوں گے ۔ :):):)
  16. ظہیراحمدظہیر

    راحل بھائی کو خوش آمدید اور اہلِ وطن کو بہت بہت مبارک!

    راحل بھائی کو خوش آمدید اور اہلِ وطن کو بہت بہت مبارک!
  17. ظہیراحمدظہیر

    کوئے ملازمت :) :) :)

    کوئے ملازمت :) :) :)
  18. ظہیراحمدظہیر

    مکتوب کس قیامت کے یہ نامے مرے نام آتے ہیں

    بالکل درست کہا احمد بھائی ، بعض اوقات شعر سے زیادہ شاعر کو مرمت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ :) نام یاد نہیں آرہا لیکن عربی یا فارسی کا کوئی بڑا اور استاد شاعر تھا ۔ ایک دن اس کے پاس کوئی نو آموز اپنی شاعری لے کر آیا ۔ شاعر بزرگ نے رسماً تعریف کردی ۔ جس پر نو آموز شاعر نے خود ہی اپنی شاعری...
  19. ظہیراحمدظہیر

    مکتوب کس قیامت کے یہ نامے مرے نام آتے ہیں

    عبید بھائی پہلی فرصت میں " یہ غزل" کے مشار الیہ کی وضاحت فرمائیں ۔ :) اگر آپ کا اشارہ لاریب اخلاص کے مراسلے میں مذکور غزل کی طرف ہے تو آپ پر واضح ہو کہ عامی اور عوامی غزل لکھنے میں یہ خاکسار بھی کسی سے کم نہیں ہے اور اس کا ثبوت پچھلے پانچ سالوں میں کئی دفعہ یہاں پیش کرچکا ہوں ۔ :D:D:D
  20. ظہیراحمدظہیر

    مکتوب کس قیامت کے یہ نامے مرے نام آتے ہیں

    اس حسنِ ظن اور قدر افزائی کے لئے بہت شکریہ ۔ آپ جیسے اہلِ ذوق کے دم سے ہی اعتبارِ سخن قائم ہے ۔ ایک ظہیراحمدظہیر اردو محفل کے رکن بھی ہیں اور آئے دن غلطی سے میرے بجائے انہیں ٹیگ کردیا جاتا ہے ۔ اِن فیس بک والے ظہیراحمد سے پہلے بھی ایک دو احباب مجھے کنفیوز کرچکے ہیں ۔ وہ شاید نثری...
Top