درد سے ہجر کے، سینے میں سسکتی ہے غزل
صورتِ اشک اِن آنکھوں سے ٹپکتی ہے غزل
پہلے مصرع میں تعقید ہے ۔ ۔۔۔ ہجر کے سینے میں سسکتی ہے غزل
یو ں معلوم ہوتا ہے کہ ہجر کے سینے کی بات ہورہی ہے ۔ تحریری صورت میں تو ہجر کے بعد سکتہ لگانے سے قاری کے لئے آسانی پیدا ہوجاتی ہے لیکن غزل پڑھتے وقت تو سکتہ...