نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    احمد محمد ، بہت بہت شکریہ! اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ دراصل اشعار کاغذ کے مختلف پرزوں پر ہوتے ہیں ۔...

    احمد محمد ، بہت بہت شکریہ! اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ دراصل اشعار کاغذ کے مختلف پرزوں پر ہوتے ہیں ۔ ان میں سے کچھ گھر میں ،کچھ دفتر میں اور کچھ گاڑی میں ۔ اور کچھ اشعار سیل فون کے وائس ریکارڈر میں ۔ بس ان کو بیٹھ کر ایک جگہ جمع کرنا ہوتا ہے ۔ ایک وقت میں ایک سے زیادہ غزلوں پر طبع آزمائی ہورہی ہوتی...
  2. ظہیراحمدظہیر

    مکتوب کس قیامت کے یہ نامے مرے نام آتے ہیں

    کس قیامت کے یہ نامے مرے نام آتے ہیں ان کے خط میں مجھے غیروں کے"کلام" آتے ہیں پاکستان سے ہائی اسکول کے ایک دوست نے کہ جن سے مدتوں سے کوئی رابطہ نہیں تھا ، کئی ماہ پہلے ایک غزل مجھے بھیجی ۔ معلوم یہ ہوا کہ اُن کی سالی کے ماموں کی خالہ کے ایک بھتیجے وغیرہ کو شاعری کا شوق ہے اور اصلاح کے لئے کسی...
  3. ظہیراحمدظہیر

    باعثِ درد جو سینے میں سسکتی ہے غزل

    یہ تو ایک شعر کی پوری غزل بنادی آپ نے ! :) عشق کی مےسے ہے لبریز مری چشمِ جنوں بن پئے بھی کئی بار چھلکتی ہے غزل ۔۔۔۔ یا ۔۔۔۔ عشق کی مے سے ہے لبریز مرا سارا وجود بن پئے میرے رگ و پے میں بہکتی ہے غزل
  4. ظہیراحمدظہیر

    تہِ دل سے خوش آمدید! زرینہ کوثر صاحبہ۔ امید ہے آپ ہنسی مذاق کا برا نہ منائیں گی اور محفل اور...

    تہِ دل سے خوش آمدید! زرینہ کوثر صاحبہ۔ امید ہے آپ ہنسی مذاق کا برا نہ منائیں گی اور محفل اور محفلین کو خوشگوار پائیں گی ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    یعنی اردو ادب کی طالبہ -:)

    یعنی اردو ادب کی طالبہ -:)
  6. ظہیراحمدظہیر

    احمد محمد اگر تشویش کی لہر حلقوں تک محدود ہے تو پھر فکر کی کوئی بات نہیں ۔ لہر زیادہ دور تک نہیں...

    احمد محمد اگر تشویش کی لہر حلقوں تک محدود ہے تو پھر فکر کی کوئی بات نہیں ۔ لہر زیادہ دور تک نہیں جائے گی ۔ :) غزلیں تو کئی ہیں ، پرانی بھی اور تازہ بھی ۔ بس بیٹھ کر اشعار کو جمع کرنا اور ٹائپ کرنا ہے ۔ ان شاء اللہ کسی دن لگاتا ہوں کوئی غزل ۔ آپ اچھے لوگوں کی کی محبتوں کا مقروض ہوں ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    سلک گوہر - میر انشاء اللہ خان انشا دہلوی متوفی 1233ھ کی لکھی ہوئی بے نقط اردو کی ایک کہانی

    یہ تو بہت ہی اچھا سلسلہ شروع کررہے ہیں آپ ۔ جیسے جیسے کچھ یاد آئے گا میں ضرور آپ کے علم میں لاؤں گا ۔ اردو کا پہلا صاحبِ دیوان شاعر قلی قطب شاہ کو مانا جاتا ہے ۔ ان کا شعری مجموعہ میری نظر سے نہیں گزرا ۔ اس پر کچھ تحقیق کرتا ہوں۔ اگر مل گیا تو آپ کو مطلع کروں گا ۔ اردو کا پہلا...
  8. ظہیراحمدظہیر

    سلک گوہر - میر انشاء اللہ خان انشا دہلوی متوفی 1233ھ کی لکھی ہوئی بے نقط اردو کی ایک کہانی

    محب بھائی ، معذرت خواہ ہوں ۔ اس سے پہلے یہ بات نظر سے نہیں گزری ورنہ جواب ضرور دیتا ۔ جو کام آپ اور آپ کی ٹیم کررہی ہے وہ بلاشبہ بہت اہم اور بہت بڑا کام ہے ۔ اسے سراہنے کے لئے الفاظ نہیں ۔ بخدا اگر میرے پاس وقت ہوتا تو میں ضرور اس کام میں آپ کا ہاتھ بٹاتا ۔ بدقسمتی سے کلینک اور گھر کی...
  9. ظہیراحمدظہیر

    سلک گوہر - میر انشاء اللہ خان انشا دہلوی متوفی 1233ھ کی لکھی ہوئی بے نقط اردو کی ایک کہانی

    شمشاد بھائی ، یہی تو عرض کیا تھا کہ بے نقط پرانی زبان ہے ، متروک ہوگئی ہے ۔ اب غیرمنقوط کہا جاتا ہے ۔ جو الفاظ پرانی کتابوں میں استعمال ہوئے ہیں ظاہر ہے انہیں تو نہیں بدلا جاسکتا ، وہ تو جوں کے توں ہی رہیں گے لیکن اپنے مراسلوں میں غیر منقوط کا لفظ استعمال کرنا چاہئے کہ اب یہی رائج ہے ۔...
  10. ظہیراحمدظہیر

    باعثِ درد جو سینے میں سسکتی ہے غزل

    بہت خوب! اساتذہ کے مشوروں کی روشنی میں آپ نے یہ اشعار خوب سنوارے ہیں ۔ اسی طرح محنت کرتی رہیں تو یقیناً اوربھی اچھی شاعرہ بن جائیں گی ، اسلوب نکھرتا جائے گا ۔ ایک دو نکتے میں بھی گوش گزار کرنا چاہوں گا۔ کوشش کیجئے کہ شعر میں حشو و زوائد کم سے سے کم ہوں ۔ یہ بات درست ہے کہ عہدِ نو آموزی...
  11. ظہیراحمدظہیر

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ الحمدللہ اس طرف سب خیرو عافیت ہے ۔ مالک کا بڑا کرم ہے ۔ آج...

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ الحمدللہ اس طرف سب خیرو عافیت ہے ۔ مالک کا بڑا کرم ہے ۔ آج کل مدیران محفل پر کم کم نظر آتے ہیں ۔ نہ آپ ہوتی ہیں ، نہ تابش بھائی ، نہ خلیل بھائی ، نہ ابن سعید ۔ کیا مدیر لوگ ہڑتال پر ہیں ؟
  12. ظہیراحمدظہیر

    اللہ کریم نومولود اور اس کے والدین پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے ۔ نیک صالح زندگی عطا...

    اللہ کریم نومولود اور اس کے والدین پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے ۔ نیک صالح زندگی عطا فرمائے ! آمین ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    اس قدر ڈر گئے کچھ شورشِ ایام سے لوگ ٭٭٭٭ اب تو بس گھر سے نکلتے ہیں کسی کام سے لوگ

    اس قدر ڈر گئے کچھ شورشِ ایام سے لوگ ٭٭٭٭ اب تو بس گھر سے نکلتے ہیں کسی کام سے لوگ
  14. ظہیراحمدظہیر

    مبارک ہو معان بھائی ! آپ تاؤ بن گئے ۔ (چاچا سے چاچو تو پھر تایا سے تاؤ) ۔ :)

    مبارک ہو معان بھائی ! آپ تاؤ بن گئے ۔ (چاچا سے چاچو تو پھر تایا سے تاؤ) ۔ :)
  15. ظہیراحمدظہیر

    برقی کتابوں کے سرورق

    واہ! بہت اعلیٰ ! امراؤ جان ادا کا دوسرا والا سرورق مجھے زیادہ اچھا لگا ۔ میرا ووٹ اسی کے لئے ہے ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    سلک گوہر - میر انشاء اللہ خان انشا دہلوی متوفی 1233ھ کی لکھی ہوئی بے نقط اردو کی ایک کہانی

    صد آفرین و تحسین ! اللہ کریم آپ کو خوش رکھے! ہر مشکل پریشانی سے بچائے! اردو کی پرانی کتب کو یونیکوڈ میں ٹائپ کرنے اور برقیانے کی جو بے غرض خدمت آپ اور آپ کے رفقائے کار کررہے ہیں اس کو جتنا سراہا جائے کم ہے ۔ اس خدمت کا صلہ اوپر والا ہی دے سکتا ہے ۔ ہم تو آپ کو ایک کلمۂ حوصلہ افزا...
  17. ظہیراحمدظہیر

    مضطر و بے کس و لاچار رہا کرتے ہیں

    بہت خوب! اچھی غزل ہے عاطف بھائی !
  18. ظہیراحمدظہیر

    غزل: اور اس کے بعد ہمیشہ مجھے عدو سمجھے

    بزمِ سخن میں خوش آمدید قمر شہزاد صاحب! امید ہے کہ آپ اپنے کلام سے بزم کو رونق بخشتے رہیں گے ۔ اگر مناسب سمجھیں تو اہلِ بزم کو اپنے تعارف کا شرف بخشئے ۔ آپ سب کو سراپا استقبال پائیں گے ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    آپ بے کل دکھائی دیتے ہیں ماتھے پہ بل دکھائی دیتے ہیں

    شعر دکھائی نہیں دے رہے ۔ کیبورڈ چیک کریں ، کہیں سیاہی تو ختم نہیں ہوگئی ۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    ایک تازہ غزل۔ کوہ کن کے خمار کی باتیں

    بہت خوب! اچھے اشعار ہیں ، عاطف بھائی ! ویسے یہ غزل آپ کے عمومی انداز سے ہٹ کر ہے اور خوب ہے ۔ کیا سمجھ پائیں مانی و بہزاد ان کے نقش و نگار کی باتیں کیا اچھا کہا ہے! واہ! ویسے عاطف بھائی ، کیا سنگِ مزار اور لوحِ مزار ایک ہی بات نہیں ؟!
Top