نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    جون ایلیا ::::: مسکنِ ماہ و سال چھوڑ گیا ::::: Jon Elia

    بہت نوازش پزیرائیِ انتخاب پر بہت شاد رہیں :)
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    یہ پو کی آہٹیں، یہ تیری خود نگہداری یہ میری گمشدگی، صد ہزار بیتابی شاؔذ تمکنت
  3. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    خود اپنے آپ سے کھائی ہے میں نے زک اکثر مری حرِیف رہی ، میری خُوئے سرتابی شاؔذ تمکنت
  4. طارق شاہ

    جون ایلیا ::::: مسکنِ ماہ و سال چھوڑ گیا ::::: Jon Elia

    غزل مسکنِ ماہ و سال چھوڑ گیا دِل کو اُس کا خیال چھوڑ گیا تازہ دم جسم و جاں تھے فُرقت میں وصل، اُس کا نِڈھال چھوڑ گیا عہدِ ماضی جو تھا عجب پُرحال ! ایک وِیران حال چھوڑ گیا ژالہ باری کے مرحَلوں کا سفر قافلے، پائمال چھوڑ گیا دِل کو اب یہ بھی یاد ہو، کہ نہ ہو ! کون تھا، کیا ملال چھوڑ گیا...
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    آرزوئے وصال کا رستہ ہے وہ رستہ، کہ عُمر بهر چلیے جون ایلیا
  6. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دِل جو گبھرائے قفس میں ، تو ذرا پر کھولوں زور اِتنا بھی ، نہ اے حسرتِ پرواز آیا شاؔد عظیم آبادی
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دھیان رہ رہ کے، اُدھر کا مجھے دِلواتا ہے ! دم نہ آیا مرے تن میں کوئی دمساز آیا شاؔد عظیم آبادی
  8. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اب بھی اِک عمر پہ جینے کا ، نہ انداز آیا زندگی چھوڑ دے پیچھا مرا، میں باز آیا شاؔد عظیم آبادی
  9. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    آلامِ روزگار کا مُنہ ذرد ہوگیا ہر زخم کا علاج ترا درد ہو گیا مظفّر حنفی
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کِھلتے ہیں دِل میں پُھول تری یاد کے طُفیل آتشکدہ تو دیر ہوئی سرد ہو گیا مظفر حنفی
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جو بس چلے، تو وہ سِمٹا لے ہر نموئے بدن ! حیا سے اپنی، کوئی یُوں تھکا ہُوا نہ ملا شاؔد تمکنت
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    نہ تیرے قد کی کوئی بحرِ خوش خِرام ملی غزل کا ذکر ہی کیا، کوئی قافیہ نہ ملا شاؔذ تمکنت
  13. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    گو ناز اُٹھائے ، ظلم سہے یا کھینچے رنج بہت، لیکن! شمشاد قدوں کی چاہت میں ہاں دِل تو ہمارا شاد رہا نظیر اکبر آبادی
  14. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    وہ چشم گلابی دیکھی جب، یُوں بادہ کشی کو بُھولے ہم تھے کہتے مے کا جام جسے، پھر نام نہ اُس کا یاد رہا نظیر اکبر آبادی
  15. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    سیمؔاب مرگ و زیست کا نکلا نہ کچھ مآل نکلے نہ قیدخانۂ ارض و سما سے ہم سیماؔب اکبر آبادی
  16. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہر گوشۂ نظر میں ہے اِک محشرِ خیال گبھرا گئے ہیں، اپنی نگاہِ رسا سے ہم اب تک نہ حدِّ منزلِ عِشق و وفا ملی گو اِنتہا کی کھوج میں ہیں اِبتدا سے ہم سیمؔاب اکبر آبادی
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    بارِ احساں کب اُٹھایا ہے کسی اُستاد کا ہے مرا ذوقِ سُخن، ورثہ مرے اجداد کا باؔقر زیدی
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    نظریں ملیں تو مل گیا دِل کو بھی اعتبار دل کا مُعاملہ بھی نصیبِ نظر ہُوا پہلی نظر تو آنکھ سے جاں میں اُتر گئی پھر ایسا تجربہ نہ کبھی عُمر بھر ہُوا باؔقر زیدی
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    وہی اِک تبسّم چمن در چمن ہے وہی پنکھڑی ہے، گُلِستان گُلِستان فراؔق گورکھپوری
  20. طارق شاہ

    فراق فِراق گورکھپُوری :::::حجابوں میں بھی تُو، نمایاں نمایاں ::::: Firaq Gorakhpuri

    وہی اِک تبسّم چمن در چمن ہے وہی پنکھڑی ہے، گُلِستان گُلِستان فراؔق گورکھپوری
Top