نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کچھ اور بھی تجھے اے داغ! بات آتی ہے وہی بُتوں کی شکایت، وہی گِلہ دِل کا داغ دہلوی
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    شباب آتے ہی اے کاش موت بھی آتی ! اُبھارتا ہے اِسی سن میں ولولہ دِل کا داغ دہلوی
  3. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    وعدۂ شب پر گُمانِ صِدق سے سوئے نہ ہم راہ ، اُس پیماں شکن کی رات بھر دیکھا کئے یاد میں رُخسارِ تابانِ صنم کی رات بھر ! دیدۂ حسرت سے ہم سُوئے قمر دیکھا کئے اکبر الٰہ آبادی
  4. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    زیرِ گیسو رُوئے روشن جلوہ گر دیکھا کئے شانِ حق سے ایک جا شام و سحر دیکھا کئے صبر کر بیٹھے تھے پہلے ہی سے ہم تو جانِ زار عِشق نے جو کچھ دِکھایا بے خطر دیکھا کئے اکبر الٰہ آبادی
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    حُور کی شکل ہو تم، نوُر کے پُتلے ہو تم اور اس پر تمھیں آتا ہے جلانا دل کا داغ دہلوی
  6. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    چڑھاؤ پُھول مِری قبر پر جو آئے ہو کہ اب زمانہ گیا تیوری چڑھانے کا داغ دہلوی
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جفائیں کرتے ہیں تھم تھم کے اِس خیال سے وہ گیا تو پھر یہ نہیں میرے ہاتھ آنے کا داغ دہلوی
  8. طارق شاہ

    ریحان منصُور آنولی ::::: اور کِس کے مُنہ سجے گی داستانِ زندگی ::::Rehan Mansoor Aonlvi

    غزلِ ریحان منصُور آنولی اور کِس کے مُنہ سجے گی داستانِ زندگی لُطف جب ہے، وہ زباں ہو اور بیانِ زندگی رنگ دِکھلاتا ہے کیا کیا آسمانِ زندگی کرکے برگ و گُل سے خالی گُلستانٍ زندگی کیا سِتم ہے آج وہ بھی درپئے آزار ہیں ایک مُدٌت سے رہے جو میری جانِ زندگی کر لِیا اُس دل کے رہزن کو ہی میرِ کارواں اب...
  9. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    پی لی مئے ولائے نبیؐ ، فکر کیا اگر " انگور کی شراب کا پینا حرام ہے" شفیق خلش
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اُس کی ثنا کا حق جو ادا ہو تو کِس طرح بھیجے خُدا بھی جس پہ درُود و سلام ہے شفیق خلش
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    آئے یقیں، اُسی کی اذیّت دہی کے ساتھ ہم کو ، گُمان تک نہ ہو جس احتمال کا جون ایلیا
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    یہی خیال لئے، ہم چمن میں جاتے ہیں وہ گُل مِلےنہ مِلے اُس کے رنگ و بُو ہی سہی شفیق خلش
  13. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    نگہِ شوق سے، کیونکر نہ گُلوں کو دیکھوں ! اِن کی رنگت ، تِرے عارض کا پتا دیتی ہے اکبر الٰہ آبادی
  14. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    موت سے کوئی نہ گبھرائے اگر یہ سمجھے ! کہ یہ دُنیا کے بکھیڑوں سے چُھڑا دیتی ہے اکبر الٰہ آبادی
  15. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کیا صفائی رُخِ جاناں کی ہے، اللہ، اللہ دیکھنے والوں کو آئینہ بنا دیتی ہے اکبر الٰہ آبادی
  16. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اچّھی صُورت میں بھی خالق نے بھرا ہے جادُو اپنے مُشتاق کو ، دِیوانہ بنا دیتی ہے اکبر الٰہ آبادی
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہو نہ رنگین طبیعت بھی کسی کی یا رب آدمی کو یہ مُصیبت میں پھنسا دیتی ہے اکبر الٰہ آبادی
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اپنے مارے کو مت پریشاں کر زُلفِ مشکیں کہ پیچ و تاب نہ دے کِس نے اے بحرِ حُسن! تجھ کو کہا کہ کسی تشنہ لب کو آب نہ دے سراج ؔ اورنگ آبادی
  19. طارق شاہ

    عزیز حامد مدنی عزیز حامد مدنی::::: کیفیت اُس کی قبا میں وہ قدِ بالا سے تھی ::::: Aziz Hamid Madni

    بصد خلوص صاحبہ ! مقصد تشہیر ِ کلام ہی ہے اور اِس عمل میں آپ اور اوروں کی حصّہ داری پر ممنُون ہوں جب جہاں جیسے چاہیں شیئر کریں ( حوالہ ضروری نہیں) :)
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    کِیا ہے عِید کے دِن وعدۂ وصل بتاؤ عِید کا اب چاند کب ہے تِرے بِن اے گُلِ باغِ محبّت ! شتابی آ، کہ بُلبُل جاں بَلب ہے سراجؔ اورنگ آبادی
Top