نتائج تلاش

  1. زیرک

    بھیڑ تنہائیوں کا میلا ہے آدمی آدمی اکیلا ہے

    بھیڑ تنہائیوں کا میلا ہے آدمی آدمی اکیلا ہے
  2. زیرک

    دیکھا ہے یہ پرچھائیں کی دنیا میں کہ اکثر ۔۔ اپنے قد و قامت سے بھی کچھ لوگ بڑے ہیں

    دیکھا ہے یہ پرچھائیں کی دنیا میں کہ اکثر ۔۔ اپنے قد و قامت سے بھی کچھ لوگ بڑے ہیں
  3. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    دیکھا ہے یہ پرچھائیں کی دنیا میں کہ اکثر اپنے قد و قامت سے بھی کچھ لوگ بڑے ہیں اختر ہوشیارپوری
  4. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    اختر گزرتے لمحوں کی آہٹ پہ یوں نہ چونک اس ماتمی جلوس میں اک زندگی بھی ہے اختر ہوشیارپوری
  5. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    اللہ رے اعتمادِ محبت، کہ آج بھی ہر درد کی دوا ہیں وہ، اچھا کیے بغیر فانی بدایونی
  6. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    آتے ہیں عیادت کو تو کرتے ہیں ‌نصیحت احباب سے غم خوار ہوا بھی نہیں‌ جاتا فانی بدایونی
  7. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    رات مِری دہلیز پر بیٹھی ہوئی زانوں پہ سر رکھے یہ شب افسوس کرنے آئی ہے کہ میرے گھر پہ آج ہی جو مر گیا ہے دن وہ دن ہمزاد تھا اس کا وہ آئی ہے کہ میرے گھر میں اس کو دفن کر کے ایک دِیا دہلیز پر رکھ کر نشانی چھوڑ دے کہ محو ہے یہ قبر اس میں دوسرا آ کر نہیں لیٹے میں شب کو کیسے بتلاؤں بہت دن مرے آنگن...
  8. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    اب خانم کی فکر نہ کرنا ابو تم اب خانم کی فکر نہ کرنا ابو تم نیند کی گولیاں بند کر دی ہیں تلخ دوائیاں ختم ہوئیں ٭ وہ جو رات کو ڈرتی تھی نا آسماں پر اڑتے تمبو دیکھتی تھی دیوار پکڑ کے کہتی تھی وہ ’روکو، روکو، گھر چلتا ہے‘ ہول نہیں پڑتے اب اس کو ایک ٹینک اچانک گھر میں گھس آیا تھا جمعرات کے...
  9. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    بوچھاڑ میں کچھ کچھ بھولتا جاتا ہوں اب تجھ کو ترا چہرہ بھی دھندلانے لگا ہے اب تخیل میں بدلنے لگ گیا ہے اب وہ صبح و شام کا معمول جس میں تجھ سے ملنے کا بھی اک معمول شامل تھا تیرے خط آتے رہتے تھے تو مجھ کو یاد رہتے تھے تری آواز کے سُر بھی تری آواز کو کاغذ پہ رکھ کے، میں نے چاہا تھا کہ "پِن" کر لوں...
  10. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    کسی موسم کا جھونکا تھا جو اس دیوار پر لٹکی ہوئی تصویر تِرچھی کر گیا گئے ساون میں یہ دیواریں یوں سیلی نہیں تھیں نہ جانے اس دفعہ کیوں ان میں سیلن آگئی ہے دراڑ پڑ گئی ہے اور سیلن اس طرح بہتی ہے جسے خشک رخساروں پہ گیلے آنسو چلتے ہیں یہ بارش گنگناتی تھی اسی چھت کی منڈیروں پر یہ بارش گنگناتی تھی اسی...
  11. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    کاش اک بار رات چپ چاپ دبے پاؤں چلی جاتی ہے صرف خاموش ہے، روتی نہیں، ہنستی بھی نہیں کانچ کا نیلا سا گنبد بھی اڑا جاتا ہے خالی خالی کوئی بجرا سا بہا جاتا ہے چاند کی کرنوں میں وہ روز سا ریشم بھی نہیں چاند کی چکنی ڈلی ہے کہ گھلی جاتی ہے اور سناٹوں کی اِک دھول اڑی جاری ہے کاش اِک بار کبھی نیند سے...
  12. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    اب سو جاؤ کیوں رات کی ریت پہ بکھرے ہوئے تاروں کے کنکر چنتی ہو کیوں سناٹے کی سلوٹ میں لپٹی آوازیں سنتی ہو کیوں اپنی پیاسی پلکوں کی جھالر میں خواب پروتی ہو ٭ اب کون تمہاری آنکھوں میں صدیوں کی نیند انڈیلے گا؟ اب کون تمہاری چاہت کی ہریالی میں کھل کھیلے گا؟ اب کون تمہاری تنہائی کا اندیکھا دکھ جھیلے...
  13. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    الوداع الوداع شامِ غم کی دُکھن، الوداع موسمِ ہجر کی بے ارادہ چُبھن الوداع دل میں کھلتے ہوئے خواہشوں کے چمن لب جلاتے ہوئے ہجرتوں کے سخن نفرتوں کی گُھٹن الوداع ٭ دل پہ چھائی ہوئی دُکھ کی سورج گرہن الوداع الوداع فکر گور و کفن الوداع دل نے مجھ سے کہا ساعت فرق ہے جانِ من الوداع محسن نقوی
  14. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    تھی سے ہے تک کہا میں نے مجھے تم سے محبت ہے مگر تم نے سہولت سے کہا ہنس کر ذرا تم "ہے" بدل ڈالو لکھو کہ"تھی" صحیح مصرع لکھو جاناں تمہیں مجھ سے محبت تھی، تمہیں مجھ سے محبت تھی ٭ سنو ، جذبے کبھی بھی اس قدر مہمل نہیں ہوتے یہ جذبے گو کبھی ندی کی صورت میں کبھی دریا کی طغیانی سے ہوتے ہیں مگر یہ اس قدر...
  15. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    وہم وہ نہیں ہے تو اس کی چاہت میں کس لیے رات دن سنورتے ہو خود سے بے ربط باتیں کرتے ہو اپنا ہی عکس نوچنے کے لیے خود الجھتے ہو، خود سے ڈرتے ہو ہم نہ کہتے تھے ہجر والوں سے، آئینہ گفتگو نہیں کرتا محسن نقوی
  16. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    زندگی قید کے مانند ہے، لیکن اس نے قید میں بھی مجھے آرام سے رکھا ہوا ہے نصرت صدیقی
  17. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    آبِ حیات پی تو لیا ہے خوشی خوشی اب سوچتا ہوں کیسے گزاروں گا زندگی نصرت صدیقی
  18. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    کس ضرورت کو دباؤں، کسے پورا کر لوں اپنی تنخواہ کئی بار گِنی ہے میں نے نصرت صدیقی
  19. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    جنہیں یہ اہلِ بصیرت سمیٹ لائے تھے وہ حادثے کسی آشفتہ سر نے ٹالے ہیں نصرت صدیقی
  20. زیرک

    جنہیں یہ اہل بصیرت سمیٹ لائے تھے وہ حادثے کسی آشفتہ سر نے ٹالے ہیں نصرت صدیقی

    جنہیں یہ اہل بصیرت سمیٹ لائے تھے وہ حادثے کسی آشفتہ سر نے ٹالے ہیں نصرت صدیقی
Top