نتائج تلاش

  1. محمد سعد

    زوبنٹو میں اردو ترجمہ کیسے شامل کیا جائے؟

    میں آپ کی بات سمجھ نہیں پایا۔ کیا آپ ترجمے کے کام میں حصہ لینا چاہتے ہیں یا صرف اسے استعمال کرنا چاہتے ہیں؟ صرف استعمال کرنے کا طریقہ تو میں نے اوپر لکھ دیا ہے۔ اس سے آگے کچھ نہیں کرنا۔
  2. محمد سعد

    لینکس اردو سلیکس 2 کا اجراء

    بات کچھ یوں ہے کہ سلیکس کے ساتھ ہی چپکے رہنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ڈسٹربیوشن ایسی منتخب کی جائے جو صرف لائیو سی ڈی کے طور پر ہی چلانے کے لیے تیار نہ کی گئی ہو کیونکہ ایسی ڈسٹربیوشن کو ہارڈ ڈسک پر نصب کرنا یا تو ناممکن ہوتا ہے، یا پھر اتنا پیچیدہ کہ زیادہ تر لوگ ناممکن سمجھ کر چھوڑ دیتے ہیں۔ ویسے...
  3. محمد سعد

    زوبنٹو میں اردو ترجمہ کیسے شامل کیا جائے؟

    موت کا کھیل خبردار! کوشش بھی نہ کرنا۔ بہت مشکل کام ہے۔ :nailbiting: پہلے Applications پر کلک کر کے System کے تحت Language Settings کو چلانا پڑے گا۔ پھر سامنے آنے والی فہرست میں اردو زبان کو نشان زد کرنا پڑے گا۔ پھر Apply کا بٹن دبا کر اردو سپورٹ نصب کرنا اور لاگ آؤٹ ہو کر دوبارہ لاگ ان ہوتے وقت...
  4. محمد سعد

    اوبنٹو کو اب چلاؤں کیسے؟

    پیچیدگیاں؟ :chal: ونڈوز کے مقابلے میں لینکس پھر بھی کہیں زیادہ سادہ ہے۔ اگر آپ کا اشارہ "کمانڈو" کی طرف ہے تو مدد کرنے والے اس کا استعمال اس لیے زیادہ کرتے ہیں کہ اور چیزیں جیسی بھی ہوں، یہ چیز ہر ڈسٹربیوشن میں یکساں ہی ہوتی ہے۔ ورنہ انہی کاموں کے لیے تصویری اطلاقیے بھی تقریباً ہر ڈسٹربیوشن میں...
  5. محمد سعد

    اوبنٹو کو اب چلاؤں کیسے؟

    پہلے تو ایک گزارش ہے کہ اپنی تحاریر اصلی اردو میں لکھا کریں۔ یہاں پر تحاریر لکھتے وقت ٹائپنگ کے علاقے میں جاواسکرپٹ کے ذریعے بغیر کوئی اضافی سامان نصب کیے اردو لکھنے کا انتظام ہے۔ اگر آپ کی توجہ اس طرف نہیں گئی تو غالباً آپ نے جاواسکرپٹ کو غیر فعال کر رکھا ہوگا۔ اب بتائیں کہ آپ کو کس پرزے کے...
  6. محمد سعد

    اردو سلیکس 2 کے استعمال کے بارے میں سوال و جواب

    اور بات صرف وائرس کی بھی تو نہیں۔ وائرس کا خطرہ تو تقریباً صفر کے برابر ہے۔ سیکیورٹی کے حوالے سے یہ بات بھی اہم ہوتی ہے کہ صارف کی ذرا سی غلطی اس کو بہت زیادہ نقصان نہ پہنچا دے۔ روز مرہ کے معاملات کے لیے روٹ کا کھاتہ استعمال نہ کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ روٹ کے اختیارات کے ساتھ کی گئی غلطیاں...
  7. محمد سعد

    اردو سلیکس 2 کے استعمال کے بارے میں سوال و جواب

    ہوں گے یہی کوئی دو چار۔۔۔ :grin: لیکن پھر بھی لوگوں کو جتنا زیادہ تحفظ فراہم کیا جائے، اتنا ہی بہتر ہے۔
  8. محمد سعد

    اردو سلیکس 2 کے استعمال کے بارے میں سوال و جواب

    جب باہر دشمن گھوم رہا ہو تو ہر ممکن حد تک احتیاط کرنی چاہیے چاہے خطرہ کتنا ہی کم ہو۔۔۔ :grin:
  9. محمد سعد

    اردو سلیکس 2 کے استعمال کے بارے میں سوال و جواب

    میں نے یہ کب کہا کہ آپ نے خود روٹ والا کام کیا ہے۔ اصل سلیکس بھی میں نے استعمال کر کے دیکھا ہے۔ میں تو بس یہ کہہ رہا ہوں کہ اگر لوگ مستقل طور پر روٹ کا کھاتہ استعمال کرنا شروع کر دیں تو لینکس اور ونڈوز میں بنیادی ساخت کے حوالے سے کچھ خاص فرق تو نہیں رہ جائے گا۔ آپ خود ہی سوچیں کہ ونڈوز میں زیادہ...
  10. محمد سعد

    اردو سلیکس 2 کے استعمال کے بارے میں سوال و جواب

    اسے بطور سرور استعمال تو کیا جا سکتا ہے لیکن چونکہ اسے اس مقصد کے لیے تیار نہیں کیا گیا، چنانچہ پریشانیوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی یہ صفت بھی مجھے پسند نہیں کہ ابتدائی طور پر روٹ (root) کا ہی کھاتہ استعمال کیا جاتا ہے۔ سیکیورٹی کے حوالے سے تمام وقت منتظم کا کھاتہ استعمال کرنا کوئی...
  11. محمد سعد

    3 ڈی گیمز

    لینکس پر باقی معاملات میں تو عمدہ اطلاقیوں کی کوئی کمی نہیں۔ کچھ عرصہ قبل تک بس دلچسپ کھیلوں ہی کی کمی ہوا کرتی تھی جو اب بتدریج پوری ہو رہی ہے۔ بلکہ اب تو بعض تجارتی کھیل بنانے والی کمپنیاں بھی اپنے کھیلوں کے لینکس کے لیے نسخے جاری کرتے ہیں۔ ایسے دو کھیلوں کے آزمائشی نسخے (trial version) میں نے...
  12. محمد سعد

    3 ڈی گیمز

    تھری ڈی گیم لینکس کے لیے بھی بہت سے دستیاب ہیں جن میں سے اکثر بالکل مفت ہیں۔ کسی بھی لینکس ڈسٹربیوشن میں پیکج منیجر چلا کر کھیلوں والے حصے میں ایک نظر ڈال کر دیکھیں۔ کافی کچھ مل جائے گا۔
  13. محمد سعد

    3 ڈی گیمز

    السلام علیکم۔ پیارے بچو! بات کچھ یوں ہے کہ کسی بھی آپریٹنگ سسٹم کے لیے تیار کردہ اطلاقیے ایک یکسر مختلف آپریٹنگ سسٹم پر براہِ راست نہیں چلتے۔ البتہ کچھ ٹیڑھے طریقے ہوتے ہیں۔ WinE (Windows Emulator) انہی ٹیڑھے طریقوں میں سے ایک ہے۔ لیکن ونڈوز کا کوڈ پوشیدہ ہونے کے باعث یہ 100 فیصد کام نہیں...
  14. محمد سعد

    اردو سلیکس 2 کی ہارڈ ڈسک پر تنصیب (انسٹالیشن)

    بات سمجھانے کے لیے مجھے نہایت بنیادی چیزوں سے ابتداء کرنی پڑے گی۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ اردو سلیکس لینکس کی ایک ڈسٹربیوشن ہے۔ اور لینکس ونڈوز سے بالکل مختلف نظام (آپریٹنگ سسٹم) ہے۔ اسے ذہن میں رکھتے ہوئے اب اپنے سوالات کے جوابات آگے پڑھیں۔ لینکس میں پارٹیشن کے استعمال کا طریقہ ونڈوز سے تھوڑا...
  15. محمد سعد

    لینکس اردو سلیکس 2 کا اجراء

    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ میرے جن خیر خواہ نے مکی صاحب کے فراہم کردہ سکرین شاٹس سے میری یاہو آئی ڈی دیکھ کر مجھے اردو وکی پیڈیا کی میلنگ لسٹ کا دعوت نامہ بھیجا ہے، ان سے گزارش ہے کہ مجھے ذرا اس میلنگ لسٹ کے متعلق کچھ بنیادی نوعیت کی معلومات فراہم کر دیں اور یہ کہ میرا اس میں کیا کردار...
  16. محمد سعد

    لینکس اردو سلیکس 2 کا اجراء

    فلیش گیٹ (FlashGet) ایک ڈاؤن لوڈ منیجر ہے۔ اس کا ایڈوب کے فلیش کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔
  17. محمد سعد

    اردو سلیکس 2 کے استعمال کے بارے میں اپنے تجربات شئیر کریں

    ویسے مجھے لگتا ہے کہ Xfce کا سیشن خود کار طور پر چلوایا جا سکتا ہے۔ میں نے اس کا طریقہ کسی زمانے میں پڑھا تھا لیکن یاد نہیں آ رہا۔ آج دیکھتا ہوں۔
  18. محمد سعد

    اردو سلیکس 2 کے استعمال کے بارے میں اپنے تجربات شئیر کریں

    میرے ساتھ مانیٹر کے حوالے سے ایک مسئلہ پیش آیا تھا جس کے متعلق میں نے محمد علی مکی صاحب کو تو آگاہ کر دیا تھا۔ یہاں بھی لکھ دیتا ہوں کہ شاید کسی کا فائدہ ہو جائے۔ میرا مانیٹر Gateway EV500 ہے۔ جب میں نے اردو سلیکس کو چلایا تو خود کار طور پر ہونے والی سیٹنگ میں مانیٹر کا جو تعدد (فریکوینسی) طے...
  19. محمد سعد

    اردو سلیکس 2 کے استعمال کے بارے میں سوال و جواب

    کسی بھی آپریٹنگ سسٹم کو نصب کرتے وقت پارٹیشنز بنانے والے حصے میں ہمیشہ محتاط رہا کریں۔ اگر اسے خود کار طور پر نئے سرے سے پارٹیشنز بنانے کا کہیں گے تو ایسے ہی نتائج آئیں گے۔
  20. محمد سعد

    اردو سلیکس 2 کے استعمال کے بارے میں سوال و جواب

    السلام علیکم انکل حضور۔ یہ جو ڈبہ سا ہے، اس کا اردو سلیکس یا لینکس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ بلکہ آپ کا کمپیوٹر کسی نقصان دہ ویب سائٹ کے حملے کی زد میں ہے۔ چنانچہ اس کا جلد از جلد علاج کر لیں۔ ڈبے کے عنوان میں نظر آنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ شریف یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔...
Top