اصل بات یہی ہے کہ اگر اپنا موقف بیان کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مل رہا ہو تو آپ بھرپور تیاری سے وہاں اپنی مدلل گفتگو سے مافی الضمیر بیان کر سکتے ہیں اور ایسے لوگ جو ابھی فیصلہ نہیں کر بیٹھے ان کا اعتماد جیت سکتے ہیں مگر اس کے لیے کچھ خطرہ مول لینا پڑتا ہے اور روایتی سیاست سے قدم باہر نکالنا پڑتا...
مسئلہ یہ نہیں کہ مباحثہ اچھی بات ہے یا نہیں۔
مسئلہ یہ ہے کہ زیادہ تر سیاسی قائدین پہلے سے سوال منظور یا رد کرکے اور جوابات کی مشق کرکے انٹرویو دیتے ہیں وہ کسی براہ راست مباحثہ میں شرکت کا خطرہ کیسے مول لیں گے؟
عمران نے نواز شریف کو اصرار سے دعوت دینا شروع کی ہے کہ وہ ٹی وی پر اس سے مناظرہ کر لے جو کہ امریکہ میں صدارتی امیدواروں کے درمیان مباحثہ کی طرح ہوگا تاکہ عوام دونوں لیڈران کی رائے اور پالیسی کے بارے میں ان کی زبانی سن کر فیصلہ کر سکیں کہ انہیں کس سیاسی جماعت کو ووٹ ڈالنا ہے اور کس کا بیان اور...