اس دھاگے میں تازہ نعرے اور چند مقبول عام گزشتہ ادوار کے نعرے اکٹھے کیے جائیں گے اور ان پر تبادلہ خیال ہوگا۔پہلا نعرہ جو نواز شریف کے لیے لگایا جاتا ہے اب ترمیم کے بعد کچھ یوں بن گیا ہے ۔
قدم بڑھاؤ نواز شریف
ہم عمران کے ساتھ ہیں
ویسے مزے کا تو بڑا ہے ، شہباز بھی اب مزاح میں بھرپور دلچسپی لینے لگا ہے ۔ :LOL:
ویسے اب اس بات کی درستگی کا مجھے یقین آ گیا ہے کہ ہمت خان نے جس طرح تائید کی ہے پوری طرح سے بات کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ :ROFLMAO:
ساجد، 10 نمبر اکیلا ہو تو خطرناک ہوتا ہے مگر جب اضافی تین صفر ہوں تو معقول اور بھاری بھرکم بن جاتا ہے ۔
اژدھے سے تو آجکل دوری اختیار کی ہوئی ہے کہ اور بھی غم ہیں زمانے میں موذی کے سوا۔ :)
اصل میں بیچ میں کچھ عرصہ پڑھنے پر زیادہ توجہ رہی اور اب بھی پوسٹ کم کرتا ہوں اور پڑھتا زیادہ ہوں۔
خیر مبارک فرحت کیانی ۔
اتنے برسوں میں دس ہزار پوسٹس مکمل کرنے کا مطلب ہے کہ میں نے مقدار کے مقابلے میں معیار کو ترجیح دی ہے۔ :LOL:
پائتھون میں واقعی اس سال پوسٹس رہی ہیں اور سیاست میں بھی اس سال زیادہ پوسٹس کی ہیں مگر اس میں تو پہلے بھی متحرک رہا ہوں میں۔ پی ٹی آئی کا شکریہ الیکشن کے بعد کروں گا۔
جی میں جواب دے رہا ہوں اور اگر میں اتنی تیزی سے جواب دیتا ہوتا تو کیا اتنے سالوں میں صرف دس ہزار پیغامات ہوتے۔
منے سے نہ ملاؤ مجھے ، اچھا!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
وہ تو آجکل بالکل بھگوڑا ہوا ہے ۔