نتائج تلاش

  1. فلک شیر

    عباس تابش انتخاب ِعباس تابش

    یہ محبت تو بہت بعد کا قصہ ہے میاں میں نے اُس ہاتھ کو پکڑا تھا پریشانی میں
  2. فلک شیر

    عباس تابش انتخاب ِعباس تابش

    محبت ایک دم دکھ کا مداوا نہیں کرتی یہ تتلی بیٹھتی ہے زخم پر آہستہ آہستہ
  3. فلک شیر

    عباس تابش انتخاب ِعباس تابش

    پھر کوئی لے کے آ گیا دامن کی دھجیاں لگتا تھا مجھ پہ ہو چکا دیوانہ پن تمام
  4. فلک شیر

    عباس تابش انتخاب ِعباس تابش

    چاند نے جھک کر پوچھا ہو گا شہرِ برباد ترا کیا ہو گا دور ایسا ہے کہ لحظہ لحظہ سوچنا پڑتا ہے اب کیا ہو گا بوجھ وہ آن پڑا ہے دل پر شعر کہہ کر بھی نہ ہلکا ہو گا میں جہاں ڈوب رہا ہوں لوگو کل یہاں ایک جزیرہ ہو گا سب کو ہجرت کی پڑی ہے تابش اس گھڑی کون کسی کا ہو گا
  5. فلک شیر

    عباس تابش انتخاب ِعباس تابش

    اے رنجِ بے دلی! ترے رہنے کے واسطے دیوار و در کی شرط ہے دیوار و در کہاں یہ جاننے کو ان کا تعاقب کروں گا میں یہ لوگ جا رہے ہیں مجھے چھوڑ کر کہاں
  6. فلک شیر

    عباس تابش انتخاب ِعباس تابش

    دل میں ہوتا تو یہ ممکن تھا نکل بھی جاتا اب تو وہ شخص بہت دور تلک ہے مجھ میں
  7. فلک شیر

    عباس تابش انتخاب ِعباس تابش

    خلوتِ خاص میں بلوانے سے پہلے تابش عام لوگوں میں بہت دیر تک بٹھایا گیا میں
  8. فلک شیر

    عباس تابش انتخاب ِعباس تابش

    بادباں کب کھولتا ہوں پار کب جاتا ہوں میں روز رستے کی طرح دریا سے لوٹ آتا ہوں میں صبح دم میں کھولتا ہون رسی اپنے پاؤں کی دن ڈھلے خود کو کہیں سے ہانک کر لاتا ہوں ایک بچے کی طرح خود کو بٹھا کر سامنے خوب خود کو کوستا ہوں خوب سمجھاتا ہوں میں یہ وہی تنہائی ہے جس سے بہل جاتا تھا دل یہ وہی تنہائی ہے...
  9. فلک شیر

    عباس تابش انتخاب ِعباس تابش

    ہمارے دل میں ہے آسیبِ آرزو ایسا کبھی کبھی تو ہمیں خود سے خو ف آنے لگے جہان چھوڑتے جاتے ہیں کس سہولت سے یہ رفتگاں تو مرا حوصلہ بڑھانے لگے
  10. فلک شیر

    عباس تابش انتخاب ِعباس تابش

    کھینچ لاتی ہے ہمیں تیری محبت ورنہ آخری بار کئی بار ملے ہیں تجھ سے
  11. فلک شیر

    عباس تابش انتخاب ِعباس تابش

    تجھ کو اپنے آپ سے فرصت نہیں ہے اور یاں اے نگاہِ یار میرا وقت گزرا جائے ہے
  12. فلک شیر

    عباس تابش انتخاب ِعباس تابش

    اے اپنے عشق کی باتیں سنانے والے شخص اسی طرح کی کہانی ہمارے پاس بھی ہے خفا ہوا بھی تو رسوا نہیں کرے گا تجھے کہ زود رنج ترا مصلحت شناس بھی ہے تجھے پسند بہت ہے گلاب کا کھلنا اور اتفاق سے تو آئینے کے پاس بھی ہے
  13. فلک شیر

    عباس تابش انتخاب ِعباس تابش

    دوست! سب سے کہاں کھنچتا ہے غزل کا چلہ حجرہ میر میں ہوتا ہے سدا ایک ہی شخص
  14. فلک شیر

    عباس تابش انتخاب ِعباس تابش

    کشیدہ کارِ ازل تجھ کو اعتراض تو نئیں کہیں کہیں سے اگر زندگی رفو کی جائے
  15. فلک شیر

    عباس تابش انتخاب ِعباس تابش

    اب میری جان جاتی ہے مجنوں کے نام سے پہلے پہل یہ لگتا تھا ایسا تو میں بھی ہوں
  16. فلک شیر

    عباس تابش انتخاب ِعباس تابش

    پھر اس کے بعد یہ بازارِ دل نہیں لگنا خرید لیجیے صاحب! غلام آخری ہے
  17. فلک شیر

    عباس تابش انتخاب ِعباس تابش

    یہ بھی ممکن ہے کوئی روکنے والا ہی نہ ہو یہ بھی ممکن ہے یہاں مجھ کو زمانے لگ جائیں دیکھ اے حسنِ فراواں یہ بہت ممکن ہے میرا دل تک نہ لگے تیرے خزانے لگ جائیں
  18. فلک شیر

    عباس تابش انتخاب ِعباس تابش

    دشت میں پیاس بجھاتے ہوئے مرجاتے ہیں ہم پرندے کہیں جاتے ہوئے مر جاتے ہیں ہم ہیں سوکھے ہوئے تالاب پہ بیٹھے ہوئے ہنس جو تعلق کو نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں گھر پہنچتا ہے کوئی اور ہمارے جیسا ہم ترے شہر سے جاتے ہوئے مر جاتے ہیں کس طرح لوگ چلے جاتے ہیں اُٹھ کر چپ چاپ ہم تو یہ دھیان میں لاتے ہوئے مر...
  19. فلک شیر

    عباس تابش انتخاب ِعباس تابش

    ہوائیں پیغام دے گئی ہیں کہ مجھے دریا بلا رہا ہے میں بات ساری سمجھ گیا ہوں مجھے دعاؤں میں یاد رکھنا مجھے عزیزانِ من! محبت کا کوئی تجربہ نہیں ہے میں اس سفر میں نیا نیا ہوں مجھے دعاؤں میں یاد رکھنا مجھے کسی سے بھلائی کی اب کوئی توقع نہیں ہے تابش میں عادتاََ سب سے کہہ رہا ہوں مجھے دعاؤں میں یاد رکھنا
  20. فلک شیر

    عباس تابش انتخاب ِعباس تابش

    جب کہا دل نے کہ باہر کی طرف کھنچ گیا میں اور اندر کی طرف صبح دم اٹھا تھکن سے چور چور خواب میں چلتا رہا گھر کی طرف اس مکاں کا ایک دروازہ کتاب اور اک کھڑکی سمندر کی طرف
Top