نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    تعارف اردو فورم میں میری پہلی پوسٹ

    بہت شکریہ سیما علی صاحبہ! غزل ڈھونڈ کر پڑھنے پر شکرگزار ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے!
  2. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ املا نامہ (جدید ایڈیشن)

    بہت بہت شکریہ سعادت بھائی ، اللہ کریم آپ کو خوش رکھے ۔ اگر وقت ملے تو اس بارے میں بھی رہنمائی فرمائیے گا کہ میں کس طرح معلوم کروں کہ یہ یونیکوڈ ویلیو میرے کیبورڈ پر موجود ہے یا نہیں ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    فاخر بھائی ، پر نہیں آپ چونچ اور دم بھی ماریئے ۔ یہ لڑی ہے ہی اپنے جذبات اور خیالات کا اظہار کرنے کے لئے ۔ آپ کے شعر جی جان سے پسند آئے ۔ وزن کی پروا مت کیجئے۔ وزن تو ٹھیک ہی ہے بس دوسرے مصرع میں ایک چھٹانک کم ہے ۔ "اردو محفل میں" کے بعد "تو" ڈال دیجئے ۔ سولہ آنے پورا ہوجائے گا ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ آپ کے پاس موجود پرانی اشیاء

    اس لڑی سے ایک خیال ذہن میں یہ آیا ہے کہ اردو کی بھی ایک تصویری لغت ہونی چاہئے۔ گلوبلائزیشن نے بہت تیزی سے ہماری تہذیب وثقافت کو متاثر کیا ہے ۔ نہ صرف یہ کہ زبان اور اقدار تبدیل ہورہی ہیں بلکہ گھریلو استعمال کی پرانی اشیا بھی بڑی تیزی سے منظر سے غائب ہوتی جارہی ہیں ۔عین ممکن ہے کہ آئندہ...
  5. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ ا ب پ ( حرف تہجی ) کی ترتیب سے اشعار

    یہ توبے ایمانی کررہے ہیں آپ لوگ ۔ میں تو اتنی دیر سے "ڑ" کے شعر کا انتظار کررہا تھا ۔ وہ تو آیا ہی نہیں ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ املا نامہ (جدید ایڈیشن)

    راحل بھائی ، املا نامہ میں جو سفارشات پیش کی گئی ہیں وہ " اردو الفاظ" کے بارے میں ہیں اور جن کے املا پر اختلاف پایا جاتا ہے ۔ اشارۃ ، خسارۃ وغیرہ اردو میں کبھی مستعمل ہی نہیں رہے اور نہ یہ املا کبھی استعمال ہوا تو اس بارے میں کوئی بحث بھی نہیں ہوئی اور سفارشات بھی نہیں جاری کی گئیں ۔...
  7. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    ارے واہ واہ واہ ! کیا بات ہے فاخر بھائی ! غالب کو قلابازی کھلادی آپ نے! کیا ٹنگڑی ماری ہے ۔ :D
  8. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ آپ کے پاس موجود پرانی اشیاء

    چھوٹے کفگیر کے لئے ڈوئی کا لفظ بھی مستعمل ہے جو عموماً لکڑی کی ہوتی ہے ۔ ڈوئی بھی کھانا پکانے اور نکالنے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ کھانا کھانے کے لئے نہیں ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ املا نامہ (جدید ایڈیشن)

    راحل بھائی ، شق آپ کے لئے تو خصوصاً نقل نہیں کی ۔ دوسرے احباب بھی گفتگو پڑھ رہے ہوتے ہیں سو مسئلۂ مذکور کی وضاحت کی غرض سے اسے نقل کیا ۔ ویسے بھی دورانِ گفتگو کوئی حوالہ نقل کرنے سے یہ مراد نہیں ہوتی کہ مخاطب نے وہ حوالہ نہیں پڑھا ہوا ہے بلکہ حوالے کے ذریعے اپنے نکتے کو ثابت کرنا مراد...
  10. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ آپ کے پاس موجود پرانی اشیاء

    فہد بھائی ، اب تصویر لگا بھی دیں ورنہ لوگ یہ گنگناتے نظر آئیں گے : سروتا کہاں بھول آئے ۔۔۔۔۔ :D
  11. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ آپ کے پاس موجود پرانی اشیاء

    چوہدری صاحب ، میرا اشارہ تابش بھائی نے جو عوامی لفظ چمچ استعمال کیا اُس کی طرف تھا ۔ :)
  12. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ آپ کے پاس موجود پرانی اشیاء

    عاطف بھائی ، برتنوں اور اوزارات کےنام مختلف علاقوں میں مختلف طور پر استعمال ہوسکتے ہیں ۔ سو آپ کا اختلاف بجا ۔ لیکن عام طور پر وہ بڑا سا آلہ جو ہنڈیا ، دیگچی ،بھگونا یا پکانے کے کسی بھی برتن سے کھانا نکالنے کے لئے استعمال ہو وہ کفگیر کہلاتا ہے اور جس چھوٹے آلے کو کھانا کھانے کے لئے...
  13. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ محفلین سے سوال و جواب

    بلکہ دو مراسلوں میں بارہ مثالیں پیش کیجئے ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ آپ کے پاس موجود پرانی اشیاء

    تابش بھائی اسے چمچہ نہیں بلکہ کفگیر کہیئے ۔ :):):)
  15. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ آپ کے پاس موجود پرانی اشیاء

    جو تمام اشیا تابش بھائی نے دکھائی ہیں وہ سب کی سب میں نے بھی اپنے بچپن میں عام دیکھی تھیں ۔ تقریباً ہر گھر میں یہ سروتے ، پنکھے اور پاندان وغیرہ ہوا کرتے تھے ۔ ہر چیز منقش اور رنگین ہوا کرتی تھی ۔ اب نہ معلوم وہ چیزیں کیا ہوئیں ۔ شاید نقش و نگارِ طاقِ نسیاں ہوگئیں ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    غزل:تصویر ہے جو دل کے شیشے میں اک پری کی - فرحان محمد خان

    بہت خوب ! کیا بات ہے فرحان بھائی ! آپ کا اسلوب نکھرتا جارہا ہے ۔ بہت اچھے!
  17. ظہیراحمدظہیر

    صدق اللہ العلی العظیم

    صدق اللہ العلی العظیم
  18. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ املا نامہ (جدید ایڈیشن)

    راحل بھائی ، اس باب میں اختلاف کی کوئی وجہ تو نظر نہیں آتی ۔ املا کمیٹی کی اصل سفارش صرف اتنی ہے کہ " کچھ عربی الاصل الفاظ جن کے آخر میں عربی املا کے مطابق ہمزہ (ء) آتا ہے، انہیں اردو میں بغیر ء کے لکھنا چاہیے" ۔ اور ایسا کرنا مزاجِ اردو کے عین مطابق ہے کہ اس آخری ہمزہ کو پڑھا نہیں جاتا...
  19. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ املا نامہ (جدید ایڈیشن)

    بہت اچھا کام کررہے ہیں آپ سعادت بھائی ۔ بیشک یہ اردو کی خدمت ہے اور اس ڈیجیٹل دور میں اس قسم کے کام انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔ انہی کاموں کی بنا پر ہم لوگ آج یہ سطور کمپیوٹر پر لکھنے کے قابل ہوسکے ہیں ۔ اگرچہ میں آپ کے اس تکنیکی کام کی باریکیوں تک نہیں پہنچ سکا لیکن میرا خیال ہے کہ اس...
  20. ظہیراحمدظہیر

    الحمدللہ ۔ اب تو واپس آگئے ۔ شاید پرانی چیزیں ڈھونڈنے میں مصروف تھے :)

    الحمدللہ ۔ اب تو واپس آگئے ۔ شاید پرانی چیزیں ڈھونڈنے میں مصروف تھے :)
Top