نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ پندرہویں سالگرہ کے موقعے پر تک بندی کا مشاعرہ

    ہروقت کھیلتے ہیں یہ کال آف ڈیوٹی کرتے ہیں تھوڑی دیر کا وقفہ کبھی کبھی وقفے میں کھاتے ہیں یہ پلاؤ کی اک پلیٹ لے کر اِدھر کو آتے ہیں بُھرتا کبھی کبھی ہر اک پہ پھینکتے ہیں تبسم کے تین پھول ہوتا ہے ساتھ پھولوں کے گملا کبھی کبھی
  2. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ پندرہویں سالگرہ کے موقعے پر تک بندی کا مشاعرہ

    بائیسکل چلاتے ہیں ویسے تو ٹھیک ٹھاک ٹکر بھی ماردیتے ہیں قبلہ کبھی کبھی حملہ یہ ہر لڑی پہ نہیں کرتے بالعموم جانے بھی دیتے ہیں کوئی دھاگا کبھی کبھی ہوتے ہیں یوں تو تین ہی لفظوں میں ہمکلام پورا بھی بول دیتے ہیں جملہ کبھی کبھی
  3. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ پندرہویں سالگرہ کے موقعے پر تک بندی کا مشاعرہ

    چونکہ سالگرہ کا موقع ہے اور سب لوگ بانیانِ محفل اور تاسیسی اراکین کو خراجِ عقیدت پیش کررہے ہیں تو میں بھی اپنی تک بندی کی ابتدا انہی تاسیسی اراکین کے نام کررہا ہوں ۔ تعارف کی ضرورت نہیں ۔ آپ تمام لوگ خاصے ہنسوڑے بھی ہیں اور سمجھدار بھی ۔ :D کرسی پہ بیٹھتے ہیں وہ چلمن کے اُس طرف لیکن...
  4. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ پندرہویں سالگرہ کے موقعے پر تک بندی کا مشاعرہ

    معان بھائی ، لگتا ہے کہ ابتدا میں آپ کے ذکر سے خیر و برکت کے علاوہ دفعِ شر بھی مقصود تھا ۔ تبھی تو کسی شاعر نے ابھی تک یہاں آکر نہیں جھانکا ۔ :D
  5. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

    اسٹینڈ گلاس تو نہیں کہیں گے اسے ۔ وہ آرٹ دوسرا ہے ۔ عموماً آپ کو کراچی کے پرانے گرجا گھر کی کھڑکیوں اور چھتوں وغیرہ پر نظر آئے گا۔ یہ تو قیمتی پتھر "رُوبی" کا ایک تاثر دینے کی کوشش کی تھی ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    ہفتۂ شعر و ادب - لطافت کدہ

    شعر پسند کرنے کا بہت شکریہ سیما علی! الحمد للہ ، ثم الحمدللہ ! میں خود بھی دوستوں کے معاملے میں بہت خوش نصیب ہوں ۔ اس کا کرم کہ مجھے زندگی میں ایسے لوگوں سے نوازا کہ جنہیں سرمایۂ زندگی کہوں تو بجا ہوگا ۔ چند دوست جو اوائلِ زندگی کی بے سروسامانی میں شریکِ حال رہتے تھے آج بھی دھڑکنوں کے ساتھ...
  7. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    ماشاء اللہ ! بہت خوب! بہت اچھے! آپ کے اشعار اردو اور اردو محفل سے آپ کی وابستگی کا پرزور اظہار کررہے ہیں ۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ ! یہ آپ نے ہنڈرڈ پرسنٹ بالکل ٹھیک بولا ۔ بیشک ابھی بھی بہت سارے لوگ ایگزسٹ کرتے ہیں جو بہت ہائی کلاس اردو اسپیک کرسکتے ہیں ۔ اللہ انہیں سلامت رکھے...
  8. ظہیراحمدظہیر

    عروض ڈاٹ کام

    ذیشان بھائی ، آپ اردو کی بہت بڑی خدمت کررہے ہیں ۔ اللہ کریم آپ کے وقت اور توانائی میں برکت دے ۔ ؎ ہماری صرف باتیں ہیں ، سید کام کرتا ہے مجھے کمپیوٹر کا زیادہ علم نہیں ہے لیکن کوئی سمجھادے تو عموماً جلدی سے سیکھ جاتا ہوں ۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ میں کوئی مدد کرسکتا ہوں تو میں بسر وچشم حاضر...
  9. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

    ایم ایس پینٹ میں جیومیٹری کی اشکال کی مدد سے ایک سادہ سا "فونٹ بنایا" ۔ باقی کام فوٹو شاپ نے انجام دیا ۔ کونوں میں لگایا ہوا اردو محفل کا نام سعادت صاحب کے مراسلے سے کاپی کیا ۔ تقریباً ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں یہ سب مکمل ہوگیا ۔ :):):)
  10. ظہیراحمدظہیر

    ہفتۂ شعر و ادب - لطافت کدہ

    ویسے مجھے ابھی تک کتابوں کا شوق رکھنے والا کوئی ایسا شخص نہیں ملا کہ جس نے فٹ پاتھوں اور ٹھیلوں سے کتابیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر نہ خریدی ہوں (کم از کم پاکستان کی حد تک) ۔ جیب ہلکی ہو اور شوق بیتاب تو ایسا کرنا ہی پڑتا تھا ۔ :):):) برسبیلِ تذکرہ ، میں نے تو پرانی خستہ کتابوں کی وجہ سے باقاعدہ...
  11. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    بہت اعلیٰ ! بہت ہی خوب ! آپ کے اس پیام و سلام میں ہم سب ہی دل سے شریک ہیں ۔ ویسے کیا بات تھی اسد صاحب کی ۔ :):):)
  12. ظہیراحمدظہیر

    ہفتۂ شعر و ادب - لطافت کدہ

    سیما علی ، اس خزانے کی حفاظت کیجئے۔ کتب خانوں کا اجڑنا اور ضائع ہونا اب عام ہوتا جارہا ہے۔ یہاں امریکا میں کئی ایسے واقعات ہوئے کہ والد یا والدہ نے جو ذخیرہء کتب زندگی بھرمحنت اور محبت سے جمع کیا تھا وہ ان کی وفات کے بعد اولاد نے ضائع کردیا کہ نہ تو وہ اردو لکھ پڑھ سکتے ہیں اور نہ ہی...
  13. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    بہت خوب شکیل بھائی ! بہت سلیقے سے کہا ہے ! آپ کے شعر سے متفق ہوں ۔ یہاں سے ہم سب نے ہی بہت کچھ حاصل کیا ہے ۔ یہ بزم ہی سیکھنے سکھانے کی ہے ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    اُجلی رِدائے عکس کو میلا کہیں گے لوگ

    راحل بھائی ، میں تو سمجھتا تھا کہ یہ لقب عام ہے۔ :):):)
  15. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    کنجوسی نہیں چلے گی تابش بھائی ۔ سالگرہ کا موقع ہے سو تحفہ تو لانا ہی پڑے گا ۔ :):):) اس مراسلے کے توسط سے یہ بات پھر دہرادوں کہ اس لڑی کا مقصد یہ ہے کہ محفل کے لئے تہنیتی اشعار کا ایک گلدستہ بن جائے۔ اراکین محفل سے گزارش ہے کہ اپنی پسند کا کوئی بھی شعر یا نظم ، خواہ کسی بھی شاعر کی...
  16. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    واہ واہ! بہت ہی اعلیٰ ہے عاطف بھائی! تنگ زمین میں اتنی جلدی اتنے اچھے اشعار آپ کی مہارت و سخنوری پر دال ہیں ۔ نثر اور نظم دونوں ہی مزا دے گئے ۔ زندہ رہیں ، سلامت رہیں ، تاقیامت رہیں ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    بہت ہی خوب! کیا بات ہے راحل بھائی ! بہت اچھے! ہدیہء سپاس پر شکریہ اور دعائوں پر آمین !
  18. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ محفلین کی شاعری اور تحاریر سے سجے پوسٹرز

    ریحان بھائی ، اس حسن ِ ظن کا بہت شکریہ ۔ البتہ آپ کی بات سے متفق نہیں ہوں ۔ میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ محفل بہترین شاعروں سے بھری پڑی ہے (جس کی ایک مثال آپ خود بھی ہیں)۔ لیکن بہت کچھ شعری خزانے لڑیوں کے انبار تلے کہیں دب گئے ہیں ۔ سیاسی اورمذہبی لڑیوں اور لڑائیوں نے بہت سارے لوگوں سے...
  19. ظہیراحمدظہیر

    اُجلی رِدائے عکس کو میلا کہیں گے لوگ

    راحل ، میں تو اصلاً حیدرآبادی سندھی ہوں ۔ لیکن زندگی کا کچھ حصہ کراچی میں بھی گزارا ۔ ویسے میرا سسرائیل بھی کراچی میں ہے ۔ :)
  20. ظہیراحمدظہیر

    اُجلی رِدائے عکس کو میلا کہیں گے لوگ

    میں سمجھ گیا ، نین بھائی ۔ یہ سب داد نہ دینے کے بہانے ہیں ۔ :D مذاق برطرف، آپ جیسے صاحبان علم و ہنر اور زندہ دل و باشعور قلمکاروں کے دم قدم سے ہی یہ محفل آباد ہے ۔ اللہ کریم آپ کو اور ان رونقوں کو سلامت رکھے ۔ آپ احباب کی پذیرائی مجھ جیسے گوشہ نشینوں کو بھی تحریکِ نگارش دیتی رہتی ہے ۔...
Top