نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    کوئی اس دل میں ترے بعد نہیں آئے گا

    ایک غزل آپ احبابِ ذوق کی خدمت میں اس امید کے ساتھ پیش کرتا ہوں کہ کچھ اشعار آپ کو پسند آئیں گے ۔ کوئی اس دل میں ترے بعد نہیں آئے گا سنگِ ارزاں تہِ بنیاد نہیں آئے گا دن نکلتے ہی بھلادوں گا میں اندیشۂ روز سرحدِ صبح میں شب زاد نہیں آئے گا ایسے اک طاقِ تمنا پہ رکھ آیا ہوں چراغ بجھ گیا بھی...
  2. ظہیراحمدظہیر

    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔ خوش آمدید! تاصف نام پہلی دفعہ دیکھا ہے ۔ اس کے معنی کیا...

    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔ خوش آمدید! تاصف نام پہلی دفعہ دیکھا ہے ۔ اس کے معنی کیا ہوتے ہیں ؟
  3. ظہیراحمدظہیر

    کلامِ سعدی : غلط فہمی کا ازالہ

    عدنان بھائی ، اپنے مراسلے میں ترمیم کیجئے ۔ اول تو کسی پر کوئی لیبل مت لگائیے ۔دوسرے یہ کہ آزادیِ رائے سب کا حق ہے ۔ دین میں زور زبردستی نہیں ۔ ۔ مجھے اور آپ کو صرف یہ دیکھنا ہے کہ ہمارے کرنے کا کام کیا ہے ۔ مختصر یہ کچھ باتیں صرف سوچنے کی ہوتی ہیں ، انہیں بہ آوازِ بلند کہنا ضروری نہیں ہوتا ۔...
  4. ظہیراحمدظہیر

    ہر لفظ احساس ہو گیا ہے

    آپ کی زیادہ غور نہیں کیا والی بات سے متفق ہوں ، ریحان بھائی ۔ یہ غزل آپ کی شاعری کے عمومی اعلی معیار تک نہیں پہنچ پائی ۔ ویسے یہ "لعاب" صدرِ مصرع میں کیا کرہا ہے ؟ اس کا وزن تو فعول ہے ۔ ایسی کوئی عروضی اجازت میرے علم میں نہیں ۔ ریحان ، اس پر ذرا روشنی ڈالئے گا ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    تاسف عظیم اردو مزاح نگار مجتبیٰ حسین وفات پا گئے

    انا للہ و انا الیہ راجعون ! اللہ کریم رحم و کرم کا معاملہ فرمائیں ۔ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    اللہ کریم انہیں اپنی امان میں رکھے۔ خیر وعافیت سے نوازے۔ آمین

    اللہ کریم انہیں اپنی امان میں رکھے۔ خیر وعافیت سے نوازے۔ آمین
  7. ظہیراحمدظہیر

    کلامِ سعدی : غلط فہمی کا ازالہ

    "کلامِ سعدی: غلط فہمی کا ازالہ" کے عنوان سے جو مراسلہ میں نے اوپر لکھا ہے اس کی مضحکہ خیزی اوربیہودہ پن روزِ روشن کی طرح عیاں ہے ۔ اول تو مجھے فارسی آتی ہی نہیں ہے لیکن اگر آتی بھی ہو تو زبان دانی اور شعر فہمی کے یہ دعوے کرنا کہ کلامِ سعدی کو آج تک کوئی بھی کماحقہ نہیں سمجھ سکا اور اس کا...
  8. ظہیراحمدظہیر

    کلامِ سعدی : غلط فہمی کا ازالہ

    روئے سخن جن لوگوں کی طرف ہے آپ سب ان سے اچھی طرح واقف ہیں ۔ یا تو یہ ایک ہی صاحب ہیں جو آئے دن نام بدل بدل کر محفل میں قرآن فہمی کے نام پر اول فول قسم کی رائے زنی کرتے رہتے ہیں یا پھر چند لوگوں کی ایک لابی ہے جو ایک ایجنڈے کے تحت حدیث اور روایت کی بیخ کنی کا کام انجام دے رہے ہیں ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    کلامِ سعدی: غلط فہمی کا ازالہ ۔...

    کلامِ سعدی: غلط فہمی کا ازالہ ۔ https://www.urduweb.org/mehfil/threads/کلامِ-سعدی-غلط-فہمی-کا-ازالہ.111891/
  10. ظہیراحمدظہیر

    کلامِ سعدی : غلط فہمی کا ازالہ

    تلخی و ترشی چونکہ مری روشنائی کا مزاج نہیں اس لئے قلم پگھلنے لگا تھا ۔ اور اس سے زیادہ لکھنے کی تاب بھی نہیں تھی۔ پھر بھی امید ہے ۔۔۔۔ شاید کہ اتر جائے کسی دل میں مری بات!
  11. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد دوست کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارک !

    ماشاء اللہ۔ لاحول ولا قوۃ الاباللہ۔ بہت بہت مبارک ہو آپ کو شاکرصاحب! اللہ کریم مزید ترقی و کامرانی عطا فرمائے ۔ دین و دنیا کی فلاح نصیب فرمائے۔ آمین
  12. ظہیراحمدظہیر

    ناموں کی انوکھی لغت

    ہا ہا ہا ! بہت خوب عدنان بھائی ! اچھی شگفتہ تحریر ہے۔ نام تجویز کرنے کے ذکر پر پچھلی صدی کا ایک واقعہ یاد آیا ۔ حیدرآباد میں میرے بچپن کے دوست اور کلاس فیلو کے بڑے بھائی تھے جن سے ہم بے تکلف تھے ۔ ُان کے ایک دوست عصمت علی تھے جو دریوں ،چاندنیوں وغیرہ کا کاروبار کیا کرتے تھے ۔ کاروبار بڑھا...
  13. ظہیراحمدظہیر

    کلامِ سعدی : غلط فہمی کا ازالہ

    اس مختصر مراسلے کا مقصد آپ تمام بیوقوف اور سادہ لوح قارئین تک یہ اطلاع پہنچانا ہے کہ میں نے بارہ سال تک فارسی زبان پڑھی ہے ۔ اگرچہ فارسی میری مادری زبان نہیں لیکن فارسی گرامر کی درجنوں کتابیں چاٹنے ، لغات کھنگالنے اور برسوں کے گہرے غور و فکر کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ شیخ سعدی کا کلام...
  14. ظہیراحمدظہیر

    مہتاب کا وہ عالم

    خوب کاوش ہے جناب۔ بزمِ سخن میں دلی خوش آمدید ہمدانی صاحب ! بزم میں محترم الف عین صاحب استادِ سخن ہیں اور ہم جیسوں کی اصلاح و رہنمائی کا بارِگراں اپنے کاندھوں پر اٹھائے ہوئے ہیں ۔ ان سے فیضیاب ہونا مت بھولئے گا ۔ بہت کچھ پائیں گے ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    ہمٹی ڈمٹی

    واہ واہ واہ! کیا بات ہے! بہت خوب خلیل بھائی! نظم بھی اچھی منتخب کی ہے اور ترجمہ بھی بہت خوب کیا ہے! البتہ زمرے کی مناسبت سے آپ کی فراخ دل توجہ ایک دو نکات کی طرف لانا چاہوں گا ۔ اول یہ کہ میری ناقص رائے میں "نکلی اس کی ساری زردی" نہ صرف غیر شاعرانہ ہے بلکہ ہمٹی ڈمٹی کے معانی کو...
  16. ظہیراحمدظہیر

    روٹھے دوست کو منانے کے لیے ٹیلیفون پر گفتگو

    ہمارے ایک دوست کے بقول "مزیدار مزیدار!" :):):) حسبِ معمول منفرد موضوع پر ہلکی پھلکی سی نظم! واہ! زمرے کی رعایت سے ایک چھوٹی سی تجویز اس شعر پر: چھوڑو بھئی یه ضد چھوڑو ہاں بس تم ہی دل توڑو مصرع ثانی میں "ہی" کی نشست درست جگہ پر نہیں لگ رہی ۔ اگر اس مصرع کو الگ سے دیکھا جائے تو اصولاً یوں...
  17. ظہیراحمدظہیر

    عیدکم مبارک! تقبل اللہ منا و منکم صالح الاعمال

    عیدکم مبارک! تقبل اللہ منا و منکم صالح الاعمال
Top