نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    اقبال (مستری) کا کلام

    دیکھئے عبید بھائی ، پکڑا گیا نا ! مجھے واسکوڈے پر پہلے ہی شک تھا ۔ قول چور کہیں کا!
  2. ظہیراحمدظہیر

    اقبال (مستری) کا کلام

    اگر واسکوڈے نے آپ کو خود بتایا ہے تو پھر اُسی کا ہوگا ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    نعت شریف

    اچھی کاوش ہے جناب محمود احمد صاحب! محفل ِ سخن میں خوش آمدید! اگر آپ اپنا کلام اصلاحِ سخن کے زمرے میں پوسٹ کریں تو بہتر ہوگا ۔ استادِ سخن جناب الف عین صاحب وہاں موجود ہوتے ہیں اور منظومات پر اصلاح دیا کرتے ہیں ۔ ان سے کسبِ فیض کیجئے ۔ آپ کے کلام میں بہت امکانات ہیں ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    اقبال (مستری) کا کلام

    تو گویا امریکی صدر ابراہام لنکن کا یہ قول بالکل درست ہے کہ " انٹرنیٹ پر موجود ہر چیز قابلِ اعتبار نہیں ہوتی" ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا ٭٭٭ غم اک ایسا تھا کہ سینے سے لگائے رکھا

    اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا ٭٭٭ غم اک ایسا تھا کہ سینے سے لگائے رکھا
  6. ظہیراحمدظہیر

    غزل: محبت میں فنا ہونے کی نوبت آ ہی جاتی ہے...

    بہت خوب! اچھی غزل ہے راحل بھائی ۔ بہت سی داد!
  7. ظہیراحمدظہیر

    وہ ایک شخص دو عالم کی سروری والا

    تمام دوستوں کی تائید اور دعائوں کا بہت بہت شکریہ۔ اللہ کریم آپ سب کو دین و دنیا کی فلاح نصیب فرمائے ، شاد و آباد رکھے ۔ آمین ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    غزل: لوگ خوش ہیں کہ سال بدلے گا ٭ تابش

    شاعر برادری آپ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور اس عامۃ الورود واقعے پر رنج و غم کا اظہار کرتی ہے ۔ مفرور مصرع اگر بازیاب ہوجائے تو براہ کرم مطلع فرمائیے گا۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    ہمٹی ڈمٹی کا گیت ترجمہ محمد خلیل الرحمٰن

    بہت خوب ! بدرجہا بہتر ہو گئی ہے خلیل بھائی ! بہت اچھے! ماشاء اللہ آپ نے اتنی جلدی اتنی اچھی اصلاحات کرڈالیں ۔ آپ کی شاعرانہ صلاحیتوں کو بہت سی داد پہنچے!
  10. ظہیراحمدظہیر

    کوئی اس دل میں ترے بعد نہیں آئے گا

    یہ بھی درست کہا راحل بھائی ۔ میں تو بھول ہی گیا تھا ۔ ہمارا لاک ڈاؤن تو ڈیڑھ دو ہفتے چل کر کب کا ختم ہوا ۔ بلکہ ان دو ہفتوں کی آسانی کا خمیازہ اب اضافی کام کی صورت میں بھگت رہے ہیں ۔ :):):)
  11. ظہیراحمدظہیر

    وہ ایک شخص دو عالم کی سروری والا

    احبابِ کرام! آج یہ ناقص الکلام بصد عجز و احترام بحضور رسولِ عالی مقام ﷺ کچھ اشعار بصورت درود و سلام پیش کرنے کی جسارت کررہا ہے ۔ مری دعا ہے کہ اللہ کریم مجھے اُس ہادیِ برحق کے نقشِ قدم پر گام بہ گام چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ! ٭٭٭ وہ ایک شخص دو عالم کی سروری والا شعور دے...
  12. ظہیراحمدظہیر

    کوئی اس دل میں ترے بعد نہیں آئے گا

    اسی لئے تو کہا گیا ہے نا کہ لیٹ کر شاعری نہیں پڑھنی چاہئے ۔ :):):)شاعری پڑھنے کا صحیح وقت اور مقام کام کے دوران کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر ہے ۔ ہر چیز ایسی جلدی اور خوب سمجھ میں آتی ہے کہ بس رہے نام سائیں کا ۔ اس کا جواب تو قتیلِ غالب قبلہ وارث صاحب ایک قاتلانہ شعر کے ساتھ دے ہی چکے ۔ :)...
  13. ظہیراحمدظہیر

    کوئی اس دل میں ترے بعد نہیں آئے گا

    نوازش! آداب ، بہت شکریہ جناب وارث صاحب! آپ صاحبانِ علم و ہنر کی حوصلہ افزائی قلم کو تحریک دیتی رہتی ہے ۔ بہت ممنون ہوں ۔ اللہ آپ کو قائم و دائم رکھے ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    کوئی اس دل میں ترے بعد نہیں آئے گا

    آداب! بہت نوازش عاطف بھائی ۔ بہت شکریہ! آپ حضرات اس قدر عزت افزائی کرتے ہیں کہ شرمندگی ہوتی ہے ۔ بہت ممنون ہوں ان محبتوں کے لئے ۔ اللہ کریم آپ سب کو خوش و خرم رکھے ۔ شاد و آباد رکھے !
  15. ظہیراحمدظہیر

    غزل: لوگ خوش ہیں کہ سال بدلے گا ٭ تابش

    تابش بھائی ، کبھی کبھی چپکے سے رات کو اٹھ کر آہستگی سے اصطبل کا دروازہ کھولا کیجئے اور گھوڑے پر سوار ہو کر ایک آدھ چکر شہر ِ سخن کا لگا لیا کیجئے ۔ کسی کو پتہ نہیں چلے گا ۔ :):):) تجربے کی بات بتا رہے ہیں آپ کو ۔ ہم چھوڑ بھی دیتے ہیں کُھلا توسنِ دل کو تھامے ہوئے ہر وقت لگامیں نہیں رہتے
  16. ظہیراحمدظہیر

    ہمٹی ڈمٹی کا گیت ترجمہ محمد خلیل الرحمٰن

    خلیل بھائی ، سچی بات تو یہ ہے کہ ترجمہ تو ٹھیک ہوگیا لیکن ترجمانی کا حق ادا نہیں ہوا ۔ :):):)آپ تو جانتے ہی ہیں کہ شاعری کو ایک زبان سے دوسری میں محض ترجمے کی مدد سے کماحقہ منتقل کرنا ممکن نہیں ۔ شعر کا مطلب تو منتقل ہوجاتا ہے لیکن قاری کو شاعری کی اصل روح اور لطیف سطح تک پہنچانے کے...
  17. ظہیراحمدظہیر

    ہمٹی ڈمٹی کا گیت ترجمہ محمد خلیل الرحمٰن

    خلیل بھائی ، ایک تو کسی طرح سے اس دھک دھک کو ذرا کم کرسکیں تو میری رائے میں اور بہتر ہوجائے گا ۔ دل میرا یوں شدت سے سینے میں دھک دھک کرتا تھا وغیرہ وغیرہ ۔ یا اسی قسم کی کوئی اور بات۔ دوسری بات یہ کہ دوسرے مصرع میں " پمپ لگا کر" نہیں بلکہ" پمپ پہ جاکر" ہونا چاہئے ۔ My heart went hop, my...
  18. ظہیراحمدظہیر

    ہمٹی ڈمٹی کا گیت ترجمہ محمد خلیل الرحمٰن

    بہت خوب خلیل بھائی ! اچھا ترجمہ ہے ۔ آپ کی محنت صاف عیاں ہے ۔ بہت داد! ایک دو نکتے جو نظم پڑھتے کے ساتھ ہی فوراً ذہن میں آتے ہیں وہ عرض کرنا چاہوں گا ۔ شاید آپ کے لئے مددگار ثابت ہوں ۔ ایک تو یہ کہ فدوی کا ستعمال اچھا نہیں لگ رہا ۔ اس لفظ کا مفہوم یعنی کنوٹیشن نظم کے ماحول میں فٹ نہیں...
  19. ظہیراحمدظہیر

    کوئی اس دل میں ترے بعد نہیں آئے گا

    :):):) تابش بھائی جلدی سے پیٹنٹ کروالیں ورنہ لوگ لے اُڑیں گے ۔ :):):)
  20. ظہیراحمدظہیر

    ہر لفظ احساس ہو گیا ہے

    میں نے بھی یہ سوچا تھا کہ آپ نے عربی کا لعّاب ہی استعمال کیا ہے شایدلیکن پوچھ لینا مناسب سمجھا ۔ لعّاب تو اردو میں مستعمل نہیں ہے اور نہ ہی کسی اردو لغت میں کسی کو ملے گا ۔ شعر کے ساتھ تشریح لکھنی پڑجائے گی ۔ میری ناقص رائے میں کوئی قریب المعنی متبادل لے آئیے تو بہتر ہے۔ لعّاب ویسے بھی...
Top