نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    حسنِ نظر ہے آپ کا ابنِ رضا حضور ان کوئلوں میں آپ کو ہیرا دکھائی دے بزمِ سخن کی بڑھتی ہیں اُس روز رونقیں جس روز آپ کا رخِ والا دکھائی دے گاہے بگاہے آتے رہا کیجئے جناب حسنِ سخن بھی تاکہ دوبالا دکھائی دے
  2. ظہیراحمدظہیر

    لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام

    بہت شکریہ بھائی! اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ قلم تو ضرورت کے حساب سے خود بنانے ہی پڑتے ہیں ۔ اس کے علاوہ تو کوئی چارہ نہیں ۔ خصوصاً موٹے جلی قلم تو کہیں دستیاب نہیں ۔ آج کل ایک کیلانی قلم البتہ بازار میں ملنے لگا ہے ۔ یہ "قلم" کئی کئی انچ موٹا ہوسکتا ہے اور نہایت اچھا کام کرتا ہے ۔ یہ دراصل...
  3. ظہیراحمدظہیر

    لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام

    بہت بہت شکریہ شکیل بھائی! آپ کی داد نہایت مرصع و مرقع ہوتی ہے ۔ اس داد پر داد بنتی ہے ۔:):):)
  4. ظہیراحمدظہیر

    لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام

    بہت بہت شکریہ تابش بھائی ! بس یہ چھوٹی چھوٹی سی تخلیقی کاوشیں ہیں ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ آپ دوست احباب اتنی پذیرائی اور قدر افزائی کرتے ہیں تو یہاں پیش کرنے کی جرات بھی کرڈالتا ہوں ۔ ورنہ طے تو یہی کیا تھا کہ بس چپ چاپ اپنا شوق پورا کیا جائے ۔ اس شوقِ نامراد کو اتنے عارضے لاحق ہیں ۔...
  5. ظہیراحمدظہیر

    لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام

    بہت بہت شکریہ عاطف بھائی! یہ یقیناً آپ کا حسنِ نظر ہے ۔ آپ تو جانتے ہی ہیں کہ یہ تسکین شوق کی مبتدیانہ سی کوششیں ہیں اور بس ۔ حسرت موہانی کا یہ شعر میرے علاوہ شاید آپ کے جذب و شوق کا بھی عکاس ہو: غمِ آرزو کا حسرت سبب اور کیا بتائوں میرے شوق کی بلندی ، میرے حوصلے کی پستی
  6. ظہیراحمدظہیر

    خطاطی ؛مواد برائے ای بک

    بہت محنت کا کام کیا ہے آپ نے نظامی صاحب ! اگر اساتذہ کے تعارف کے ساتھ ان کے خط کے کچھ نمونے بھی شامل کردیئے جائیں تو یہ فنِ خوشنویسی پر ایک بہت عمدہ کتاب بن سکتی ہے ۔ اس مرتے ہوئے فن کے احیاء کے لئے ہر کوشش قابلِ قدر ہے ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام

    اگر قلم ، دوات ، مارکر ، فائونٹین پین کچھ بھی پاس نہ ہو تب بھی خوش خطی کا شوق ایک عام پین اور کاغذ کی مدد سے بھی پورا کیا جاسکتا ہے ۔ اس ڈُوڈل کو دیکھ کر مسکرانا مت بھولئے ! :):):) :):):):):):)
  8. ظہیراحمدظہیر

    اس ہفتے کا خطاط: اسماء الحسنٰی

    دھاگے کی مناسبت سے اسکیچ بک کا ایک صفحہ
  9. ظہیراحمدظہیر

    اس ہفتے کا خطاط: اسماء الحسنٰی

    یہ فری ہینڈ خطاطی جب بنانا شروع کی تو ارادہ تھا کہ تکمیل کے مختلف مراحل پر اس کی تصویریں لے کر قدم بقدم طریقہء کار کو واضح کیا جائے ۔ یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے شاید ۔ لیکن ہوا یہ کہ مکمل ہونے سے پہلے ہی وہ آرٹ بورڈ کہ جس پر یہ اسکیچ منڈھا ہو اتھا ہماری بیگم کے ہاتھ لگ گیا ۔ اس کے...
  10. ظہیراحمدظہیر

    اس ہفتے کا خطاط: اسماء الحسنٰی

    اسمائے حسنی کا کوئی نمونہ تو اس وقت مل نہیں رہا لیکن چونکہ دیگر احباب نے قرآنی آیات وغیرہ یہاں پوسٹ کی ہیں تو میں بھی پاسِ وعدہ کے تحت پین سے بنائی ہوئی ایک دو چیزیں لگادیتا ہوں ۔ '][/URL]
  11. ظہیراحمدظہیر

    اس ہفتے کا خطاط: اسماء الحسنٰی

    درست کردیا ہے ۔ نشاندہی کے لئے بہت شکریہ !
  12. ظہیراحمدظہیر

    لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام

    عاطف بھائی ، یہ دیکھئے گا ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام

    آدھے انچ سے بڑے قلم سے ایک مشق ۔ یہ قلم لکڑی کے ایک ٹکڑے کو تراش کر بنایا گیا۔ اتنے موٹے قلم پر کنٹرول مشکل اور بہت مشق سے آتا ہے ۔ اور یہاں یہ حال ہے کہ سال دو سال میں ایک دفعہ قلم دوات نکال کر بیٹھنے کا موقع ملتا ہے ۔ :):):)
  14. ظہیراحمدظہیر

    لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام

    یہ مشق روایتی بانس کے قلم اور روشنائی سے کی گئی ہے ۔
Top