نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    غزل

    واہ! بہت خوب ! اچھے اشعار ہیں عمیر پیرزادہ صاحب! بزمِ سخن میں دلی خوش آمدید! امید ہے کہ آپ اپنے کلام سے نوازتے رہیں گے ۔ آپ خلیل بھائی کے دوست ہیں تو ہمارے بھی دوست ہوئے ۔ اللہ آپ سب کو سلامت رکھے اور خیروعافیت نصیب فرمائے۔ جیسا کہ خلیل بھائی نے اشارہ کیا دوتین قوافی کے ساتھ کچھ مسئلہ ہے ۔...
  2. ظہیراحمدظہیر

    دو جہاں میں اس کی وقعت ہو گئی

    بہت خوب ! عاطف بھائی ! اچھی غزل ہے!
  3. ظہیراحمدظہیر

    نے شکر کا لمحہ نہ شکایت کی گھڑی ہے

    بہت خوب! اچھے اشعار ہیں ریحان بھائی! آپ کے عمومی رنگ سے مختلف غزل ہے اور خوب ہے ! البتہ دوسرے شعر میں "واہ" میں اسقاطِ الف کچھ مناسب نہیں لگا۔ اچھی غزل ہے ۔ بہت داد!
  4. ظہیراحمدظہیر

    معائب سخن

    بہت آسان اچھے انداز میں بات سمجھائی ہے آپ نے ۔ اللہ آپ کے علم و فضل میں اور اضافہ فرمائے ۔ مقطع بحور کے علاوہ میرے خیال میں مثمن مضاعف بحروں پر بھی یہ اصول لاگو ہوتا ہے کہ چوتھے اور پانچویں ارکان کے درمیان لفظ تقسیم نہ ہو۔ پہلے چار اور دوسرے چار ارکانوں میں فقرے مکمل ہونے چاہئیں ۔ مثال کے طور...
  5. ظہیراحمدظہیر

    معائب سخن

    ریحان ، یہ بحث تو میرا خیال ہے کہ فیصل ہوچکی ۔ اب مفاعلاتن کو اردو عروض میں آٹھ حرفی رکن مانا جاچکا ہے ۔ اور مذکورہ بحر (مفاعلاتن چار بار) کو بحرِ جمیل کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ میری رائے میں یہی آسان بات ہے ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    آخر میں کھلا آکر یہ راز کہانی کا

    بہت بہت شکریہ ! بڑی نوازش! سخنوروں کی داد حوصلہ افزا ہوتی ہے ۔ ابنِ رضا آپ کو ایک عرصے بعد بزمِ سخن میں دیکھ کر خوشی ہوئی ۔ اللہ کریم سے امید ہے کہ سب کچھ بخیر و عافیت ہوگا ۔ گاہے بگاہے یہاں چکر لگاتے رہا کیجئے ۔ مجھ سمیت بہت سارے لوگوں کو خوشی ہوتی ہے ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    آخر میں کھلا آکر یہ راز کہانی کا

    نوازش! بہت شکریہ پیرزادہ صاحب ! بزمِ سخن میں خوش آمدید!
  8. ظہیراحمدظہیر

    ایک خوبصورت انتخاب

    بہت شکریہ بھائی ۔ اس محبت کے لئے مقروض ہوں ۔ اللہ کریم آپ شاد و آباد رکھے۔ سلامت رہیں ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    لگتا ہے باورچی خانے میں وقت گزارا جارہا ہے ۔ شعر میں بھی چمٹا در آیا ہے -:)

    لگتا ہے باورچی خانے میں وقت گزارا جارہا ہے ۔ شعر میں بھی چمٹا در آیا ہے -:)
  10. ظہیراحمدظہیر

    جی نہیں ، بہت شکریہ۔ ہم یہیں چین سے ہیں ۔

    جی نہیں ، بہت شکریہ۔ ہم یہیں چین سے ہیں ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وقت کرتا ہے پرورش برسوں حادثہ ایک دم نہیں ہوتا (قابل اجمیری)
  12. ظہیراحمدظہیر

    احسان دانش غزل ۔کل رات کچھ عجیب سماں غم کدے میں تھا

    منت گزارِ اہلِ ہوس ہو سکا نہ دل حائل مرا ضمیر مرے راستے میں تھا اب روح اعترافِ بدن سے ہے منحرف اک یہ بھی سنگ میل مرے راستے میں تھا واہ! کیا بات ہے احسان دانش کی! بہت اچھا انتخاب ہے عاطف بھائی ! پڑھوانے کا بہت بہت شکریہ !
  13. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد میرے بچوں کی خوش خبریاں

    ماشاء اللہ۔ بہت اچھی بات ہے عرفان کہ آپ بچوں کی تعلیمِ قرآن پر کماحقہ توجہ دے رہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ انہیں آپ کے لئے تا بہ ابد صدقۂ جاریہ بنائے ۔ آمین۔ ایک بات افادۂ عام کے لئے اپنے تجربے اور مشاہدے سے شیئر کرنا چاہوں گا کہ قرآن پڑھانے والے استاد یا استادوں کا تلفظ بہت اہمیت رکھتا ہے ۔ آپ کو تو...
  14. ظہیراحمدظہیر

    آخر میں کھلا آکر یہ راز کہانی کا

    ان شاء اللہ بہت جلد تابش بھائی ۔ اب کئی دنوں سے کام ٹیلی میڈیسن کے ذریعے ہورہا ہے ۔ اب ہفتے میں ایک یا دو بار ہی کلینک جانا ہوگا ۔اس فرصت کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہوں ۔ دیکھئے کیا ہوتا ہے ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    آخر میں کھلا آکر یہ راز کہانی کا

    نوازش، بہت شکریہ ! بخاری صاحب ، روانی متاثر تو نہیں ہونی چاہئے۔ نجانے آپ اسے کس طرح اور کس وزن پر پڑھ رہے ہیں ۔ تسبیغ نہ صرف جائز ہے بلکہ ایک بہت ہی عام شعری رویہ ہے اور اردو شاعری میں کثرت سے ملتا ہے ۔ دراصل تسبیغ اور اذالہ کےاستعمال کا مقصد ہی مصرع کی پڑھنت (قرات) کو بہتر بنانا ہے ۔ اگر آپ شعر...
  16. ظہیراحمدظہیر

    آخر میں کھلا آکر یہ راز کہانی کا

    عبید بھائی، ویسے میرا اصل مسلک تو کچھ یوں ہے: من برائے غزل پوسٹن آمدم :D
Top