نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    پھل پھول: آپ کا پسندیدہ منظر کش

    اس دفعہ مقابلہ سخت ہے ۔ ووٹ دینے میں مشکل ہورہی ہے ۔ تقریباً تمام ہی احباب نے اچھی تصاویر شامل کی ہیں اور زیادہ تر فوٹوگرافروں کی ایک یا ایک سے زیادہ تصاویر اعلیٰ پائے کی ہیں ۔ الیکشن کمشنر کو چاہئےکہ قوانین میں کچھ ردوبدل کیا جائے ۔ یا تو یوں کیا جائے کہ پہلے مرحلے میں ہر فوٹوگرافر...
  2. ظہیراحمدظہیر

    قافیہ بن گیا جیسے ہی نکالی سگریٹ

    بقول خلیل بھائی مزیدار مزیدار ! :):):) یونہی مسکراہٹیں بکھیرتے رہیں بھیا ! اللہ خوش رکھے! سلامت رہیں ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    جنگل بُک: رڈیارڈ کپلنگ کی کہانی پر نظم: از محمد خلیل الرحمٰن

    عاطف بھائی ، آپ اس شعر سے یقیناً سرسری گزرے۔ توجہ کیجئے گا کہ خلیل بھائی نے اس مصرع میں ماضی کا صیغہ استعمال کیا ہے سو یہاں نکلے ہی درست ہے۔ ( ظالم بھاگ نکلا ، ظالم بھاگ نکلے)۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    آوے - آئے ؛ لیوے - ؟؟؟

    لیوے = لے دیوے = دے کہوے = کہے کھاوے = کھائے پیوے = پیے دکھاوے= دکھائے سناوے = سنائے ۔۔۔۔ وعلیٰ ہذا القیاس مستقبل کے صیغے میں: لیوے گا = لے گا دیوے گا = دے گا کھاوے گا= کھائے گا جاوے گا = جائے گا وعلیٰ ہذاالقیاس حال کے صیغے میں : لیوے ہے = لیتا ہے دیوے ہے = دیتا ہے کھاوے ہے = کھاتا...
  5. ظہیراحمدظہیر

    اللہ آپ کو جلد از جلد صحتیاب کرے اور ہر مشکل اور پریشانی سے دور رکھے ۔ ان شاء اللہ یہ معمولی سا...

    اللہ آپ کو جلد از جلد صحتیاب کرے اور ہر مشکل اور پریشانی سے دور رکھے ۔ ان شاء اللہ یہ معمولی سا ،کوئی عام سا وائرس ہے اور آپ جلد ٹھیک ہوجائیں گے ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    عثمان خلیل نے ورک بنک ایجاد کرلیا

    ہا ہا ہا ہاہا ! ۔۔۔۔۔۔ چھوٹے میاں سبحان اللہ!!!! ماشاءاللہ صاحبزادے نے اباجان کی حسِ مزاح پائی ہے ۔ اللہ کریم خوش رکھے، ترقی و کامیابی نصیب فرمائے ، دین و دنیا کی نعمتوں سے نوازے! آمین
  7. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    بہت شکریہ بھائی! بڑی نوازش! اللہ آپ کو خوش رکھے۔ میں آپ کے سوال کی تہہ تک پہنچ گیا ۔معاشرے میں شاعر کا کردار کیا ہونا چاہئے؟ یہ سوال بہت ہی قدیم ہے ، تفصیلی بحث کا متقا ضی ہے اور ان گنت تنقیدی مضامین اورکتب کا موضوع رہا ہے ۔ مختصراً عرض کرتا ہوں کہ شاعر معاشرے کی وہ آنکھ ہوتا ہے کہ جو...
  8. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    بہت شکریہ! استادِ سخن طرف سے حوصلہ افزائی اور پذیرائی پر سراپا سپاس ہوں ۔ اللہ کریم آپ کا سایہ سلامت رکھے ، صحت و تندرستی قائم و دائم رکھے، آپ کے وقت اور توانائی میں برکت عطا فرمائے! آمین ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    بہت بہت شکریہ مریم! اس قدر افزائی کے لئے بہت ممنون ہوں ۔ سخنوروں کی طرف سے کلمۂ تحسین شاعر کے لئے سرمایہ ہوتا ہے ۔ اللہ کریم آپ کو دین و دنیا کی تمام نعمتیں عطا فرمائے اور انہیں بے زوال رکھے! آمین
  10. ظہیراحمدظہیر

    نئی غزل

    اعجاز بھائی ، ایساآپ بالکل درست کرتے آئے ہیں ۔ "چھنٹنا" کا متبادل املا "چھٹنا" بھی مستعمل ہے اور لغات میں موجود ہے ۔ "تمام اچھی اچھی سبزیاں چھنٹ چکی ہیں" کو یوں بھی کہا اور لکھا جاتا ہے کہ " تمام اچھی اچھی سبزیاں چھٹ چکی ہیں" ۔ چھنٹے ہوئے پھل اور چھٹے ہوئے پھل دونوں املا درست ہیں ۔...
  11. ظہیراحمدظہیر

    نئی غزل

    غبار آلود موسم کا دُھلنا یا فضا کا دُھلنا عام مستعمل ہے اس لئے بلا تکلف استعمال کیجئے۔ بلکہ مذکورہ شعر میں یہ ایک اچھا شاعرانہ اندازِ بیان لگے گا۔ مثلاً: ایسی بارش ہوئی ان آنکھوں سے دُھل گیا سب غبار کا موسم پہلے مصرع کی جگہ شکیل احمد کا تجویز کردہ مصرع بھی رکھ سکتے ہیں: ہوئی برسات ایسی...
  12. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    بہت شکریہ شکیل بھائی! بہت نوازش! اس قدر عزت افزائی پر بہت ممنون ہوں ۔ یہ ذرہ نوازی ہے آپ کی ورنہ من آنم کہ من دانم ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے! فلاحِ دارین نصیب فرمائے۔ آمین ۔ ایک چھوٹی سی گزارش یہ ہے کہ اسمِ گرامی کے آگے سے 23 کا عدد ہٹوالیجئے ۔ یہ کچھ ٹھیک نہیں لگتا ۔ سخنوروں کا نام بھی...
  13. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    آداب! بہت نوازش فرخ بھائی! عزت افزائی کے لئے ممنون ہوں ۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    نوازش! بہت بہت شکریہ تابش بھائی! آپ ہمیشہ قدر افزائی کرتے ہیں ۔ اللہ خوش رکھے!
  15. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    آداب عرض ہے خلیل بھائی! ذرہ نوازی ہے ! سپاس گزار ہوں ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    آداب! بہت نوازش راحل بھائی ! اللہ کریم آپ کو خوش رکھے!
  17. ظہیراحمدظہیر

    جنگل بُک: رڈیارڈ کپلنگ کی کہانی پر نظم: از محمد خلیل الرحمٰن

    بہت ہی اعلیٰ!! خوبصورت ترجمہ ہے خلیل بھائی! یہ آپ ہی کا حصہ ہے!! اس ترجمے کی تکمیل پر مبارکباد قبول کیجئے ۔ اختتامی اشعار زبردست ہیں۔ خلیل بھائی ، زمرے کی مناسبت سے ایک دو مشورے دینا چاہوں گا ۔ ایک تو یہ کہ بگھیرا کو بگھیرے لکھئے ۔ یعنی بگھیرا نے پہنچ کر کے بجائے بگھیرے نے پہنچ کر درست...
  18. ظہیراحمدظہیر

    سوشل ڈسٹینسنگ (شکیل احمد خان)

    یہ تو بہت ہی زبردست کام کررہے ہیں آپ خلیل بھائی ۔ یقینًا اس عالمی وباء نے ہماری زندگی اور معاشرے کو کئی سطحوں پر متاثر کیا ہے اور اس کے اثرات تادیر رہیں گے۔ سو اس بارے میں لکھے گئے ادب کو جمع کرنا اور اس کا جائزہ لینا بھی اہم ٹھہرے ہوگا ۔ ویسے عاطف بھائی کی "قرنطین" شامل کرنا مت بھولئے...
Top